28/08/2026
اظہارِ افسوس و تعزیت
گجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبران نے تنظیم کے سابق سینئر رکن ڈاکٹر کاشف گجر (بابا فرید سیڈ کارپوریشن)کی والدہ محترمہ
کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پر دلی تعزیت اور اظہارِ افسوس کیا۔
اس موقع پر ممبران نے ڈاکٹر کاشف گجر اور ان کے اہلِ خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔