V. President Markazi Anjuman Imamia GB

V. President Markazi Anjuman Imamia GB This is official page of president Markazi Anjuman Imamia Danyore which is manage by president and his cabinet.

08/04/2026
کوہستان سے تعلق رکھنے والے اور اس وقت نلتر بالا میں مقیم ہمارے اہلِ سنت کے محترم بھائی جناب عبد الستار صاحب نے ایران کے ...
31/03/2026

کوہستان سے تعلق رکھنے والے اور اس وقت نلتر بالا میں مقیم ہمارے اہلِ سنت کے محترم بھائی جناب عبد الستار صاحب نے ایران کے متاثرین کے لیے قائم کیمپ، جامع مسجد گلگت میں اپنا حصہ جمع کروا دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس بھائی کی توفیقاتِ خیر میں مزید اضافہ فرمائے اور ان کے اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
آمین

سانحہ امام بارگاہ اسلام آباد نماز پر حملہ اسلام پر حملہ ہے ۔۔شیعیانِ حیدرِ کرّارؑ کو موت سے ڈرانے والے یہ جان لیں کہاگر ...
07/02/2026

سانحہ امام بارگاہ اسلام آباد
نماز پر حملہ اسلام پر حملہ ہے ۔۔

شیعیانِ حیدرِ کرّارؑ کو موت سے ڈرانے والے یہ جان لیں کہ
اگر تم اس ننھے مجاہد کے چہرے کو دیکھو—جو شاید چھ یا سات برس کا ہی ہے—
تو اس کے چہرے پر خوف، گھبراہٹ یا پریشانی کا کوئی نشان نظر نہیں آئے گا۔
کیونکہ مکتبِ کربلا نے ہمیں یہ درس دیا ہے
کہ حق کی راہ میں جان دینا فقط قربانی نہیں بلکہ عبادت ہے۔
یہی وہ درس ہے جو امام حسینؑ نے کربلا میں دیا
اور جو آج بھی ہر شیعہ کے خون میں زندہ ہے۔
یہ معصوم نماز گزار ہمیں یہ واضح پیغام دے گیا ہے
کہ نماز کی حالت میں شہادت پانا، اول سے لے کر ازل تک، حق کے ساتھ وفاداری کی سب سے اعلیٰ مثال ہے۔
حق کے ساتھ کھڑے رہنا عمر، طاقت یا تعداد کا محتاج نہیں ہوتا
بلکہ یہ ایمان، بصیرت اور ولایتِ اہلِ بیتؑ کا ثمر ہے۔
سلام ہو تجھ پر اے ننھے مجاہد!
تو نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا
کہ حسینؑ کا قافلہ آج بھی زندہ ہے
اور شیعہ کبھی موت سے نہیں ڈرتا
کیونکہ ہمارے نزدیک شہادت زندگی کی معراج ہے۔

26/12/2025

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔۔۔
26-12-2025
زمین کی زرخیزی کی ایک اور گواہی۔۔۔
صدر نعیم سلیمان کے صحن میں سیب کے درخت پر سال کی دوسری بار پھل پکنے کے قریب۔ 🍎
قدرت خاموشی سے بولتی ہے…
ایک ہی سال میں، ایک ہی درخت پر، دوسری بار پھل۔

یومِ پیدائش حضرت عیسیٰ علیہ السلام، ولادتِ باسعادت امام علی نقی علیہ السلام اور یومِ پیدائش قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے...
25/12/2025

یومِ پیدائش حضرت عیسیٰ علیہ السلام، ولادتِ باسعادت امام علی نقی علیہ السلام اور یومِ پیدائش قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے بابرکت مواقع پر تمام اہلِ وطن کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
یہ ایام ہمیں ایمان، صبر، عدل، علم، رواداری اور اصول پسندی کا پیغام دیتے ہیں۔ آئیں ان عظیم ہستیوں کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے اتحاد و اخوت کے ساتھ ایک پُرامن اور مضبوط معاشرہ تشکیل دیں۔
نعیم سلیمان
نائب صدر مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان

خدمتِ انسانیت عین عبادت ہےولیٔ اللہ اور ساداتِ کرام کی سرزمین دنیور ہمیشہ سے امن، رواداری اور دلی و ذہنی سکون کی علامت ر...
16/12/2025

خدمتِ انسانیت عین عبادت ہے

ولیٔ اللہ اور ساداتِ کرام کی سرزمین دنیور ہمیشہ سے امن، رواداری اور دلی و ذہنی سکون کی علامت رہی ہے۔ یہ علاقہ ہر مسلک اور ہر خطے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے امن و اطمینان کا مرکز ہے، جہاں نہ صرف باہمی ہم آہنگی پائی جاتی ہے بلکہ دیگر علاقوں کے مقابلے میں بنیادی سہولیات بھی قدرے بہتر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے مکینوں میں خدمتِ انسانیت کا جذبہ قابلِ تحسین اور مثال سے بڑھ کر ہے۔

گزشتہ دنوں ہمارے عزیز عابد حسین چھپروٹ، حال مقیم دنیور شنگوٹ کے جواں سال بیٹے کی اچانک ناگہانی وفات ایک نہایت افسوسناک سانحہ تھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

اس کٹھن گھڑی میں تنظیم الحسینی شنگوٹ کے جوانوں نے جس مثالی انداز میں خدمات انجام دیں، وہ قابلِ ستائش ہی نہیں بلکہ قابلِ تقلید بھی ہیں۔ مرحوم کی علالت کے دوران اور بعد از وفات، تنظیم کے نوجوان اس طرح صاحبِ غم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے جیسے یہ سانحہ ان کے اپنے گھر میں پیش آیا ہو۔ تعزیت کے لیے آنے والوں کی خدمت، تین روزہ مجلس کے انعقاد اور تبرک کے انتظام سمیت ہر مرحلے پر ان کی موجودگی، اخلاص اور نظم و ضبط نے سب کے دل جیت لیے۔

یقیناً تنظیم الحسینی شنگوٹ کے ان باہمت جوانوں نے نہ صرف شنگوٹ بلکہ پورے دنیور کا نام روشن کر دیا ہے۔

اللہ تعالیٰ ان تمام نوجوانوں سے راضی ہو، ان کی اس خالصانہ خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں آئندہ بھی اسی جذبۂ خدمتِ انسانیت کے ساتھ دین و سماج کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

طالبِ دعا
نعیم سلیمان
نائب صدر
مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان

دور حاضر اور نوجوان ۔۔۔۔۔آمن کی وادی گلگت بلتستان ایک بار پھر شورش، بے چینی اور لا قانونیت کے دہانے پر کھڑی دکھائی دیتی ...
08/12/2025

دور حاضر اور نوجوان ۔۔۔۔۔

آمن کی وادی گلگت بلتستان ایک بار پھر شورش، بے چینی اور لا قانونیت کے دہانے پر کھڑی دکھائی دیتی ہے، اور اس صورتحال کی بنیادی وجہ حکومتی سطح پر موجود بعض افراد کے غیر منصفانہ اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی کا فقدان ہے۔
دنیا کے ہر ملک، ہر معاشرے اور ہر انقلابی تبدیلی کا سرچشمہ ہمیشہ نوجوان ہوتے ہیں۔ نوجوان ایک ایسا مقدس اور نایاب کورا کاغذ ہیں، جس پر مثبت، رہنمائی پر مبنی اور انصاف پسند تحریر لکھنا علاقائی لیڈروں، مذہبی اسکالرز، حکومتی اداروں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے—نہ کہ ان قیمتی اثاثوں کو زدوکوب کرنا، لاپتہ کرنا یا ذہنی اذیت دینا۔

نوجوانوں سے نفرت نہیں، محبت اور اعتماد کی ضرورت ہے۔ یہ قوم کا سرمایہ اور پاکستان کی اصل پہچان ہیں۔ حکامِ بالا سے گزارش ہے کہ ان قومی اثاثوں کی حفاظت کی جائے، اور مملکتِ خداداد پاکستان کے ہر شہری کو عدل، برابری اور احترام کی نظر سے دیکھا جائے۔
مسلکی منافرت کسی بھی خطے کے لیے تباہی کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے اس سے بچنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید برآں، جبری گمشدگیاں—چاہے کسی بھی مسلک یا طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہوں—ریاستی اداروں پر سوالات کھڑے کرتی ہیں۔ یہ صورتحال اداروں اور نوجوانوں کے درمیان عدم اعتماد کی دیوار کھڑی کرتی ہے، جو مستقبل میں امن، استحکام اور یکجہتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ ذمہ داران اس حقیقت کو سمجھیں کہ نوجوان دشمن نہیں، اس ملک کی طاقت اور روشنی ہیں۔ انہیں اعتماد دیں، انصاف دیں، اور انہیں وہ مقام دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ یہی راستہ خطے اور ملک کو تباہی سے بچا کر امن و ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

نعیم سلیمان

01/11/2025
بخدمتِ گرامیحجۃ الاسلام والمسلمین قبلۂ شیخ محمد حسین علوی دامت برکاتہم العالیہمجلسِ مکتبۂ اہلِ بیتؑ، گلگت ریجن کے صدر ...
26/10/2025

بخدمتِ گرامی
حجۃ الاسلام والمسلمین قبلۂ شیخ محمد حسین علوی دامت برکاتہم العالیہ

مجلسِ مکتبۂ اہلِ بیتؑ، گلگت ریجن کے صدر منتخب ہونے پر دلی اور صمیمِ قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ یقین ہے کہ آپ جیسی اہلِ علم، باکردار اور دردِ دین رکھنے والی شخصیت کی قیادت میں یہ ادارہ مزید فروغ پائے گا اور علاقائی امن و امان کے قیام اور دینِ مبین اسلام کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اس عظیم منصب پر کامیاب فرمائے،
آپ کے علم و عمل میں برکت عطا کرے،
اور ملتِ جعفریہ کو آپ کی خدمات سے مزید مستفید ہونے کی توفیق دے۔

آمین یا رب العالمین
نعیم سلیمان
نائب صدر مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان

بسم اللہ الرحمٰن الرحیمالحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین، محمدٍ و آلِہ الطاہرینالسلام علیکم ورحمۃ ...
27/06/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین، محمدٍ و آلِہ الطاہرین

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته!

آج جب میں مرکزی انجمن امامیہ، حلقہ 3 دنیور کی صدارت سے اپنی ذمہ داری مکمل کر رہا ہوں، تو دل میں بے شمار جذبات ہیں — شکر، محبت، عقیدت، اور ایک عجیب سی اُنس کی کیفیت۔

یہ میرا اعزاز رہا کہ مجھے اہلِ دنیور نے اس عظیم دینی، سماجی اور فلاحی پلیٹ فارم کی خدمت کا موقع دیا۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھا اور قدم قدم پر میری رہنمائی فرمائی۔ یہ چند برس نہ صرف ایک ذمہ داری تھے، بلکہ ایک روحانی اور اخلاقی سفر بھی تھا جس میں میں نے بہت کچھ سیکھا، بہت سے عظیم لوگوں کی صحبت پائی، اور بے شمار مخلص دلوں کی قربت محسوس کی۔

میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں:

علمائے کرام جن کی رہنمائی ہمارے ہر فیصلے میں چراغِ راہ بنی

ذیلی انجمنوں کے فعال اور مخلص اراکین جنہوں نے مقامی سطح پر ہماری آواز اور ہاتھ بن کر کام کیا

مرکزی کابینہ کے ساتھیوں کا، جنہوں نے ہر قدم پر خلوص نیت سے میرا ساتھ دیا

طلبہ تنظیموں کا، جو ہر وقت جوان عزم و حوصلے کے ساتھ صفِ اول میں موجود رہیں

انجمن تاجران دنیور، سوزوکی یونین اور ٹیکسی یونین، جنہوں نے معاشرتی سرگرمیوں میں بھرپور شمولیت سے مثال قائم کی

جامع مسجد دنیور میں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کا، جنہوں نے نظم و ضبط اور انتظام میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا

اور خصوصاً تمام مومنین و نمازی حضرات، جنہوں نے ہمیں بے پناہ محبت، تعاون اور دعاؤں سے نوازا۔

آپ سب کی بے غرض محبت، اخلاقی حمایت اور خلوص میری زندگی کا وہ سرمایہ ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔
اگر دورانِ خدمت مجھ سے کوئی کوتاہی، نادانستہ غلطی یا کسی بھائی کی دل آزاری ہوئی ہو، تو میں دل سے معذرت خواہ ہوں۔ میرا مقصد صرف خدمت تھا، اور اگر کسی پہلو میں کمی رہ گئی ہو تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے بھی مغفرت کا طلبگار ہوں اور آپ سب سے بھی۔

اگر میرے ذمے کسی بھائی یا ادارے کا کوئی مالی یا اخلاقی حق، کوئی ادھار، یا کوئی امانت باقی ہو، تو برائے مہربانی مجھے یاد دلائیں۔ میں دنیا سے سبک دوشی سے پہلے ہر حساب چکانا چاہتا ہوں، تاکہ کل بروزِ قیامت کسی کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔

میں رخصت ہو رہا ہوں، مگر میری دعائیں، محبت اور خیر خواہی ہمیشہ آپ سب کے ساتھ رہیں گی۔ میری دعا ہے کہ آنے والے اراکین اور قائدین، اس کارِ خیر کو مزید بہتری، خلوص، تدبر اور بصیرت کے ساتھ آگے بڑھائیں، اور یہ انجمن امامیہ ہمیشہ اتحاد، اخوت، اور خدمت کی علامت بنی رہے۔

جزاکم اللہ احسن الجزاء
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته

التماس دعا
نعیم الدین سلیمان
سابق صدر
مرکزی انجمن امامیہ، حلقہ 3 دنیور

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when V. President Markazi Anjuman Imamia GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share