عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آفیشل

  • Home
  • Pakistan
  • Gilgit
  • عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آفیشل

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آفیشل This is the Official page of Awami Action Committee Gilgit Baltistan

17/04/2026

گلگت بلتستان کے حقیقی عوامی حق پرست قائدین کو قید میں ڈال کر کٹھ پتلیوں کو حکمران بنانے کا ڈرامہ حکمرانوں کا حق پرستوں سے خوف کا ثبوت ہے✊

Stop political victimization in gilgit baltistan Release our comrade's 🚩
12/04/2026

Stop political victimization in gilgit baltistan
Release our comrade's 🚩

بین الاقوامی سطح پر عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لیے احتجاجی سلسہ جاری۔ 2 اپریل کو آسٹریلی...
03/04/2026

بین الاقوامی سطح پر عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لیے احتجاجی سلسہ جاری۔ 2 اپریل کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ریولوشنری کمیونسٹ پارٹی کے ساتھیوں نے پاکستان ہائی کمیشن کو احتجاجی لیٹر دیا۔ ابتدا میں جب ایکٹیوسٹوں نے ہائی کمیشن پہنچتے ہی لیٹر دینے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے انکار کیا۔ مگر جب احتجاج جاری رہا اور اس کی ویڈیو بنائی جانے لگی تب جاکر ہائی کمیشن کے اہلکار لیٹر ریکارڈ میں لینے پر مجبور ہوئے۔
۔
عوامی ایکشن کمیٹی اور ہمارے دنیا بھر کے ہمدرد ساتھی اسیر رہنماؤں کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔
۔

عمر رسیدہ اور قومی حقوق کے لیے درد رکھنے والے، گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی رہنما احسان علی ایڈوکیٹ کو گرفتار کر کے آپ ...
15/03/2026

عمر رسیدہ اور قومی حقوق کے لیے درد رکھنے والے، گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی رہنما احسان علی ایڈوکیٹ کو گرفتار کر کے آپ ان کی آواز اور تحریک کو نہیں دبا سکتے۔ ان کی آواز دراصل گلگت بلتستان کے عوام کی آواز ہے۔

15/03/2026

14 مارچ۔ ایکشن کمیٹی کے رہنماوؑں کی رہائی کے لیے احتجاجی سلسلہ جاری۔
۔
آسٹریہ میں RCP کے پارٹی کانگرس میں شرکا نے چئیرمین احسان علی اور گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر اسیر رہنماوؑں کی رہای کا مطالبہ بلند کیا۔ اسیران کو رہا نہ کرنے کی صورت میں گلگت بلتستان و پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پچھلے سال دنیا بھر میں احتجاجی سلسلے کے نتیجے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیران کو رہا کرنا پڑا تھا۔
۔
گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں یوم القدس کی ریلیوں میں ایکشن کمیٹی کے رہنماوؑں کی رہائی کا مطالبہ بلند کر کے جس احتجاجی سلسلے کی شروعات کی گئی ہے یے تب تک بھڑتا جائیگا جب تک کے اسیروں کو رہا نہ کیا جائے۔
۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ...
14/03/2026

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

14/03/2026

13 مارچ نگر میں یوم القدس ریلی کے شرکا نے ایکشن کمیٹی کے لیڈران کی رہائی کے لیے آواز بلند کی۔
۔
نگر: یومِ القدس کے اجتماع میں مقررین نے احسان علی ایڈوکیٹ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر اسیر رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں قابلِ مذمت ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

13/03/2026

پریس ریلیز

آج جمعۃ الوداع کے موقع پر یومِ القدس کی مرکزی ریلی جامع مسجد تھوار روندو سے روانہ ہوئی جس میں علاقے کے علماء کرام، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قبلۂ اول بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بھرپور آواز بلند کی۔
ریلی کے دوران شرکاء امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگاتے رہے اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کو فوری طور پر روکا جائے اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی روندو کی جانب سے بھی بینرز اٹھا کر اپنے گرفتار رہنماؤں کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ شرکاء نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر اسیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد بھی پیش کی۔
مقررین نے حکومت وقت کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کی دفعات لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان دفعات کو فوری واپس لینے اور تمام اسیروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام عباس نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور حکومت کی جانب سے لگائی گئی غیر قانونی دفعات کو سختی سے تنقید کا نشانہ بنایا۔
آخر میں عوامی ایکشن کمیٹی روندو نے القدس ریلی میں شریک تمام شرکاء اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسیروں کی رہائی کے مطالبے کی بھرپور حمایت کی۔

منجانب:
عوامی ایکشن کمیٹی روندو


13/03/2026

13 مارچ گلگت یوم القدس ریلی۔
۔
جوتل میں یومِ القدس کے اجتماع میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ
گلگت کے علاقے جوتل میں یومِ القدس کے موقع پر منعقدہ اجتماع میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ گرفتار رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے.
۔

13/03/2026

13 مارچ یوم القدس ریلی جلال آباد
۔
یومِ القدس کے اجتماع میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت اور ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ۔

13 مارچ روندو یوم قدس ریلی۔۔عوامی ایکشن کمیٹی روندو کی جانب سے آج یوم۔القدس ریلی میں جناب کامریڈ ایڈوکیٹ احسان چیرمین عو...
13/03/2026

13 مارچ روندو یوم قدس ریلی۔
۔
عوامی ایکشن کمیٹی روندو کی جانب سے آج یوم۔القدس ریلی میں جناب کامریڈ ایڈوکیٹ احسان چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے بینرز آیزان کر کے احتجاج اور شرکاء القدس ریلی میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و دیگر اسیروں کی فلفور رہائی اور اے ٹی اے کی دفعات لگا کر گرفتار اور پابندسلاسل۔کرنے پر شرکاء القدس ریلی میں متفقہ قرارداد بھی پیش کیا گیا جس پر عوام ایکشن کمیٹی نے القدس ریلی شرکاء کا شکریہ بھی ادا گیا گیا اور علامہ غلام۔عباس نے بھی عوام ایکشن کمیٹی کے اسیروں کی رہائی کے لیے اپنے تقریر میں حکومت وقت کی جانب سے غیر قانونی دفعات لگا کر پابند سلاسل کرنے کی بھی مزمت کیا گیا.
۔

ایمرجنسی اپیل۔۔عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ کی تھانے میں طبعیت ناساز ، انھیں ہسپتال شِفٹ...
13/03/2026

ایمرجنسی اپیل۔
۔
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ کی تھانے میں طبعیت ناساز ، انھیں ہسپتال
شِفٹ نہیں کیا جارہا ہے۔
فیملی ذرائع
۔
سیاسی حلقوں، ہیومن رائٹس کے اداروں، صحافیوں اور عوام سے آواز اٹھانے کی اپیل۔
۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آفیشل:

Share