Faisalabad Press Club

Faisalabad Press Club This page is official page of Faisalabad Press club faisalabad

14/11/2024
02/11/2024
تعزیتی ریفرنس فیصل آباد پریس کلب
01/11/2024

تعزیتی ریفرنس فیصل آباد پریس کلب

31/10/2024

ٰفیصل آباد پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں وفات پانے والے کونسل ممبران رضوان ہندل، محمد نعیم، آصف قادری، غلام غوث، غلام سرور اور ارشاد علی صابری کی پیشہ ورانہ صحافتی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اکرم انصاری، گروپ لیڈر شاہد علی، صدر پریس کلب عبدالرحمان گجر، سیکرٹری میاں کاشف فرید، صدرایف یو جے ورکر جی اے تنویر،سا بق صدر مقبول احمد لودھی،چیئر مین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز ، صدر پریس مارکیٹ شیخ اعجاز، فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق، سینئر نائب صدر شوکت علی وٹو، مرحومین کے ورثاء اور ساتھیوں نے اظہار خیال کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈر شاہد علی نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں جو ڈان سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اس سے ہر صحافی ذہنی دبا ئوکا شکار ہے اور بے روزگاری کے خطرے کی وجہ سے مختلف ذہنی و جسمانی امراض میں مبتلا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ فیصل آباد کی میڈیا انڈسٹری کا بھی تعزیتی ریفرنس ہے ۔اکرم انصاری نے کہا کہ مرحوم صحافیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور یہ ہمارے معاشرے کا سرمایہ تھے۔ جی اے تنویر نے کہا کہ ان صحافیوں نے اپنے قلم سے ظلم اور ناانصافی کے خلاف جو علم بلند کیا، وہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ صدر پریس کلب عبدالرحمان گجر نے کہا کہ ہم اپنے ان عظیم ساتھیوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے حق میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ نقابت کے فرائض سیکرٹری پریس کلب میاں کاشف فرید نے ادا کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مرحوم ساتھیوں کی خدمات فیصل آبا د کی صحا فت کا سنہری باپ ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔سابق صدر مقبول احمد لودھی نے کہا ہے کہ شاہد علی گر وپ کی جانب سے یہ ایک اچھی روایت کا آغازہوا ہے کہ اس پر یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ، صدر پریس مارکیٹ شیخ اعجاز نے کہا کہ یہ صحافی معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے ہمیشہ عوام کی آواز بنے رہے۔ فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق نے کہا کہ ہم اپنے ان عظیم ساتھیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ سینئر نائب صدر شوکت علی وٹو نے کہا کہ یہ صحافی ہمارے معاشرتی انصاف اور حق کے علمبردار تھے۔تقریب کے اختتام پر مرحوم صحافیوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔تعزیتی ریفرنس میں نائب صدور محمد کاشف ،میاں منور اقبال ،انفارمیشن سیکرٹریافشاں بتول ،ایگز یکٹو ممبران شاہد محمود ،قمر عباس قمر، رانا حناء جمیل ندیم جاودانی ،علی رضا ملک ،محمد اعظم نیازی ،آصف سخی ،جاوید مہیس ،اور علی ضامن ایڈووکیٹ کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی

فیصل آبا د پریس کلب میں اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا وزٹ
16/09/2024

فیصل آبا د پریس کلب میں اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا وزٹ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ: 25 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان اور صحافی کالونی کی یقین دہانی...
15/09/2024

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ: 25 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان اور صحافی کالونی کی یقین دہانی

فیصل آباد () وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آج فیصل آباد پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافی برادری کے لیے اہم اعلانات کیے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے پریس کلب کے لیے 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا تاکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جا سکیں۔اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا، "میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور صحافی ہماری قوم کی آنکھیں اور کان ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔"
عظمیٰ بخاری کو پریس کلب کا وزٹ گروپ لیڈر شاہد علی، صدر عبد الرحمن، سیکرٹری میاں کاشف فرید، اور سابق نائب صدر خاور عباس نے کروایا۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ عظمیٰ بخاری نے صحافیوں کی رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور اس کالونی کا قیام اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
پریس کلب کے صدر اور دیگر عہدیداران نے وزیر اطلاعات کے اس اقدام کو سراہا اور فیصل آباد کی صحافی برادری کے لیے حکومتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اطلاعات کا یہ دورہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے، اور اس سے فیصل آباد کی صحافی برادری کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت کی توقع ہے۔

فیصل آباد(      )جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں فیصل آباد پریس کلب میں محفل میلاد اور ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد فیص...
11/09/2024

فیصل آباد( )جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں فیصل آباد پریس کلب میں محفل میلاد اور ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
فیصل آباد پریس کلب کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ۖ کی مناسبت سے ایک شاندار محفل میلاد النبی ۖ اور ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد پریس کلب ہال میں کیا گیا۔ اس روحانی محفل میں ملک کے نامور نعت خواں حضرات نے اپنی خوبصورت آوازوں میں بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور سامعین کے دلوں کو منور کیا۔اس تقریب میں پریس کلب کے گروپ لیڈر شاہد علی، صدر پریس کلب، عبد الرحمن سیکرٹری میاں کاشف فرید، نائب صدر شوکت علی وٹو، جوانٹ سیکٹر یز محمد طاہر، میاں صغیر سانول فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق انفارمیشن سیکر ٹری افشاں بتول ،میاں بشیر اعجاز ،ایگز یکٹو ممبران ،رانا حنا جمیل ،جاوید مہیس ،ندیم جاودانی ،قمر عباس ،اعظم نیازی، توفیق یوسف ،آصف سخی ،سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محفل میلاد النبی ۖ کی خوبصورتی کو مزید بڑھایا۔ معروف نعت خواں ملک شوکت، عامر علی امیری، حاجی اکرام، اور نعیم الحسن نوشاہی سمیت دیگر نعت خواں حضرات نے اپنی منفرد انداز میں نعت خوانی کرتے ہوئے سامعین کے دلوں کو عشق مصطفی ۖ سے بھر دیا۔ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد عرفان عطاری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان ہمارے دین کی بنیاد ہے، اور یہ عقیدہ ہر مسلمان کے ایمان کا جزو لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ۖ اللہ کے آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، اسی عقیدے کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔مفتی ڈاکٹر محمد سلیم مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیاں امت مسلمہ کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ختم نبوت پر ایمان امت کا اجماعی عقیدہ ہے، جسے کسی بھی صورت میں متزلزل نہیں ہونے دیا جا سکتا۔مفتی عابد نعمان شامی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس امر کی جانب اشارہ کیا کہ ہمیں اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے ہمیشہ مستعد رہنا چاہیے اور نوجوان نسل کو اس عقیدے کی اہمیت سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض بھی انہوں نے بحسن و خوبی انجام دیے۔تقریب کے اختتام پر صحافی برادری نے پریس کلب انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی محافل کے انعقاد سے عوام کے دلوں میں عشق رسول ۖ کی محبت کو فروغ ملتا ہے اور عقیدہ ختم نبوت پر امت کا اتحاد مزید مضبوط ہوتا ہے ۔

فیصل آباد پریس کلب میں محفل میلاد اور ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
10/09/2024

فیصل آباد پریس کلب میں محفل میلاد اور ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

Address

Faisalabad
36000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Faisalabad Press Club:

Share