Ghousia Welfare Foundation Fateh Jang

Ghousia Welfare Foundation Fateh Jang Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghousia Welfare Foundation Fateh Jang, Nonprofit Organization, Fateh Jang, Fatehjang.

Welcome to the official page of
Ghousia Welfare Foundation Fateh Jang Dist Attock
A trusted Team whom are helping poor and needy peoples
Keep Joining us so that you are able to help peoples.

الحمدللہ، غوثیہ ویلفیئر  فاؤنڈیشن کے قربانی پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں ضرورت مند خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کی س...
31/05/2026

الحمدللہ، غوثیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے قربانی پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں ضرورت مند خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔

ان شاء اللہ آپ کی قربانی مستحق افراد تک پہنچ رہی ہے اور ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر رہی ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے۔ 🤲

Alhamdulillah, through Ghousia welfare Foundation's Qurbani Project, we are distributing Qurbani meat to families in need across Pakistan.

InshaAllah, your Qurbani is reaching those who need it most and bringing joy to many families.

Please remember us in your duas. 🤲

آپ بھی کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کر سکتے ہیں آپ کا چھوٹا سا تعاون کسی بیمار انسان کے علاج، امید اور سکون کا سبب بن سکت...
25/05/2026

آپ بھی کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کر سکتے ہیں
آپ کا چھوٹا سا تعاون کسی بیمار انسان کے علاج، امید اور سکون کا سبب بن سکتا ہے۔
آئیں انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں اور کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بنیں۔
ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کو بروقت علاج کی سہولت دینا ہے۔
آئیں مل کر صحت مند اور خوشحال معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔


03165602948

آج ہمیں ایک ایسے بچے کی مدد کرنے کا موقع ملا جو معذوری کی وجہ سے اپنی روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہا تھا۔ ...
21/05/2026

آج ہمیں ایک ایسے بچے کی مدد کرنے کا موقع ملا جو معذوری کی وجہ سے اپنی روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہا تھا۔ چلنا پھرنا اس کے لیے آسان نہیں تھا، اور ہر قدم پر اسے کسی نہ کسی سہارے کی ضرورت پڑتی تھی۔

الحمدللہ، ہم نے ایک ڈونر کی طرف سے انہیں ایک وہیل چیئر فراہم کی، تاکہ وہ خودمختاری کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں اور دوسروں پر کم انحصار کریں۔

یہ صرف ایک وہیل چیئر نہیں، بلکہ عزت، سہولت اور ایک نئی امید کا ذریعہ ہے۔
03165602948

عید صرف خوشیاں منانے کا نام نہیں… بلکہ ان خوشیوں کو بانٹنے کا نام ہےوہ بچے جو اکثر محرومیوں کا شکار ہوتے ہیں، آج ان کے چ...
18/03/2026

عید صرف خوشیاں منانے کا نام نہیں… بلکہ ان خوشیوں کو بانٹنے کا نام ہے

وہ بچے جو اکثر محرومیوں کا شکار ہوتے ہیں، آج ان کے چہروں پر خوشی، اعتماد اور امید کی روشنی صاف نظر آ رہی تھی۔ یہ صرف کپڑے نہیں تھے، بلکہ ایک احساس تھا—کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، کوئی ہے جو ان کی خوشیوں کا خیال رکھتا ہے۔

ایک چھوٹا سا قدم، کسی کے لیے بہت بڑی خوشی بن سکتا ہے۔
ایک تحفہ، کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتا ہے۔

آئیں ہم بھی اس نیکی کے سفر کا حصہ بنیں، تاکہ کوئی بچہ عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔

کیونکہ اصل خوشی تب ہوتی ہے جب ہم کسی اور کو خوش دیکھتے ہیں۔

10/03/2026

انسانیت سے محبت کا بہترین اظہار،
لوگوں میں آسانیاں بانٹنا ہے 🤗
اللہ پاک بابا جی اور ماں جی کو صحت و سلامتی والی عمر بلخیر عطاء فرمائیں ❤️
#نوٹ
ویڈیو کو اینڈ تک دیکھیں گا لازمی 🥰

07/03/2026

ماں ہم بھی عید منائیں گے
آئیں اس عید پر خوشیاں بانٹتے ہیں
یتیم بچوں اور مستحق بچوں کے لیے عید کی شاپنک شروع کردی ہے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں مناسکیں
نئے جوتے ،نئے کپڑے اور عید کی خوشیاں
آپ بھی کچھ بچوں کا انتظام کر سکتے ہیں
انسانیت سے محبت کا بہترین اظہار،
لوگوں میں آسانیاں بانٹنا ہے 🤗
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں ❤️🥰❤️

Address

Fateh Jang
Fatehjang
43350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghousia Welfare Foundation Fateh Jang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share