Young Paramedics Association Faisalabad

Young Paramedics Association Faisalabad حقوق کی جَنگ وائے پی اے کے سَنگ

24/01/2026
📢 آفیشل انتخابی اعلانینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن (YPA) — ڈسٹرکٹ فیصل آبادالائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز سمیت ہسپتال کے تمام ملازمی...
10/01/2026

📢 آفیشل انتخابی اعلان

ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن (YPA) — ڈسٹرکٹ فیصل آباد
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز سمیت ہسپتال کے تمام ملازمین کے حقوق کی نمائندہ تنظیم
ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کی سابقہ ایگزیکٹو باڈی اپنی آئینی مدت مکمل کر چکی ہے۔

تنظیم کے آئین اور جمہوری روایات کے مطابق
نئی ایگزیکٹو باڈی کے قیام کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

🗓️ اہم تاریخیں (Important Dates)
📌 کاغذات / پروفائل جمع کروانے کی آخری تاریخ:
23 جنوری 2026

🗳️ الیکشن کی تاریخ:
30 جنوری 2026

📍 منتخب ہونے والے عہدے:
چیئرمین
صدر
جنرل سیکرٹری
👉 تمام عہدوں پر تعیناتی بذریعہ الیکشن عمل میں آئے گی۔

👥 الیکشن کمیٹی:
زین العابدین ہنجرا
منور حسین منج
حافظ آصف شاکر
ڈاکٹر خالد شہزاد
وقاص الطاف
دلشاد احمد

✅ اہلیت (Eligibility Criteria):
امیدوار کا الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل (ٹیکنیشن) ہونا لازمی ہے۔
تنظیم کے آئین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری ضروری ہو گی۔
📄 الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند تمام اہل افراد

درخواست ہے کہ وہ 23 جنوری 2026 تک
اپنی مکمل پروفائل متعلقہ اتھارٹی کے پاس جمع کروائیں۔

ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو
اس جمہوری عمل میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے کی دعوت دیتی ہے۔

✍️ منجانب:
ترجمان
ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن
ڈسٹرکٹ فیصل آباد

پریس ریلیز :-  17/02/25نیشنل  پیرامیڈیکس ڈے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن الائیڈ ہسپتال فیصل آباد...
18/02/2025

پریس ریلیز :- 17/02/25
نیشنل پیرامیڈیکس ڈے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے زیر انتظام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۰
جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فہیم یوسف ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر افضال احمد چیمہ ،ڈاکٹر سیلم طاہر ہرل ، ڈاکٹر سفیان ، چوھدری ارشد جٹ ، میڈم مدیحہ سب انسپکٹر،رانا تنزیلہ ،ستارہ رانا نے شرکت کی۰

ینگ پیرامیڈکیس ایسوسی ایشن پنجاب کے چیرمین منور منج،
وائی پی اے الائیڈ ہسپتال کے چیرمین طاہر جٹ سمرا ۔صدر عمران کمبوہ۔جنرل سیکرٹری ظہیر ملک۔سنئیر نائب صدر رانا نقاش رضا، سنئیر وائس چیرمین غلام عباس بھٹی ، فنانس سیکریٹری شیخ مشتاق، ایسوسی ایشن مینجر نصیر احمد، ممبر شپ سیکریٹری حافظ آصف شاکر،کنسلٹیٹو پرسن خالد شہزاد سمیت دیگر یونین کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۰

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فہیم یوسف کا کہنا تھا کہ پیرامیڈیکس شعبہ صحت میں ریڈ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۰ بغیر پیرامیڈیکس کے شعبہ صحت کا چلنا مشکل ہی نہیں بالکل ناممکن ہے۰ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیرامیڈیکس ہمارا اثاثہ ہیں جن کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکنہ کوشش کی جائے گئی۰

تمام مہمانان نے الائیڈ ہیلتھ پروفشنل ڈے کے موقع پر پیرامیڈیکس کی خدمات کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۰

پروگرام کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کے حق میں دعا کی گئی۰


🇵🇰
🚩

18/02/2025

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Paramedics Association Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share