اپنا ڈهیری نالہ کوٹلی آزاد کشمیر

اپنا ڈهیری نالہ کوٹلی آزاد کشمیر The Greatest Good Is What We Do For One Another.

سب سے بڑی نیکی وہ ہےجو ہم ایک دوسرے کے لیے کرتے ہیں

چوہدری محمد شہزاد صاحب (ڈھیری نالہ) کو پاک فوج میں اپنی طویل، مخلصانہ اور شاندار خدمات کا سفر کامیابی سے مکمل کرنے اور ب...
22/05/2026

چوہدری محمد شہزاد صاحب (ڈھیری نالہ) کو پاک فوج میں اپنی طویل، مخلصانہ اور شاندار خدمات کا سفر کامیابی سے مکمل کرنے اور باعزت ریٹائرمنٹ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج جیسے عظیم ادارے میں اپنی نوکری مکمل کرنا وطنِ عزیز سے سچی محبت اور وفاداری کی وہ لازوال داستان ہے جس پر ڈھیری نالہ کے ہر رہائشی کو فخر ہے۔ آپ نے اپنی زندگی کے بہترین سال کٹھن حالات کی پروا کیے بغیر اس مٹی کی حفاظت کے لیے وقف کیے، اور آپ کی یہی فرض شناسی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے، آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا کرے، اور ریٹائرمنٹ کے بعد کا یہ سفر آپ کے لیے پُرسکون اور خوشیوں سے بھرپور ثابت ہو۔ ڈھیری نالہ کے تمام مکینوں کی طرف سے آپ کی خدمات کو سلام اور دلی مبارکباد.

نورِ نظر، کامیابی کا سفر!بے حد مسرت کا مقام ہے کہ ہمارے نہایت محبوب استاد حافظ طارق محمود صاحب (ڈھیری نالہ) کی محنت اور ...
10/05/2026

نورِ نظر، کامیابی کا سفر!
بے حد مسرت کا مقام ہے کہ ہمارے نہایت محبوب استاد حافظ طارق محمود صاحب (ڈھیری نالہ) کی محنت اور دعائیں رنگ لائی ہیں۔ ان کے صاحبزادے حافظ محمد فرخ نقشبندی صاحب نے عالمِ اسلام کی عظیم درسگاہ جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ سے علومِ نبویہ کی تکمیل کر کے سعادتِ دارین حاصل کی ہے۔
ہم اس مبارک موقع پر پورے خاندان اور حافظ صاحب کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک گھرانے کی نہیں بلکہ پورے علاقے کی خوش نصیبی ہے کہ ایک نیا عالمِ دین ہمارے درمیان موجود ہے۔ اللہ ان کے اس سفرِ علم کو قبول فرمائے اور انہیں مسلکِ حق کی ترویج و اشاعت کا ذریعہ بنائے۔

کل نفس ﺫَﺍﺋِﻘَۃُ ﺍﻟْﻤَﻮْﺕ۔ﮨﺮ ﺫﯼ ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﭼﮑﮭﻨﺎ ﮨﮯ۔ﺇِﻧَّﺎ ﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻟَﻴْﻪِ راجعوننہایت افسوس اور گہرے...
08/05/2026

کل نفس ﺫَﺍﺋِﻘَۃُ ﺍﻟْﻤَﻮْﺕ۔
ﮨﺮ ﺫﯼ ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﭼﮑﮭﻨﺎ ﮨﮯ۔
ﺇِﻧَّﺎ ﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻟَﻴْﻪِ راجعون

نہایت افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نالہ والے حاجی محمد رزاق صاحب کی اہلیہ محترمہ، محمد اشتیاق، محمد امتیاز اور حافظ محمد کامران کی والدہ ماجدہ، جبکہ عبدالخالق ایڈووکیٹ کی ساس محترمہ وفات پا گئی ہیں۔
اللہ ربّ العزت مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، اُن کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
نمازِ جنازہ:
آج شام ٹھیک 6:00 بجے مرکزی جامع مسجد شریف ختمِ نبوت، نالہ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

ڈھیری نالا تا تھلہ لاٹ فٹ بریج جو کے  میرے پھوپا  چوہدری اسلم پینہ حافظہ آباد والوں نے بنایا تھا 2025 کے برساتی نالے کی ...
29/04/2026

ڈھیری نالا تا تھلہ لاٹ فٹ بریج جو کے میرے پھوپا چوہدری اسلم پینہ حافظہ آباد والوں نے بنایا تھا 2025 کے برساتی نالے کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گیا تھا
اس کی تعمیر دوبارہ چوہدری رفیق دھمول والے براے ایصال ثواب کروا رہے ہیں
جسں کا کام باضابط شروع ہو گیا
انشاءاللہ یہ فٹ نہیں موٹر بائیک برج ہو گا
جس سے باہیک اسانی سے گزر سکے
جلد ہی پایا تکمیل تک پہنچے گا
کاپی
چوہدری سرفراز کی وال سے

کل نفس ﺫَﺍﺋِﻘَۃُ ﺍﻟْﻤَﻮْﺕ۔ﮨﺮ ﺫﯼ ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﭼﮑﮭﻨﺎ ﮨﮯ۔ﺇِﻧَّﺎ ﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻟَﻴْﻪِ راجعوننہایت ہی دکھ اور افس...
22/03/2026

کل نفس ﺫَﺍﺋِﻘَۃُ ﺍﻟْﻤَﻮْﺕ۔
ﮨﺮ ﺫﯼ ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﭼﮑﮭﻨﺎ ﮨﮯ۔
ﺇِﻧَّﺎ ﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻟَﻴْﻪِ راجعون
نہایت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نالہ والے چوہدری لطیف کا پوتا اور چوہدری ولید کا لختِ جگر اور چوہدری سرفراز کا بھانجا آج قضا الہی سے وفات پا گیا ہے۔
ننھا فرشتہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا ہے اللّٰہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ: آج دن 2 بجے نالہ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

کل نفس ﺫَﺍﺋِﻘَۃُ ﺍﻟْﻤَﻮْﺕ۔ﮨﺮ ﺫﯼ ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﭼﮑﮭﻨﺎ ﮨﮯ۔ﺇِﻧَّﺎ ﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻟَﻴْﻪِ راجعوننہایت افسوس کے ساتھ ...
05/03/2026

کل نفس ﺫَﺍﺋِﻘَۃُ ﺍﻟْﻤَﻮْﺕ۔
ﮨﺮ ﺫﯼ ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﭼﮑﮭﻨﺎ ﮨﮯ۔
ﺇِﻧَّﺎ ﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻟَﻴْﻪِ راجعون

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ قاری محمد عظیم صاحب کی صاحبزادی، محمد عمران صاحب کی زوجہ محترمہ اور وسیم عظیم و فہیم عظیم کی ہمشیرہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ اور تجہیز و تکفین کل مورخہ 6 مارچ (بروز جمعہ) برطانیہ کے شہر نوٹنگھم (Nottingham) میں بعد از نمازِ جمعہ مقام 54 Sneinton Dale, Nottingham, NG2 4HE پر ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ایک خواب کی تکمیل: انسانیت کی خدمت کا سفرنالہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و سابق صدر، ماسٹر محمد آصف حسین مرحوم کا مشن صرف ا...
18/02/2026

ایک خواب کی تکمیل: انسانیت کی خدمت کا سفر
نالہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و سابق صدر، ماسٹر محمد آصف حسین مرحوم کا مشن صرف ایک ادارہ بنانا نہیں تھا، بلکہ دکھی انسانیت کے کام آنا اور معاشرے کے ضرورت مند طبقے کو سہارا دینا ان کا اصل خواب تھا۔ آج اسی خواب کی تعبیر کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے، ایک مخیر بھائی نے سوسائٹی کے لیے ایک جنریٹر عطیہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اس عطیہ کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے، ان کے رزق و مال میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں اس کا بہترین اجر نصیب کرے۔ (آمین)
یہ جنریٹر اب ادارے کی امانت ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں ہم پر سایہ فگن ہونے والی ہیں، جو ہمیں ایثار اور ہمدردی کا درس دیتی ہیں۔ ماسٹر محمد آصف حسین مرحوم کے اس مشن کو جاری رکھنے اور خدمتِ خلق کے کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آپ سے زکوٰۃ اور عطیات کی اپیل کی جاتی ہے۔ آئیے! اس رمضان اپنی زکوٰۃ نالہ ویلفیئر سوسائٹی کو دیں اور مرحوم صدر کے خواب کو حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہی ہماری طاقت ہے۔
شکریہ
جزاک اللہ

موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بھی انسان نہیں بچ سکتا۔ یہ زندگی کی سب سے بڑی سچائی ہے جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری زن...
24/01/2026

موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بھی انسان نہیں بچ سکتا۔ یہ زندگی کی سب سے بڑی سچائی ہے جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری زندگی عارضی ہے اور ہمیں اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔

آج ہم اپنے ایک محترم اور عزیز شخص ملک نصیر صاحب کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ امریکہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ملک نصیر صاحب کا تعلق ڈھیری نالا کی ایک معزز فیملی سے تھا۔ وہ میجر ملک بشیر صاحب کے بڑے فرزند، ارسل نصیر اور زکوان نصیر کے والد، اور بریگیڈئیر نوید بشیر ملک کے بڑے بھائی تھے۔

ملک نصیر صاحب ایک عمدہ اور نفیس طبعیت کے مالک تھے۔ وہ ہمیشہ عاجزی اور مسکراہٹ کے ساتھ ملتے تھے۔ ان کی وفات سے ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اللہ تعالی مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر دے۔ آمین

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ  نالہ والے چوہدری گلتاسب (مرحوم) کی ...
22/01/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نالہ والے چوہدری گلتاسب (مرحوم) کی زوجہ محترمہ، چوہدری محمد آصف کی والدہ محترمہ، اور چوہدری محمد عنایت و حافظ محمد طارق محمود کی ہمشیرہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 3 بجے مرکزی جامع مسجد شریف ختم نبوت نالہ (نالہ جنازہ گاہ) میں ادا کی جائے گی۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 🤲🏼

نالہ ویلفیئر سوسائٹی (کوٹلی، آزاد کشمیر)​رمضان المبارک: خدمتِ خلق اور خیرِ جاریہ​السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​رمضان ا...
18/01/2026

نالہ ویلفیئر سوسائٹی (کوٹلی، آزاد کشمیر)
​رمضان المبارک: خدمتِ خلق اور خیرِ جاریہ
​السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
​رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جو ہمیں اپنے رب کی رضا اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔
​اس رمضان ہمیں اپنی دعاؤں میں اپنے ان پیاروں کو یاد رکھنا ہے جو اس فانی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر نالہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و صدر ماسٹر محمد آصف حسین (مرحوم) کی مغفرت کے لیے دعاگو رہیں، جن کے لگائے ہوئے اس پودے کو تناور درخت بنانا اب ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
​مخلصانہ مشورہ:
دنیاوی رسم و رواج اور غیر ضروری رسومات پر رقم ضائع کرنے کے بجائے، وہی سرمایہ سوسائٹی کے فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں۔ آپ کا دیا ہوا تعاون ایسی ضروریات اور وسائل کی فراہمی میں استعمال کیا جاتا ہے جو پورے معاشرے اور انسانیت کے کام آتے ہیں۔ یہ صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب ان شاء اللہ ہمیشہ ملتا رہے گا۔
​صدقات و عطیات:
اپنے گناہوں کی بخشش اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے اپنی زکوٰۃ، فطرانہ، خیرات اور عطیات نالہ ویلفیئر سوسائٹی کو دیں۔
​ہمارا عہد: ان شاء اللہ، آپ کا تعاون پوری امانت داری کے ساتھ خالصتاً انسانیت کی فلاح اور کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
​اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمیں اس خیرِ جاریہ میں حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

دعا ہے کہ ﷲ تعالیٰ بانی و صدر نالہ ویلفیئر سوسائٹی ماسٹر محمد آصف حسین مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین 🤲🏼

آپ ان نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں

محمد عابد
03135963622
جواد احمد
03444273339

جزاک الله

تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو نہایت ادب و احترام کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ محفلِ مصطفیٰ ﷺ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان نورانی و ...
27/12/2025

تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو نہایت ادب و احترام کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ محفلِ مصطفیٰ ﷺ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان نورانی و روح پرور دینی اجتماع اور ایصالِ ثواب کی ایک بابرکت محفل ، جو ماسٹر محمد آصف حسین مرحوم، بانی و صدر نالہ ویلفیئر سوسائٹی کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس بابرکت محفل میں قرآنِ مجید کی تلاوت، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور علمائے کرام کے ایمان افروز و اصلاحی بیانات ہوں گے۔ اس روحانی اجتماع میں حضرت علامہ پیر سید منور حسین شاہ صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے، جبکہ قاری محمد عتیق الرحمن صاحب، حافظ افضال ندیم سلطانی صاحب، محمد اشتیاق سلطانی صاحب اور حافظ محمد ولید احمد سلطانی صاحب بھی اپنی شرکت سے محفل کو رونق بخشیں گے۔ یہ بابرکت محفل بتاریخ 29 دسمبر بروز سوموار صبح 9 بجے مقام ڈھیری نالہ میں منعقد ہوگی۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس عظیم سعادت میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو محبتِ رسول ﷺ کے نور سے منور کریں اور ایصالِ ثواب میں اپنا حصہ شامل کریں۔

Address

Gam Kotli

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اپنا ڈهیری نالہ کوٹلی آزاد کشمیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share