Al Habib welfare Foundation - AHWF - Registered.

Al Habib welfare Foundation - AHWF - Registered. Al-Habib Welfare Foundation is a registered charity offering free ultrasound, women's skill training, and social rehabilitation services with dignity.

Based in Chak 219RB, Faisalabad.

NGO Coordination Meeting regarding Anti-Beggary Campaign at the office of Community Development (CD) Sadar Faisalabad wi...
21/05/2026

NGO Coordination Meeting regarding Anti-Beggary Campaign at the office of Community Development (CD) Sadar Faisalabad with dated 19-05-2026.

On this occasion, , as General Secretary of Al Habib Welfare Foundation Faisalabad, briefed Divisional Director Madam Khalida Rafiq regarding the public awareness campaign against professional beggary, community-level awareness programs, and the proposed action plan related to anti-beggary initiatives.

The meeting discussed strengthening cooperation between NGOs, the Social Welfare Department, and Community Development departments to make the Anti-Beggary Campaign more effective, expand field activities, and promote public awareness across Faisalabad.

این جی او کوآرڈینیشن میٹنگ برائے انسدادِ گداگری مہم، کمیونٹی ڈویلپمنٹ (CD) صدر فیصل آباد کے دفتر میں کے اشتراک سے 19-05-2026 کو منعقد ہوئی۔

اس موقع پر نے بطور جنرل سیکرٹری الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد، ڈویژنل ڈائریکٹر میڈم خالدہ رفیق کو پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف عوامی آگاہی مہم، کمیونٹی سطح پر آگاہی پروگرامز اور انسدادِ گداگری سے متعلق تیار کردہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں این جی اوز، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے باہمی تعاون سے انسدادِ گداگری مہم کو مزید مؤثر بنانے، عوامی شعور اجاگر کرنے اور فیلڈ سرگرمیوں کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصل آباد: کمیونٹی ڈویلپمنٹ صدر سوشل ویلفیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان حبیب اور تحصیل جڑانوالہ کے سوشل ویلفیئر آفیسر رائے اس...
19/05/2026

فیصل آباد: کمیونٹی ڈویلپمنٹ صدر سوشل ویلفیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان حبیب اور تحصیل جڑانوالہ کے سوشل ویلفیئر آفیسر رائے اسد اقبال نے الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے اشتراک سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مختلف چکوک میں عوامی آگاہی مہم چلائی۔

آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو پیشہ ور گداگری کے منفی سماجی اثرات سے آگاہ کیا گیا جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کی کونسلنگ بھی کی گئی تاکہ انہیں محنت اور باعزت روزگار کی جانب راغب کیا جا سکے۔ اس موقع پر عوام میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے جن میں پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی اور مستحق افراد کی درست انداز میں مدد کرنے سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

اس مہم کے دوران مکوآنہ، بنگے پنڈ، اواگت اور جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں خصوصی آگاہی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ پیشہ ور بھکاری معاشرتی مسائل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ مستحق افراد کی مدد مستند فلاحی اداروں کے ذریعے کریں۔

الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے ایسے فلاحی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔

مورخہ: 19.05.2026

---

Faisalabad: Community Development Saddar Social Welfare Assistant Director Usman Habib and Tehsil Jaranwala Social Welfare Officer Rai Asad Iqbal, in collaboration with Al-Habib Welfare Foundation Registered, launched a public awareness campaign against professional beggars in various rural areas.

During the campaign, citizens were informed about the negative social impacts of professional begging, while counseling sessions were also conducted for beggars to encourage them towards hard work and respectable employment. On this occasion, awareness pamphlets were distributed among the public containing information regarding discouraging professional begging and helping deserving individuals through proper channels.

Special awareness activities were carried out in Makooana, Bangey Pind, Awagat, and different areas of Jaranwala. Officials stated that professional begging contributes to various social issues; therefore, the public should support deserving people through authentic welfare organizations.

Al-Habib Welfare Foundation Registered reaffirmed its commitment to continue such welfare initiatives in the future for the elimination of social evils and the promotion of public awareness.

Date: 19.05.2026

الحمدللہ یہ خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ  کو باقاعدہ طور پر پنجاب چیریٹی کمیشن سے رج...
16/05/2026

الحمدللہ

یہ خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ کو باقاعدہ طور پر پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موصول ہو گیا ہے۔

یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، دوستوں کی دعاؤں، اور عوامی اعتماد کا نتیجہ ہے۔ ہمارا مقصد ہمیشہ انسانیت کی خدمت، مستحق افراد کی مدد، فلاحی سرگرمیوں کا فروغ، اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا رہا ہے۔

ان شاء اللہ الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ مزید جذبے، شفافیت اور خدمت کے ساتھ اپنے فلاحی مشن کو جاری رکھے گی۔

آپ سب سے دعا اور تعاون کی درخواست ہے۔

یسین انور
بانی و چیئرمین
الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ

11/05/2026

Alhamdulillah, under the supervision of , a Free Eye Camp was organized at Hameedan Free Dispensary, Chak 219-R.B Saianwala, Faisalabad, where successful eye operations of more than 35 deserving patients were carried out.
The feedback, prayers, and smiles of the patients after surgery are our true achievement.
This journey of serving humanity will continue, In Sha Allah.

Date: 07/05/2020
Contact: 0370-6344344

الحمدللہ، کے زیرِ اہتمام حمیداں فری ڈسپنسری، چک 219 ر۔ب سائیاں والا، فیصل آباد میں منعقدہ فری آئی کیمپ کے دوران 35 سے زائد مریضوں کے کامیاب آپریشنز کیے گئے۔
آپریشن کے بعد مریضوں کے تاثرات اور دعائیں ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔
خدمتِ انسانیت کا یہ سفر ان شاءاللہ جاری رہے گا۔

مورخہ: 07/05/2020
رابطہ0370.6344344

فیصل آباد: الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آگاہی مہمفیصل آباد (نمائندہ خصوصی) الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیش...
28/04/2026

فیصل آباد: الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آگاہی مہم
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے اشتراک سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایک جامع آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ اس آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونٹی ڈیولپمنٹ صدر عثمان حبیب کے دفتر سے کیا گیا۔
مہم میں فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری ملک یاسین انور سمیت دیگر خواتین ممبرز نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس دوران شہریوں میں تقریباً ایک ہزار پمفلٹس تقسیم کیے گئے جبکہ فلیکسز کے ذریعے بھی عوام میں شعور بیدار کیا گیا اور انہیں تلقین کی گئی کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں کو مالی معاونت فراہم کرنے سے گریز کریں۔
آگاہی مہم کے سلسلے میں ہلال احمر چوک، حلال احمد چوک، محکمہ انہار، ایم اے جناح روڈ، کچہری بازار اور کچہری چوک سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر سرگرمیاں جاری رہیں جہاں رضاکاروں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیشہ ور بھکاری ایک منظم مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی معاشرتی مسائل میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مستحق افراد کی مدد مستند فلاحی اداروں کے ذریعے کریں تاکہ امداد صحیح لوگوں تک پہنچ سکے۔
آخر میں منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی آگاہی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے اور ایک ذمہ دار شہری معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔

18/04/2026

الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام شمیم گائنی سنٹر پر مستحق خواتین کے لیے مفت الٹراساونڈ، چیک اپ اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ خواتین کو بروقت اور معیاری علاج میسر آ سکے۔

15/04/2026

روشنی بانٹنے کا سفر جاری…الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام حمیداں فری ڈسپنسری میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں مستحق مریضوں کے سفید موتیے کے کامیاب آپریشنز کر کے جدید لینز بھی مفت لگائے گئے۔
مریضوں کو مفت ادویات اور مکمل چیک اپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
یہ سب صرف انسانیت کی خدمت اور روشنی واپس لوٹانے کے عزم کے تحت کیا گیا۔
آپ کا ساتھ، کسی کی بینائی بن سکتا ہے۔

09/04/2026

بروز منگل مورخہ14/4/26کو الحبیب ویلفئیر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام آنکھوں کا چیک اپ ہو گا ادویات فری۔سفید موتیۓ کا آپریشن فری۔لینز بھی فری ڈالے جائیں گے اس پیغام کو سنیں اور شئیر کریں

ہم درخت نہیں لگا رہے… ہم آنے والی نسلوں کے لیے زندگی لگا رہے ہیں الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام شجرکاری...
08/04/2026

ہم درخت نہیں لگا رہے… ہم آنے والی نسلوں کے لیے زندگی لگا رہے ہیں
الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام شجرکاری مہم باہم گام، چک 219 ر۔ب سائیاں والا، جھنگ روڈ فیصل آباد میں کامیابی سے منعقد کی گئی، جس میں ادارے کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اور اپنے حصے کا پودا لگا کر ماحول کو سرسبز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Special participation by President AHWF Adnan Nazir, General Secretary Yasin Anwar and other members.
یہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک پیغام ہے کہ ہم سب کو مل کر اپنی زمین، اپنے ماحول اور اپنی آنے والی نسلوں کی حفاظت کرنی ہے۔
اگر آپ بھی شجرکاری کے لیے پودے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں:
📞 ہیلپ لائن: 0370.6344344
آئیں! ایک پودا لگائیں اور اس نیکی میں ہمارا ساتھ دیں 💚

05/04/2026
29/03/2026

کیا آپ انجانے میں اس گھناؤنے دھندے کو تو سپورٹ نہیں کر رہے

Address

Address: Loman Wala Bazaar Chak 219 Rb Near Lahori Chowk Jhang Road Faisalabad
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Habib welfare Foundation - AHWF - Registered. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al Habib welfare Foundation - AHWF - Registered.:

Share