Electronic Media Association Ghakhar

Electronic Media Association Ghakhar Electronic Media Association Gakhar (EMAG) is The Leading Organization of TV Chanel's Correspondents

خوشخبری۔چھ سال۔ بعد گکھڑ میں بابو ٹرین بحال۔
05/08/2026

خوشخبری۔چھ سال۔ بعد گکھڑ میں بابو ٹرین بحال۔

01/08/2026

ترقیاتی کاموں کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں

30/07/2026

بالآخر گکھڑ کے راستے کلیئر۔
ہیوی کرین کی مدد سے سروس روڈ گکھڑ کو دو ہفتوں سے بلاک کئے ہوئے بڑے درختوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے صدر گکھڑ پریس کلب میاں صبیح الرحمن صاحب کی نشاندہی پر ایم این اے جناب بلال فاروق تارڑ نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اے سی وزیر آباد کی نگرانی میں راستے کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔

صدر گکھڑ پریس کلب میاں صبیح الرحمن کی خصوصی درخواست پر ایم این اے جناب بلال فاروق تارڑ نے جی ٹی روڈ گکھڑ سے درخت ہٹانے ک...
30/07/2026

صدر گکھڑ پریس کلب میاں صبیح الرحمن کی خصوصی درخواست پر ایم این اے جناب بلال فاروق تارڑ نے جی ٹی روڈ گکھڑ سے درخت ہٹانے کی ہدایت کی جس پر اے سی وزیر آباد کی زیر نگرانی رات کے وقت بھی کام فی الفور کام کر کے راستے کلیئر کئے جا رہے ہیں

30/07/2026

جی ٹی روڈ گکھڑ کے دونوں اطراف میں مرکزی جامع مسجد بوہڑ والی، جامع مسجد پیر عبداللہ شاہ سمیت مین بازار، ہسپتال اور دیگر تجارتی مراکز ہیں جنکی وجہ سے اطراف کے شہریوں، نمازیوں، عورتوں اور بچوں کو ہر صورت یہ پانی کراس کرنا پڑتا ہے۔ پیدل کراسنگ والا پل کافی فاصلے پر ہے۔ اگر کسی شخص نے بالمقابل کسی مقام پر جانا آنا ہو تو وہ پہلے فاصلے پر واقع پل پر جائے اور پھر واپس بھی اسی طرف سے ہو کر آئے تو یہ بڑی زحمت اور تکلیف کا باعث ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جی ٹی رود پر بکھرے ڈیوائیڈر ، سلیبوں یا ٹائیلوں سے راستہ بنا دیا جائے تا کہ شہری دو حصوں میں تقسیم نہ ہوں۔

پی ٹی سی ایل گکھڑ محکمہ کی صارفین سے سنگین زیادتی۔ گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل انٹر نیٹ کی سروس معطل ہے اور ایک ہی دن میں  ت...
26/07/2026

پی ٹی سی ایل گکھڑ محکمہ کی صارفین سے سنگین زیادتی۔
گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل انٹر نیٹ کی سروس معطل ہے اور ایک ہی دن میں تین 3 بار ہیلپ لائن 1218 سے کال آتی ہے کہ ہماری اطاع کے مطابق آپکا مسئلہ حل ہو چکا ہے جبکہ درحقیقت گزشتہ دو سال سے مہنگے ترین پیکج کے بل وصول کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے دوران بیک اپ بیٹریاں لگانا تو دور کی بات سسٹم کو چالو رکھنے کیلئے موجود جنریٹر تک نہیں چلایا جاتا جسکی وجہ سے لوگ اضافی نیٹ پیلک چلانے پر مجبور ہیں۔ صارفین کو نہ کوئی کمپنسیشن دی جاتی ہے اور نہ ہیلپ لائن سروس دستیاب ہے۔ انکو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

*"دو بھائی، ایک عہد: میر محمد بشیر اور میر محمد شفیع"* *تحریر: گلریز میر*دنیا کے افق پر نظر دوڑائیں تو تاریخ کے اوراق بڑ...
26/07/2026

*"دو بھائی، ایک عہد: میر محمد بشیر اور میر محمد شفیع"*

*تحریر: گلریز میر*

دنیا کے افق پر نظر دوڑائیں تو تاریخ کے اوراق بڑے بڑے مفکرین، دانشوروں، سیاستدانوں اور سائنسدانوں سے جگمگاتے نظر آتے ہیں۔ مگر کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے علاقے، اپنے قبیلے اور اپنے عہد کے لیے ایک پوری داستان چھوڑ جاتی ہیں۔ جو کتابوں سے بڑھ کر سبق دیتی ہیں۔ ان کے الفاظ سے زیادہ ان کا کردار بولتا ہے اور ان کی موجودگی یہ احساس دلاتی ہے کہ اصل عظمت نہ عہدوں میں ہے، نہ دولت میں، نہ ہی شہرت میں۔ بلکہ اعلیٰ اخلاق، وسعتِ ظرف، برداشت اور انسان دوستی میں پوشیدہ ہے۔

گکھڑ منڈی اور ہمارے علاقے کی مشہور "میر فیملی" کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ میر محمد بشیر بٹرے بھائی اور میر محمد شفیع چھوٹے بھائی — دونوں بھائیوں کی زندگی ایک مثالی زندگی ہے۔ دونوں نے بچپن سے لے کر عمر کے آخری حصے تک ایک ساتھ بے مثال زندگی بسر کی اور علاقے بھر میں اپنا اور خاندان کا نام روشن کیا، جس کی مثالیں آج بھی لوگ دیتے ہیں۔

میر محمد بشیر اور میر محمد شفیع تحصیل وزیرآباد کے ایک گاؤں "کالے والا" میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ قیامِ پاکستان سے قبل ہی والدہ نے انہیں بسلسلۂ کاروبار بیرونِ ملک بھیج دیا۔ دونوں بھائیوں نے رنگون، برما میں اپنے کاروبار کو خوب چمکایا۔ بہادر شاہ ظفرؒ، جنہیں ملک بدر کر دیا گیا تھا اور جو رنگون میں مدفون ہیں، ان کے مقبرے کی چار دیواری بہت خستہ حال ہو چکی تھی۔ اپنی جیب سے خطیر رقم خرچ کر کے اسے تعمیر کروانے کا اعزاز بھی دونوں بھائیوں کو حاصل ہے۔

میر فیملی کے بزرگوں میر محمد بشیر اور میر محمد شفیع نے تحریکِ پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ وہ وقت تھا جب قومیں خواب دیکھ رہی تھیں اور خوابوں کو تعبیر دینے والے میدان میں اتر چکے تھے۔

قیامِ پاکستان کے بعد میر فیملی کے بزرگوں نے گکھڑ میں سکونت اختیار کی اور اسی مٹی سے وفاداری کو اپنی پہچان بنایا۔ میر محمد بشیر نے گکھڑ آ کر لوکل سطح پر اپنی پارٹی بنائی۔ اس وقت گکھڑ میں چوہدراہٹ کا نظام تھا۔ میر محمد بشیر نے اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی اور تمام برادریوں کو اپنے ساتھ ملا لیا۔

میر محمد بشیر انتہائی وضع دار، خوش لباس، سادہ طرزِ گفتگو اور پرکشش شخصیت کے مالک تھے۔ آپ کا اندازِ سیاست دبنگ، فیصلہ کن اور نڈر تھا۔ آپ کی بات میں ایک رعب اور اثر تھا۔ میر صاحب کسی بھی معاملے کو منٹوں میں حل کر دیا کرتے تھے، چاہے وہ پولیس کا معاملہ ہو، ڈیرہ داری کا ہو یا عوامی فلاح کا کام۔ لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں کہ پہلے ڈانٹ کر بندے کو سیدھا کرتے اور پھر محبت و پیار سے اسے گرویدہ بنا لیتے۔ یہی ان کی شخصیت کا جادو تھا۔ زمین جمتی تھی ان کے قدموں کے زور سے۔ یہ وہ مردِ دلیر تھے جو طوفانوں سے کھیلتے تھے۔

میر محمد بشیر کا شمار مسلم لیگ کے نظریاتی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ ان کے نزدیک سیاست اقتدار حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مقدس فریضہ تھی۔ میر محمد بشیر کا تعلق میاں نواز شریف اور محمد رفیق تارڑؒ کے خاندانوں سے رہا ہے، جو ان کی بلند ظرفی اور اعلیٰ حلقۂ احباب سے گہری و باوقار رفاقت کا آئینہ دار ہے۔

قیامِ پاکستان کے بعد سے وہ پہلی مسلم لیگ گکھڑ کے صدر منتخب ہوئے اور ساری زندگی پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی۔ دھوپ میں جل کر بھی کبھی سایہ نہ بدلا۔ وہ دبنگ سیاستدان اور چٹانوں کا حوصلہ رکھتے تھے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وقت کی دھول بھی آج تک ان کا نام نہ مٹا سکی۔

میر محمد بشیر ایک بااصول، نڈر، باعزت اور وضع دار سیاستدان تھے۔ انہوں نے ہمیشہ سیاست کو عوامی خدمت، کردار کی مضبوطی اور اصولوں کی پاسداری کا ذریعہ بنایا۔ ان کی شخصیت آج بھی علاقے کی سیاسی تاریخ میں عزت، وقار اور خدمت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نہایت قابلِ اعتماد اور میاں نواز شریف کے مخلص ساتھی رہے۔ وہ اپنی وفاداری، اخلاص اور سیاسی بصیرت کے باعث اپنی جماعت میں خصوصی مقام رکھتے تھے۔ ان کی شخصیت کا روشن پہلو یہ بھی تھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود مخالفین بھی ان کے کردار، دیانت اور شائستگی پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

میر محمد بشیر مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ کے صدر اور مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر رہے۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کئی بار گکھڑ بلدیہ کے چیئرمین رہے۔ ان کے دور میں جدید ترین منصوبے، بلدیہ کی زمین، گکھڑ میں پہلی دفعہ روشنی کا انتظام، واٹر سپلائی اور جنرل سوار خان سے فنڈ لے کر گکھڑ کو سیورج کا نظام دینا — یہ سب ان کی محنت اور قیادت کا ثبوت ہے، جس سے گکھڑ کے عوام آج بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

گکھڑ منڈی میں میر فیملی کا ڈیرہ رواداری، برداشت، مہمان نوازی اور شائستگی کی ایک زندہ مثال رہا ہے۔ جہاں گوجرانوالہ، گکھڑ اور علاقے بھر سے لوگ اپنے مسائل لے کر آتے اور انہیں انصاف ملتا۔ یہ ڈیرہ گکھڑ کی سیاست ہی نہیں بلکہ علاقے بھر کی سیاست کی آماجگاہ رہا۔ ایسے ڈیرے اب خواب و خیال ہی نظر آتے ہیں۔

میر محمد بشیر ایک سیاستدان نہیں تھے بلکہ ایک عہد، ایک روایت اور ایک طرزِ زندگی کا نام تھے۔ ایسے لوگ اپنے دور میں ہی زندہ نہیں رہتے بلکہ اپنے کردار کی خوشبو آنے والی نسلوں تک منتقل کر جاتے ہیں۔ ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جو اپنے وجود سے زمانے کو روشن کر جاتے ہیں۔

جہاں میر محمد بشیر نے عوامی خدمت اور سیاسی میدان کو اپنا میدانِ عمل بنایا، وہاں میر محمد شفیع مرحوم نے کاروباری میدان میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے خاندانی کاروبار کو سنبھالا۔ یہ تقسیمِ کار دراصل دونوں بھائیوں کی کامیابی کا راز تھی۔

اگر میر محمد شفیع کی خوبیوں کا ذکر نہ کیا جائے تو میر فیملی کی کہانی نامکمل رہتی ہے۔ وہ نہایت ٹھنڈے مزاج، سادہ طبیعت اور درویش صفت انسان تھے۔ بڑے بڑے کاروباری لوگ ان سے مشورہ لیتے تھے۔ ان کی دیانتداری کا یہ عالم تھا کہ بڑے بڑے کاروباری لوگ ان کی ایک زبان پر اعتماد کرتے تھے۔ انہیں اپنے کاروبار سے ایسا جنون تھا جو عمر بھر ان کے ساتھ رہا۔ انہوں نے ٹیکسٹائل مل، رائس مل، امپورٹ ایکسپورٹ اور زمیندارہ کے کاروبار کو بہت احسن انداز میں چلایا اور اگلی نسل تک منتقل کیا۔

میر محمد شفیع میر فیملی کے ستون تھے۔ وہ حلیم الطبع، خوش طبع اور صبر و تحمل کے پیکر تھے۔ اپنی محنت سے خود کامیاب ہوئے اور اپنے دوستوں و خاندان کو بھی کامیاب کیا۔ اپنے عزیزوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے اور کئی گھرانوں کے افراد کو اپنی جیب سے خرچ کر کے بیرونِ ملک بھجوایا۔ ان کی عاجزی اور ہر کس و ناکس کی مدد کا جذبہ ہر دل پر احسان چھوڑ گیا۔

دینی رجحان ہونے کی وجہ سے انہوں نے مساجد و مدارس کی تعمیر و استحکام میں فعال کردار ادا کیا۔ ان کی سادگی، یتیموں کی دیکھ بھال، سخاوت، بلند اخلاق، وعدے کے پکے پن اور انصاف پسندی ان کی شخصیت کا حصہ تھے۔ میر محمد شفیع کو ہمیشہ سب نے مسکراتے ہوئے دیکھا۔ ان کی شخصیت میں ایک عجیب مقناطیسی کشش تھی جو انسان کو ان کے قریب آنے پر مجبور کر دیتی تھی۔ ان سے مل کر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے محبت، شفقت، خلوص، رواداری اور وقار زندہ ہیں۔

گکھڑ شہر کی تاریخ میں میر محمد بشیر اور میر محمد شفیع جیسے بھائیوں کا جوڑا کم ہی نظر آتا ہے۔ دونوں بھائیوں کا باہمی تعلق، محبت اور باہمی اعتماد کا شاندار نمونہ تھا۔ میر محمد شفیع بلدیہ کے کونسلر بھی رہے۔ دونوں بھائی اپنے والدین کی اعلیٰ تربیت کا شاہکار تھے۔ میر خاندان میں شرافت اور باہمی تعاون کی روایت آج بھی قائم ہے۔

میر محمد بشیر جولائی 2005 میں اور ان کے بھائی میر محمد شفیع جنوری 2014 میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ ان کے جانے کے بعد ایک خوبصورت باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔

ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی قبروں پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

محمد شکیل شفیق منہاج یوتھ لیگ ضلع گوجرانولہ شمالی کے مسلسل تیسری مرتبہ صدر منتخب ۔۔۔۔
25/07/2026

محمد شکیل شفیق منہاج یوتھ لیگ ضلع گوجرانولہ شمالی کے مسلسل تیسری مرتبہ صدر منتخب ۔۔۔۔

گکھڑ۔ تعمیراتی سامان سے لدا لوڈر کھڈے میں گر گیا۔ گاڑیاں تیز رفتاری اور بے احتاطی کے باعث حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔
23/07/2026

گکھڑ۔
تعمیراتی سامان سے لدا لوڈر کھڈے میں گر گیا۔
گاڑیاں تیز رفتاری اور بے احتاطی کے باعث حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔

یہ درخت اب شفٹ کرنے کے قابل تو نہیں رہے، صرف لکڑی کا ڈھیر ہیں کیونکہ انکو اکھاڑے تقریباً دو ہفتے ہو چکے۔ شہری مطالبہ کر ...
23/07/2026

یہ درخت اب شفٹ کرنے کے قابل تو نہیں رہے، صرف لکڑی کا ڈھیر ہیں کیونکہ انکو اکھاڑے تقریباً دو ہفتے ہو چکے۔ شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ انکو فوری ہٹا کر سروس روڈ کو کلیئر کیا جائے کیونکہ پرانا نالہ پہلے محفوظ فٹ پاتھ کا کام بھی دیتا تھا مگر موجودہ نالہ کہیں سے چار فٹ اونچا اور کہیں نیچے ہے۔ اسی طرح میٹرو تعمیر کی وجہ سے کہیں بھی کوئی راستہ نہیں بچا اور شہری مفلوج و محصور ہو کر رہ گئے پیں۔ انتظامیہ سے اپیل ہے اس سےقبل کہ یہ درخت اب مذید کسی حادثہ کا باعث بنیں انکو ٹھکانے لگا کر راستہ بحال کیا جائے۔
Deputy Commissioner Gujranwala
Assistant Commissioner Wazirabad
گکھڑ پریس کلب

Address

G. T Road
Gakhar
5200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Electronic Media Association Ghakhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Electronic Media Association Ghakhar:

Shortcuts

Share