Naveed Memorial Foundation

Naveed Memorial Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naveed Memorial Foundation, Charitable organisation, Matwani, Gagra.

Our Vission:

💉 Healthcare & Medical Camps

🔧 Skill-Based Tools (Sewing Machines/Small Business Setup)

📚 Education & Libraries

🏆 Youth Sports Development

🐾 Wildlife Water Dams & Tree Planting

“Serving Humanity in Memory of a Hero”

🖤 غم کی خبر 🖤انتہائی افسوس اور گہرے رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مٹوانی ڈنڈ میرا میں یارس دوکاندار کے والدِ محتر...
10/08/2026

🖤 غم کی خبر 🖤
انتہائی افسوس اور گہرے رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مٹوانی ڈنڈ میرا میں یارس دوکاندار کے والدِ محترم انتقال فرما گئے ہیں۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ایک بزرگ کا دنیا سے رخصت ہونا صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں، بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک دکھ بھرا لمحہ ہوتا ہے۔ اس غم کی گھڑی میں نوید میموریل فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم یارس دوکاندار اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
🕌 نمازِ جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔
منجانب: نوید میموریل فاؤنڈیشن
انسانیت کی خدمت، ہماری اولین ترجیح

10/08/2026

Opening Ceremony

نوید میموریل فاؤنڈیشن (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) 📚🤝علاقے کے غیور عوام! آج آپ کو اپنے نوید میموریل فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن ڈیپارٹم...
09/08/2026

نوید میموریل فاؤنڈیشن (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) 📚🤝
علاقے کے غیور عوام! آج آپ کو اپنے نوید میموریل فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم سے ملواتے ہیں، جو طلباء کے روشن مستقبل کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی ضرورت ہو، ہمارا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ آپ کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ! 🌟


09/08/2026
ماشاءاللہ! انتہائی فخر کا لمحہ! 🎓✨نوید میموریل فاؤنڈیشن کے اسپورٹس صدر جناب فرحان صاحب کے چھوٹے بھائی نے دسویں جماعت میں...
09/08/2026

ماشاءاللہ! انتہائی فخر کا لمحہ! 🎓✨
نوید میموریل فاؤنڈیشن کے اسپورٹس صدر جناب فرحان صاحب کے چھوٹے بھائی نے دسویں جماعت میں 1117 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ نوید میموریل فاؤنڈیشن کا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ لائق اور ہونہار طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی اور معاونت کے لیے تیار ہے۔
فرحان صاحب اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد! 💐
👇 نوٹ
اگر آپ کے علم میں مٹوانی کے دیگر ٹاپرز یا پوزیشن ہولڈرز ہیں، تو براہ کرم کمنٹس میں ان کے نام ضرور درج کریں! 🌟

محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک سکیورٹی کے حوالے سے ضروری انتباہنوید میموریل فاؤنڈیشن کل نیا قبرستان مٹوانی کے قریب پیش آنے وال...
07/08/2026

محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک سکیورٹی کے حوالے سے ضروری انتباہ
نوید میموریل فاؤنڈیشن کل نیا قبرستان مٹوانی کے قریب پیش آنے والے ایک رکشہ حادثے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اس طرح کے لاپرواہی پر مبنی واقعات ہمارے مقامی راستوں پر پیدل چلنے والوں، خاندانوں اور دیگر مسافروں کی جانوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
روڈ سیفٹی ہم سب کی مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے۔ ہم تمام ڈرائیوروں، ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور معزز شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جلدی یا غفلت سے کام لینے کی بجائے انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھیں اور ٹریفک اصولوں کی سختی سے پابندی کریں۔
ڈرائیوروں کے لیے اہم حفاظتی ہدایات
اسپیڈ لمٹ کا خیال رکھیں: خاص طور پر رہائشی علاقوں، عوامی مقامات اور قبرستان کے اطراف میں گاڑی ہمیشہ قابو میں اور کم رفتار سے چلائیں۔
خطرناک اوور ٹیکنگ سے گریز کریں: ایسے خطرناک اور اچانک موڑ یا کٹ نہ کاٹیں جو مسافروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوں۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں: تمام کمرشل اور ذاتی گاڑیاں ذمہ داری کے ساتھ چلائیں اور روڈ کی صورتحال پر مکمل توجہ رکھیں۔
کمزور روڈ صارفین کا خیال رکھیں: سڑک پر پیدل چلنے والوں، بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کے لیے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
آئیے مل کر اپنے راستوں کو سب کے لیے محفوظ بنائیں کیونکہ ایک ذمہ دار ڈرائیونگ ہی محفوظ معاشرے کی ضمانت ہے۔

انتظامیہ
نوید میموریل فاؤنڈیشن

07/08/2026

🌿 نوید میموریل فاؤنڈیشن (NMF) 🌿
کلال میرا واٹر ٹینک اور سولر سسٹم منصوبہ
خدمتِ خلق کا ایک اور روشن باب
الحمدللہ! نوید میموریل فاؤنڈیشن نے اپنی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے کلال میرا (مٹوانی مضافات) میں پانی کی شدید قلت کے خاتمے کے لیے واٹر ٹینک اور سولر سسٹم کے عظیم الشان منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

فاؤنڈیشن کی ٹیم نے علاقے کے معززین اور مقامی عوام کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مسجد کے قریب موزوں مقام کا انتخاب کیا، تاکہ اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

ان شاء اللہ مسجد کی چھت پر جدید سولر سسٹم نصب کیا جائے گا، جس کے ذریعے مسجد کو مستقل بجلی فراہم ہوگی، جبکہ سولر پاور سے چلنے والا واٹر پمپ ٹینکی کو صاف پانی سے بھرے گا۔ اس سہولت سے مسجد کے نمازی، دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے، مسافر اور گردونواح کے رہائشی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ منصوبہ صرف مسجد تک محدود نہیں ہوگا بلکہ پورے علاقے کے غریب، مستحق اور بے سہارا خاندانوں کے لیے بھی امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوگا۔ جن گھروں میں پانی کی شدید قلت ہے، وہ آسانی سے اپنے برتنوں یا مویشیوں کے ذریعے پانی حاصل کر سکیں گے، جس سے ان کی روزمرہ زندگی کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔

تمام ابتدائی مشاورت اور تیاریوں کے بعد ان شاء اللہ بہت جلد اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔
ہمیں یقین ہے کہ جس طرح ہمارے اوورسیز بھائیوں نے پتے ڈھیرے واٹر ٹینک منصوبے میں بھرپور اور فوری تعاون (Quick Response) کیا تھا، اسی جذبۂ اخوت اور خدمت کے ساتھ وہ کلال میرا واٹر ٹینک اور سولر سسٹم کے اس عظیم فلاحی منصوبے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ ان شاء اللہ آپ سب کے تعاون سے یہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا اور سینکڑوں افراد اس سے مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر نوید میموریل فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین محترم خان دوران صاحب کی بصیرت افروز قیادت، صدر سید اسلام صاحب کی مؤثر نگرانی، سعودی عرب کے صدر محترم ہمسر علی صاحب کی خصوصی دلچسپی اور اوورسیز بھائیوں کو خدمتِ خلق کے لیے متحد کرنے کی کاوشوں، اور فائنانس سیکرٹری سید عزت علی شاہ ترمذی کی انتھک محنت، بہترین رابطہ کاری اور فلاحی خدمات کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

آئیے! مل کر خدمتِ انسانیت کے اس عظیم صدقۂ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالیں، تاکہ کسی پیاسے کو پانی، کسی نمازی کو روشنی، اور کسی ضرورت مند کو آسانی میسر آ سکے۔
منجانب:
نوید میموریل فاؤنڈیشن (NMF) 🌿

07/08/2026

نوید میموریل فاؤنڈیشن
انسانیت کی خدمت، ہماری اولین ترجیح
الحمدللہ! بدال سے تعلق رکھنے والا ایک معصوم بچہ، جو تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے، جبکہ اس کے والد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، نوید میموریل فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم نے بروقت ان کے گھر پہنچ کر 10,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی۔
اس کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے سوات سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے متعلقہ ڈاکٹروں سے بھی رابطہ کیا تاکہ بچے کے علاج میں ہر ممکن ریلیف اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس معصوم بچے کو کامل صحت عطا فرمائے، اس کے والدین کے لیے آسانیاں پیدا کرے، اور ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
نوید میموریل فاؤنڈیشن
خدمتِ خلق ہمارا مشن

Address

Matwani
Gagra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naveed Memorial Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share