01/09/2026
تہٰا حیدر ولدِ صدارت حسین، امپھری، کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور (GCU Lahore) میں BS Gender & Climate Change (BS GCC) کے شعبے میں داخلہ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہے کہ امپھری کا ایک نوجوان ملک کی ایک معتبر جامعہ میں اعلیٰ تعلیم کے سفر کا آغاز کر رہا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے علم و کامیابی کے دروازے کھولے، ان کے مستقبل کو روشن فرمائے اور انہیں اپنے خاندان اور علاقے کے لیے باعثِ عزت بنائے۔
تہہ دل سے بہت بہت مبارک ہو! 🌹🎓