Student Welfare Organization Pakistan

Directions Contact the organization

Student Welfare Organization Pakistan اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان

پریس ریلیزاسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان نے شاہ احمد شہیدؒ کی دینی و تنظیمی خدمات، بے لوث جدوجہد اور قربانیوں ...
20/10/2026

پریس ریلیز

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان نے شاہ احمد شہیدؒ کی دینی و تنظیمی خدمات، بے لوث جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
شاہ احمد شہیدؒ کا تعلق ضلع استور، گلگت بلتستان سے تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی دینی تعلیم، تنظیمی استحکام، نوجوانوں کی تربیت اور نظریاتی وابستگی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ کراچی ڈویژن میں تنظیم سازی، یونٹس کے قیام اور کارکنان کی فکری و عملی تربیت میں ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ شاہ احمد شہیدؒ کی شخصیت اخلاص، دیانت داری، سخاوت اور خدمتِ خلق کا عملی نمونہ تھی۔ وہ کارکنان کی معاونت، ضرورت مندوں کی مدد اور تنظیمی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ ان کا کردار نوجوانوں کے لیے عزم، وفا اور احساسِ ذمہ داری کا قابلِ تقلید نمونہ ہے۔
اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے مطابق شاہ احمد شہیدؒ کی خدمات اور جدوجہد نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی زندگی ہمیں اخلاص، نظم و ضبط، ایثار اور اجتماعی مقاصد کے لیے مسلسل جدوجہد کا درس دیتی ہے۔

ؒ

19/10/2026

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کا دوٹوک مطالبہ!

ہینزل، بارگو، شروٹ اور شکیوٹ سے انٹر کالج جاگیر بسین آنے والے طلباء سفری سہولیات سے محروم ہیں۔ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث طلباء کو روزانہ طویل سفر، اضافی اخراجات اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔
بارہا مطالبات کے باوجود متعلقہ حکام کی خاموشی افسوسناک ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ طلباء کے لیے فوری طور پر کالج ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے۔ طلباء کے تعلیمی مستقبل پر مزید سمجھوتہ قبول نہیں


#ہینزل #بارگو #شروٹ #شکیوٹ

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے صوبائی ذمہ داران نے بھائی فیاض احمد کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی اور انہیں نئی...
18/10/2026

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے صوبائی ذمہ داران نے بھائی فیاض احمد کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی اور انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد پیش کی۔ اللہ تعالیٰ نئے جوڑے کی زندگی کو خوشیوں، محبت اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔

18/10/2026

تنظیمی دورہ
صدر اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کی جانب سے تنظیمی استحکام، باہمی رابطوں اور تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے گاؤں شکیوٹ کا تنظیمی دورہ ۔


پریس ریلیزاسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستاناسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ...
17/10/2026

پریس ریلیز
اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں وزیرِ جنگلات گلگت بلتستان راجہ ناصر علی سے منسوب بیان پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔ صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا احترام ہمارے دینی عقیدے، اسلامی تعلیمات اور دینی اقدار کا بنیادی حصہ ہے، اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی نامناسب گفتگو مسلمانوں کے دینی جذبات کو مجروح کر سکتی ہے۔

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ راجہ ناصر علی کو فوری طور پر وزارتِ جنگلات کے منصب سے برطرف کیا جائے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کے بعد تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات، بشمول دفعہ 298، کے تحت قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی بھی شخص کو اس کے سرکاری منصب، سیاسی حیثیت یا اثر و رسوخ کی بنیاد پر قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ حکومتِ گلگت بلتستان اس معاملے پر اپنا واضح مؤقف پیش کرے اور عوام کے دینی جذبات کے احترام کو یقینی بنائے۔

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان واضح کرتی ہے کہ صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا احترام، انصاف کا قیام اور قانون کی بالادستی ہمارے بنیادی اصول ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف، غیر جانب دار اور قانونی تقاضوں کے مطابق مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ تنظیم اپنے دینی و اصولی مؤقف کے اظہار کے لیے پُرامن، آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جاری کردہ: اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان

13/10/2026

دورۂ دیامر ❤️

شکریہ دیامر!
محبتوں، خلوص، عزت و احترام اور شاندار مہمان نوازی پر دیامر کے نوجوانوں کا تہہ دل سے مشکور ہیں.

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان (SWOGB)










اسلام آباد دیامر اتحاد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بہترین تقریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد...
12/10/2026

اسلام آباد
دیامر اتحاد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بہترین تقریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
منجانب
سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان










#مبارکباد




ﷺ

12/10/2026

تنظیمی دورہ




SWO District Gilgit
Student Welfare Organization Pakistan













ضلع دیامر کے لئے روانہ
11/10/2026

ضلع دیامر کے لئے روانہ

گلگت بلتستان کے نوجوان کسی بیرونی ایجنڈے کے تحت پھیلاۓ جانے والے پروپگینڈے کا شکار نہیں ہوسکتے گلگت بلتستان کے نوجوان ری...
10/10/2026

گلگت بلتستان کے نوجوان کسی بیرونی ایجنڈے کے تحت پھیلاۓ جانے والے پروپگینڈے کا شکار نہیں ہوسکتے
گلگت بلتستان کے نوجوان ریاست پاکستان کے پالیسیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلۓ ریاست پاکستان کے ہر فیصلے کا خیر مقدم بھی کرتے ہیں بھر پور تائید بھی کرتے ہیں
اسٹوڈینٹس ویلفئیر آرگنائزیشن کے رہنماوں کی پریس کانفرنس

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Student Welfare Organization Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Student Welfare Organization Pakistan:

Shortcuts

Share