Markazi Ulema Council

Directions Website Contact the organization

Markazi Ulema Council Embrace Enlightenment! Scholars Welcome You to Markazi Ulema Council Pakistan's page!

03/10/2026
مقدس شخصیات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ ہیٹ میٹریل کی اشاعت...
02/10/2026

مقدس شخصیات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ ہیٹ میٹریل کی اشاعت و ترویج کی روک تھام کیلئے متعلقہ سرکاری اداروں اور علماء بورڈ پنجاب کو موثر اور فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔
چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مختلف ذرائع سے فرقہ وارانہ مواد اور متنازعہ لٹریچر عام ہونے کی شکایات موجود ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ایسا مواد گردش کررہا ہے جو مذہبی اشتعال اور باہمی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ پیغام پاکستان کی کوششوں کو دانستہ طور پر سپوتاز کیا جارہا ہے۔ متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پورے کرتے ہوئے متنازع مواد کے خلاف قانون کے مطابق روک تھام اور نگرانی کو یقینی بنائیں۔ اگر کوئی بھی فرد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحابہ ؓو اہل بیتؓ و اسلافؒ کے خلاف نفرت انگیز مواد شائع، تقسیم یا سوشل میڈیا پر پھیلاتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ، اہل بیتؓ ہمارے ایمان اور عقیدے کا اہم حصہ ہے۔ مقدس شخصیات کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ایسے معاملات میں کارروائی قانون اور ریاستی اداروں کے مقررہ طریقہ ء کار کے مطابق ہونی چاہئے تاکہ امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے۔
چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے تمام مکاتب فکر کے علماء، مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی احترام، باہمی برداشت اور ملکی قوانین کی پاسداری کو فروغ دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ علماء بورڈ پنجاب کو فعال اور مزید بہتر بنایا جائے اور اس میں تمام مکاتب کی مستند اور معتبر شخصیات کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

سیکرٹری اطلاعات مرکزی علماء کونسل پاکستان

آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا فیصل آباد سے الوداعمختصر عرصے میں حسنِ اخلاق، عوامی رابطے اور امن و امان کے حوالے سے نمایاں...
01/10/2026

آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا فیصل آباد سے الوداع

مختصر عرصے میں حسنِ اخلاق، عوامی رابطے اور امن و امان کے حوالے سے نمایاں مقام بنانے والے افسر کی خدمات کو خراجِ تحسین

فیصل آباد میں مختصر عرصے کے دوران اپنے حسنِ اخلاق، ملنساری، وسیع عوامی روابط اور فرض شناسی کے باعث عوام الناس کے دلوں میں جگہ بنانے والے آر پی او محترم جناب سہیل اختر سکھیرا صاحب کا تبادلہ ہو گیا ہے۔ ان کے تبادلے کی خبر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا، جبکہ آج ان کے دفتر میں ہونے والی الوداعی ملاقات کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ان سے ملاقات اور الوداع کہنے کے لیے موجود تھی۔

جناب سہیل اختر سکھیرا نے فیصل آباد تعیناتی کے آغاز ہی سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے تمام مکاتبِ فکر کے علماء و مشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی حلقوں، تاجروں، صنعت کاروں، وکلاء برادری اور معاشرے کے دیگر طبقات کے ساتھ ذاتی روابط قائم کیے۔ ان کا طرزِ ملاقات ہمیشہ شائستگی، خلوص اور احترام پر مبنی رہا، جس کے باعث مختصر مدت میں وہ مختلف طبقات میں قابلِ احترام مقام بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ان کے روابط کا دائرہ صرف فیصل آباد تک محدود نہیں رہا بلکہ چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف حلقوں کے افراد سے بھی ان کے مضبوط روابط قائم رہے۔ انہوں نے پولیس کے افسران اور مختلف طبقاتِ معاشرہ کے درمیان رابطے کو فروغ دیا، جس سے پولیس اور عوام کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا۔

ان کی تعیناتی کے دوران محرم الحرام، ربیع الاول اور دیگر اہم مذہبی و قومی مواقع پر امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی جانب سے مؤثر انتظامات کیے گئے۔ مختلف مکاتبِ فکر کے ساتھ مسلسل رابطہ اور باہمی مشاورت بھی ان کے طرزِ انتظام کا اہم پہلو رہا۔

سہیل اختر سکھیرا صاحب کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کا حسنِ اخلاق تھا۔ وہ منصب کے رعب کے بجائے محبت، خلوص اور انسان دوستی کے ذریعے لوگوں کو قریب کرنے پر یقین رکھتے دکھائی دیے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے دفتر کے دروازے پر عام شہریوں سے لے کر مختلف شعبوں کی معروف شخصیات تک، ہر طبقے کے افراد ان سے ملاقات کے خواہش مند نظر آتے رہے۔

ان کی منتقلی کے موقع پر فیصل آباد کے مختلف حلقوں میں یہ احساس نمایاں ہے کہ ایک ایسے افسر سے شہر محروم ہو رہا ہے جس نے اپنے مختصر قیام کے دوران صرف انتظامی ذمہ داریاں ہی ادا نہیں کیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی اپنی جگہ بنائی۔

عہدے اور تعیناتیاں سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں اور افسران ایک جگہ سے دوسری جگہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے جاتے رہتے ہیں، لیکن اچھا اخلاق، خلوص اور انسانوں کے ساتھ قائم ہونے والے تعلقات ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ جناب سہیل اختر سکھیرا بھی اپنی خوش اخلاقی اور عوامی روابط کے باعث فیصل آباد کی یادوں میں ایک اچھے اور ملنسار افسر کے طور پر موجود رہیں گے۔

اللہ تعالیٰ جناب سہیل اختر سکھیرا صاحب کو جہاں بھی ذمہ داری سونپے، انہیں مزید عزت، کامیابی اور سربلندی عطا فرمائے۔ وہ ہمیشہ سلامت رہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو اسی جذبے، خلوص اور حسنِ اخلاق کے ساتھ ادا کرتے رہیں۔

صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی
چیئرمین، مرکزی علماء کونسل پاکستان

مجلس العلماء المركزي (باكستان) يرحب بوصول السفير السعودي الجديد الدكتور راجح بن طامي البقميالعلاقات السعودية الباكستانية...
29/09/2026

مجلس العلماء المركزي (باكستان) يرحب بوصول السفير السعودي الجديد الدكتور راجح بن طامي البقمي

العلاقات السعودية الباكستانية تستند إلى روابط دينية وتاريخية راسخة واحترام متبادل

نأمل أن تسهم خبرة السفير راجح البقمي في توسيع مجالات التعاون الثنائي

قيادات وعلماء المجلس يتمنون للسفير السعودي الجديد التوفيق في أداء مهامه الدبلوماسية

ندعو الله أن يديم على العلاقات السعودية الباكستانية الاستقرار والتعاون والخير

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markazi Ulema Council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Markazi Ulema Council:

Shortcuts

Share