24/06/2026
نازبر یوتھ کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر یاسین، محمد عاطف اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد نے انہیں علاقے کے درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اس سلسلے میں ایک باضابطہ قرارداد بھی پیش کی، جس میں نازبر کے مختلف علاقائی مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر یاسین نے وفد کی باتیں غور سے سنیں اور ان کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ انتظامیہ عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔ یہ ملاقات علاقے کی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے انتہائی مثبت ثابت ہوئی۔
Nazber Youth Forum NYF Shalii Yasin De North Paradise