چک 65 ج ب نڑوالا فیصل آباد

Directions

چک 65 ج ب نڑوالا فیصل آباد Society

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
20/08/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

22/07/2026
اسامہ اعوان (مرحوم) کی آخری تصویر۔ اللہ پاک انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
28/03/2026

اسامہ اعوان (مرحوم) کی آخری تصویر۔ اللہ پاک انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

‎لاہور: 9 مارچ ‎وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر ل...
09/03/2026

‎لاہور: 9 مارچ

‎وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر ل معمولی اقدامات کا فیصلہ

‎پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لئے سرکاری فیول بند، وزیراعلی مریم نواز شریف کا بڑا فیصلہ

‎ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں ، 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی،
‎امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے

‎سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گی

بھارت میں قیمتیں نہیں بڑھیں۔۔بلکہ انہوں نے مزید اِمپورٹ کی ایفرٹس کی ہیں۔۔ انہوں نے امریکہ سے کنسیشن ویور لے لیا ہے۔۔بنگ...
08/03/2026

بھارت میں قیمتیں نہیں بڑھیں۔۔بلکہ انہوں نے مزید اِمپورٹ کی ایفرٹس کی ہیں۔۔ انہوں نے امریکہ سے کنسیشن ویور لے لیا ہے۔۔بنگلہ دیش میں بھی قیمتیں نہیں بڑھیں۔۔شہباز شریف صاحب ہمیں بتا رہے ہیں کہ انہوں نے مہربانی کی اور 110 روپے کی بجائے 55 روپے بڑھایا ورنہ وہ چاہتے تو 110 روپے بھی بڑھا دیتے، ہم کیا بگاڑ لیتے: سیدہ عائشہ ۔

"پیٹرول مہنگا ہونے کا مطلب صرف گاڑی کا خرچہ بڑھنا نہیں ہوتا، بلکہ اس کا اثر سیدھا عام آدمی کی جیب پر پڑتا ہے۔ جب پیٹرول ...
06/03/2026

"پیٹرول مہنگا ہونے کا مطلب صرف گاڑی کا خرچہ بڑھنا نہیں ہوتا، بلکہ اس کا اثر سیدھا عام آدمی کی جیب پر پڑتا ہے۔ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ جاتے ہیں، اور پھر دودھ، سبزیاں، آٹا، چینی اور گوشت سمیت ہر چیز کی قیمت آسمان کو چھونے لگتی ہے۔
غریب آدمی تو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، مگر اصل مار متوسط طبقے پر پڑتی ہے جو دن رات محنت کر کے بھی گھر کا خرچ پورا کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے۔ ہر نئی مہنگائی کے بعد عام آدمی یہی سوچتا ہے کہ آخر وہ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالے گا۔
حکومت کو چاہیے کہ ایسے فیصلے کرنے سے پہلے عوام کی حالت کو بھی دیکھے، کیونکہ مہنگائی کا بوجھ آخرکار اسی غریب اور متوسط طبقے کو اٹھانا پڑتا ہے۔
آخر میں بس اتنا سوال ہے:
کیا اس ملک میں صرف عوام ہی مہنگائی کا بوجھ اٹھانے کے لیے رہ گئی ہے؟
اگر آپ بھی اس مہنگائی سے تنگ ہیں تو اپنی آواز ضرور اٹھائیں۔"
Kindly share this post

پیٹرول کی قیمتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں اور عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ مہنگائی پہلے ہی عوام کی ک...
06/03/2026

پیٹرول کی قیمتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں اور عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ مہنگائی پہلے ہی عوام کی کمر توڑ چکی ہے، اوپر سے پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہر چیز کو مزید مہنگا کر دیتا ہے۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے حالات کو سمجھے اور فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے۔ آخر کب تک عام آدمی اس بوجھ کو برداشت کرتا رہے گا؟ تنخواہیں وہی ہیں لیکن اخراجات دوگنے اور تین گنے ہو چکے ہیں۔
عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر پیٹرول سستا ہوگا تو ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری چیزیں بھی سستی ہوں گی۔ امید ہے کہ حکومت اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور عوام کو ریلیف دے گی۔
#مہنگائی
عوام کو مار دو بس آپ لوگ

ملک۔کی ترقی کی خاطر اب حکومت دن رات ایک کر رہی ہے پٹواری ذرائع
05/03/2026

ملک۔کی ترقی کی خاطر اب حکومت دن رات ایک کر رہی ہے پٹواری ذرائع

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 22 ہزار دیہات کے چھپڑوں کی بحالی کیلئے سروے کا فیصلہوزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، پی آر ایم ایس ...
05/03/2026

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 22 ہزار دیہات کے چھپڑوں کی بحالی کیلئے سروے کا فیصلہ

وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، پی آر ایم ایس سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بریفنگ

وزیراعلیٰ نے جامع منصوبہ طلب کیا ہے، 40 ہزار چھپڑوں کی صفائی کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے، ذیشان رفیق

لاہور؛ 4 مارچ
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت مثالی گائوں پروگرام کے ایک جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے 22 ہزار سے زائد دیہات کے روایتی چھپڑوں کی بحالی کیلئے سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے بھی شرکت کی جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) اسداللہ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ تقریباً 40 ہزار چھپڑوں کی صفائی کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی چھپڑوں کے خاتمے سے ماحولیاتی مسائل نے جنم لیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اِن چھپڑوں کا جوہڑوں میں تبدیل ہونا افسوسناک ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی نے جامع منصوبہ طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برساتی پانی کے ذخیرے بنانے سے نہ صرف زیرزمین پانی کی سطح بہتر ہوگی بلکہ ایکواکلچر بھی فروغ پائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "مریم نواز مثالی گائوں" پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار تمام دیہات تک وسیع ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے لئے پریذینٹیشن پر بھی غور کیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ہر مثالی گائوں میں سیوریج بچھایا جائے گا جبکہ تمام ڈرینز کوور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آر ایم ایس سی کی زیرنگرانی دیہات میں جدید سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے۔ انشااللہ پروگرام مکمل ہونے پر کسی مثالی گائوں میں کوئی گلی کچی نہیں رہے گی۔ مثالی گائوں میں فلٹریشن پلانٹ بھی ہوگا اور سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ پروگرام کے تحت دیہات کے لئے جامع ماسٹر پلاننگ کی گئی ہے۔ پروگرام کی تکمیل کے ساتھ دیہات کا نیا اور خوبصورت روپ سامنے آئے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو چھپڑوں کے سروے کے لئے آرٹیفیشل انٹلیجنس کی بھی مدد لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ڈیٹا جمع ہونے سے منصوبے کی موثر انداز میں تکمیل میں آسانی ہوگی۔

8

05/01/2026

fans

Address

Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چک 65 ج ب نڑوالا فیصل آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share