Positive Pakistan

Positive Pakistan اپنی سوچ بدلئے آپ کی دنیا بدل جائے گی

13/01/2026
25/11/2024

*جسکی کوئی گارنٹی نہیں اسکا نام "زندگی" ہے*
*اور جسکی فل گارنٹی ہے اس کا نام "موت" ہے زندگی ایک کتاب ہے*🤍

*پہلا صفحہ''پیدائش*'' *آخری صفحہ''موت''*🥺
*درمیانی صفحات خالی ہیں اس میں جو پسند ہو لکھیں*
*بس ایسا کچھ لکھیں کہ"الله"کو دکھاتے ہوئے*
*شرمندگى محسوس نہ ہو*💫❤️🌸

*انسان اس دنیا کی حقیقت اور اس دنیا میں اپنی حقیقت کو پہچانے۔* *اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کون ہے ؟ کہاں سے آیا ہے؟*
*اس زندگی کے بعد کہاں جائے گا؟ اس کی زندگی کا کیا مقصد ہے ؟*🥺
*کن اعمال میں اس کی نیک بختی اور سعادت ہے اور کن اعمال میں اس کی بد بختی اورشقاوت ہے؟ زندگی ایک سفر ہے اور اس کے دو ہی راستے ہیں، جنت اور دوزخ اور ان میں سے کس کا انتخاب کرنا ہے....؟؟؟؟*
*یہ ہمارے اختیار میں ہے۔*😇❤️

24/06/2024

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر کسی جیب یا بیگ میں رکھا ہو تو بار بار چیک کرتے رہتے ہیں کہ موجود ہے نہیں، کہیں گم تو نہیں ہو گیا کیونکہ سب کو پتہ ہوتا ہے کہ جہاز میں سوار ہونے تک کئی بار چیک ہوتا ہے اور پھر جہاز سے اترتے ہی پھر سے اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے کہیں یہ گم ہو جائیں تو فلائٹ میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔
ایسا ہی کچھ ہمارے ایمان اور عملِ صالحہ کا حال ہے۔ یہی ہمارے پاسپورٹ اور ٹکٹ ہیں جو جنت میں داخلے کے لیے ضروری ہیں۔ ہونا تو یہی چاہیے کہ بار بار ہم چیک کرتے رہیں کہ ہمارے ایمان کی کیا صورت حال ہے اور ہمارے اعمال کیسے ہیں۔ خود سے سوال لازمی کیجیے کہ کیا جو فرائض اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگائے ہیں وہ ہم پورے کر رہے ہیں؟ چاہے وہ حقوق اللہ میں سے ہوں یا حقوق العباد میں سے۔ شروعات نماز سے کیجیے کہ سب سے پہلے نماز ہی کے بارے میں سوال ہوگا۔
آخرت کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اپنا ٹکٹ آج ہی چیک کیجیے۔
ہہ ایک یاد دہانی ہے جو سب سے پہلے میرے اپنے لیے ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے آمین

12/06/2024

‏پیسہ رزق کا سب سے ادنیٰ درجہ ہے۔
تندرستی رزق کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے۔ اولاد کی نیکی بہترین رزق ہے
اور اللّہ کریم کی رضا کامل رزق ہے..!!

سورہ کہف کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ھے"وَلْیَتَلَطَّفْ"یہ تھوڑا بڑا کرکے لکھا ہوتا ہے،کیونکہ یہاں قرآن کریم کا درمیان آجا...
10/06/2024

سورہ کہف کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ھے
"وَلْیَتَلَطَّفْ"
یہ تھوڑا بڑا کرکے لکھا ہوتا ہے،
کیونکہ یہاں قرآن کریم کا درمیان آجاتا ھے،کہتے ھیں یہ لفظ قرآن کا خلاصہ ھے،اور اس کا ترجمہ ھے ""نرمی سے بات کرنا""
جب اللّٰہ کریم نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا،تو بھی یہی کہا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جائے
کون مان جائے،؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں کوئی نہیں آیا،،،، زندگی کتنی بدل جائے اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ،،
نرمی سے بات کرنے کا مطلب بےوقوفی یا کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی ھے.

15/05/2024

‏اگر زندگی کی تلخیاں، پریشانیاں اور تکلیفیں
آپ سے آپ کے اخلاق کی مٹھاس اور نرمی چھین لیں،

تو سمجھ لینا کہ آپ ہار گئے.

15/05/2024

جب یقین اللّٰہ کی ذات پر ہو تب ہر چیز کی پروا کرنا چھوڑ دیا کرو کیوں کہ وہ ذات کسی کو مایوس نہیں کرتی،!!!

14/05/2024

السلام علیکم🌻
"پاس ہونے سے زیادہ ضروری ساتھ ہونا ہوتا ہے۔ انسان ایک لمبے عرصے تک کسی کے پاس تو رہتا ہے مگر اس کے ساتھ نہیں رہتا جو کہ ایک تکلیف دہ بات ہے"
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین
🌹🌹صبح بخیر🌹🌹

12/05/2024

السلام علیکم
"انسان کی مانگی گئی دعا کے راستے تھوڑے مشکل ہو سکتے ہیں۔ وقتی طور پر غم اور پریشانی کا بسیرا بھی ہو سکتا ہے مگر یقیناََ اسکی منزل، ذات باری کی 'کن' ہی ہو گی"
اللہ پاک آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین
🌹🌹صبح بخیر🌹🌹

12/05/2024

رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ حسد صرف دو باتوں میں جائز ہے ۔ ایک تو اس شخص کے بارے میں جسے اللہ نے دولت دی ہو اور وہ اس دولت کو راہ حق میں خرچ کرنے پر بھی قدرت رکھتا ہو اور ایک اس شخص کے بارے میں جسے اللہ نے حکمت ( کی دولت ) سے نوازا ہو اور وہ اس کے ذریعہ سے فیصلہ کرتا ہو اور ( لوگوں کو ) اس حکمت کی تعلیم دیتا ہو ۔

Address

Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Positive Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share