Patient welfare society

Patient welfare society Patient Welfare Society Allied Hospital Faisalabad, a nonprofit registered voluntary organization is dedicatedly working for welfare of poor & unaffording

13/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰آج پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُروقار کی...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰

آج پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُروقار کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر محمد فہیم یوسف، صدر پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، محترمہ منیبہ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قاسم عباس، سینئر نائب صدر رانا ضیاء احمد خان، نائب صدر مسٹر اظہر حبیب اور سوسائٹی کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عوام کی خوشیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ 🇵🇰❤️

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے اور اسے دنیا میں سربلند رکھے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
جشنِ آزادی مبارک! 🎉🇵🇰

️پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی جانب سے عطیہ کیے گئے جدید فریش امپورٹ الٹراساؤنڈ کلر ڈوپلر سسٹم (مالی...
05/08/2026



پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی جانب سے عطیہ کیے گئے جدید فریش امپورٹ الٹراساؤنڈ کلر ڈوپلر سسٹم (مالیت 30 لاکھ روپے) کی باقاعدہ افتتاحی و ربن کٹنگ تقریب آج شعبہ ریڈیالوجی میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد فہیم یوسف (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد)، صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی اور سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی کے معزز اراکین تھے۔

تقریب کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر عاصم شوکت، سربراہ شعبہ ریڈیالوجی، نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی مسلسل عوامی خدمت، قیمتی طبی آلات کی فراہمی اور ہسپتال کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس منصوبے کو سوسائٹی کا ایک اور اہم سنگِ میل قرار دیا۔

ہم اپنے تمام مخیر حضرات اور ڈونرز کے بے حد شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے ایسے فلاحی منصوبے ممکن ہو رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے مریضوں کے لیے باعثِ شفا اور صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔

خدمتِ انسانیت کے سفر میں بعض شخصیات اپنی قیادت، اخلاص اور وژن سے ایسے نقوش چھوڑ جاتی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔اسی ...
30/07/2026

خدمتِ انسانیت کے سفر میں بعض شخصیات اپنی قیادت، اخلاص اور وژن سے ایسے نقوش چھوڑ جاتی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔

اسی جذبے کے تحت پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی جانب سے سابق وائس چانسلر، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری صاحب کے اعزاز میں ان کی مثالی قیادت، بے لوث خدمات اور ادارے کی ترقی میں نمایاں کردار کے اعتراف میں چناب کلب میں ایک پروقار الوداعی عشائیہ منعقد کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری صاحب نے اپنے دورِ ذمہ داری میں نہ صرف فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ ہسپتالوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی ہر قدم پر حوصلہ افزائی اور سرپرستی فرمائی، جس کے نتیجے میں سوسائٹی نے عوامی خدمت کے متعدد بڑے فلاحی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے۔

اس باوقار تقریب میں نو تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف، صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک اور سوسائٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

تقریب کا ایک تاریخی لمحہ وہ تھا جب پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی فلاحی خدمات کا ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے مالیت کی جدید جاپانی ٹیکنالوجی سے مزین کلر ڈوپلر الٹراساؤنڈ مشین الائیڈ ہسپتال کو عطیہ کی۔ اس مشین کی علامتی حوالگی سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری صاحب نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف کے سپرد کی، جو ادارے میں تشخیصی سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

تقریب کے اختتام پر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری صاحب کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

ہم پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابیوں کی دعا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی نو تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی صاحب کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ادارہ ترقی اور خدمتِ انسانیت کی نئی منازل طے کرے گا۔

“خدمتِ انسانیت ہمارا عزم، مریض کی مسکراہٹ ہماری کامیابی”


Azhar Habib Dr Jaffar Hassan Mubarik Asif Iqbal Gujjar Sara Shafqat Qasim Abbas Allied Hospital Faisalabad

مریضوں اور ہسپتال کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی مسلسل خدمات کے تسلسل میں، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد نے...
03/06/2026

مریضوں اور ہسپتال کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی مسلسل خدمات کے تسلسل میں، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد نے آج ہسپتال انتظامیہ کی مختلف ضروریات اور درخواستوں کے جواب میں 10 سیلنگ فین، 1 ECG مشین اور 5 نئی وہیل چیئرز الائیڈ ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں۔

اس موقع پر ایم ایس آفس میں ایک مختصر تقریبِ تقسیم منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر محمد فہیم یوسف (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد)، ڈاکٹر جعفر حسن مبارک (صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی) ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیر محترمہ منیبہ محبوب اور سوسائٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

ہسپتال انتظامیہ بالخصوص میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مریضوں اور ہسپتال کی بہتری کے لیے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ہم اپنے تمام مخیر حضرات، عطیہ دہندگان اور معاونین کے بے حد شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے یہ خدمت کا سفر جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو مزید دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

مقام: الائیڈ ہاسپٹل ونمورخہ: 04 مئی 2026وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بی...
04/05/2026

مقام: الائیڈ ہاسپٹل ون
مورخہ: 04 مئی 2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محترم سہیل شوکت بٹ صاحب کی ہدایات کی روشنی میں الائیڈ ہاسپٹل ون میں غریب و نادار مریضوں کی معاونت کا سلسلہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی سے جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ایک مستحق مریضہ شہناز بی بی کے علاج کے لیے گیسٹرونٹولوجی وارڈ میں استعمال ہونے والا سی آر بیلون (15mm) فراہم کیا گیا۔ مذکورہ میڈیکل آئٹم کی مالیت 75,000 روپے ہے، جو کہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے زکوٰۃ فنڈ کی مد میں فراہم کیا گیا۔

یہ امدادی سامان مریضہ کے شوہر کے حوالے کیا گیا، جس میں درج ذیل افسران نے شرکت کی:

محترم محمد ضیاء احمد خان
(سینئر وائس پریزیڈنٹ، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی)

محترم آصف اقبال
(منیجر فنانس)

محترمہ منیبہ محبوب
(میڈیکل سوشل آفیسر)

مریضہ شہناز بی بی کا مکمل ریکارڈ اور تفصیلات باقاعدہ طور پر آفس میں محفوظ کر لی گئی ہیں، جبکہ یہ امداد زکوٰۃ فنڈ کے تحت شفاف طریقہ کار کے مطابق فراہم کی گئی ہے۔

مقصد:
مستحق اور نادار مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کے علاج میں درپیش مالی مشکلات کا ازالہ کرنا۔

دورہ رپورٹمورخہ: 28 اپریل 2026آج مورخہ 28 اپریل 2026 کو محترمہ خالدہ رفیق، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ف...
28/04/2026

دورہ رپورٹ
مورخہ: 28 اپریل 2026

آج مورخہ 28 اپریل 2026 کو محترمہ خالدہ رفیق، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فیصل آباد نے الائیڈ ہسپتال ون میں قائم پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محترمہ منیبہ محبوب بھی ہمراہ تھیں۔

دورے کے دوران پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور جاری سرگرمیوں و کارکردگی (Progress) کا جائزہ لیا گیا۔ بالخصوص حالیہ Key Performance Indicators (KPIs) کے تناظر میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے کردار اور مختلف ایکٹیوٹیز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسی موقع پر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک انسانی ہمدردی کے اقدام کے تحت محمد احمد آ ٹھ ماہ کے بچے، جو نیورولوجی وارڈ میں زیرِ علاج تھا، کو وی پی شنٹ (VP Shunt) محترمہ خالدہ رفیق کے دست مبارک سے فراہم کیا گیا۔

اس تقریب میں درج ذیل معزز شخصیات نے شرکت کی۔

جناب آصف اقبال (ایگزیکٹو مینیجر فنانس)PWS

جناب ضیاء احمد خان (سینئر وائس پریزیڈنٹ)PWS

جناب عبد الرحمان (ایگزیکٹو ممبر، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی)PWS

آخر میں تمام شرکاء نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں مزید بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔

️پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی (PWS)، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی جانب سے او پی ڈی کے باہر ایک واٹر کولر نصب کر دیا گیا ہے، جہاں ...
17/04/2026



پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی (PWS)، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی جانب سے او پی ڈی کے باہر ایک واٹر کولر نصب کر دیا گیا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں مریض اور تیماردار آتے ہیں۔ اب انہیں ٹھنڈا اور صاف پانی بآسانی دستیاب ہوگا۔ 💧

یہ سلسلۂ خدمت جاری رکھتے ہوئے، PWS نے گزشتہ سال بھی ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ویٹنگ ایریاز میں 10 واٹر کولرز فراہم کیے تھے۔

ہماری معزز ڈونر محترمہ کشور ملک صاحبہ نے آج ہسپتال کا دورہ کیا اور اپنے دست مبارک سے واٹر کولر کا افتتاح کیا۔ 🙏

اس موقع پر محترم ضیاء احمد خان (سینئر وائس پریذیڈنٹ PWS) بھی موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام ڈونرز کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق دے۔ آمین 🤲

آج پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کو ہسپتال انتظامیہ کی حالیہ ڈیمانڈ پر کام کرتے ہوئے 47 سیلنگ...
30/03/2026

آج پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کو ہسپتال انتظامیہ کی حالیہ ڈیمانڈ پر کام کرتے ہوئے 47 سیلنگ پنکھے عطیہ کیے گئے۔ اس سلسلے میں ایم ایس آفس میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف نے ڈاکٹر محمد سفیان (AMS سروسز) کے ہمراہ پنکھے وصول کیے۔ یہ پنکھے محترم تنویر اکبرصاحب( چیوف ایگزیکٹو ایکس سروس ٹیکسیز یوکے)، قاسم عباس (ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی) اور آصف اقبال صاحب نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیے۔

اس موقع پر ایم ایس صاحب نے تنویر اکبرصاحب کی اس خوبصورت کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی الائیڈ ہسپتال کے لیے مسلسل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد نے آرتھوپیڈک وارڈ میں جدید ترین ایکس رے سی آر...
10/02/2026

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد نے آرتھوپیڈک وارڈ میں جدید ترین ایکس رے سی آر سسٹم کامیابی سے نصب کر دیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈونر جناب عاصم یونس تھے۔

تقریب کے دوران جناب قاسم عباس اور ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے سوسائٹی کے فلاحی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر فہیم یوسف، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال، نے ڈونر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر رانا داؤد، سربراہ شعبہ آرتھوپیڈک، نے جدید مشین کی افادیت پر روشنی ڈالی اور وارڈ کا دورہ بھی کرایا گیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے سینئر نائب صدر رانا ضیا احمد خاں، دیگر ممبران میں عبدالرحمان بٹ اور آصف اقبال بھی موجود تھے۔

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Patient welfare society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Patient welfare society:

Shortcuts

Share