12/04/2026
مورخہ 11 اپریل 2026 کو ٹیک کلدام میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں محکمۂ جنگلات کے بلاک آفیسر ، فاریسٹ گارڈ، ویلج کونسلر اور ہمارے گاؤں کے معزز عمائدین نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد ہمارے جنگلات اور جنگلی حیات کی تحفظ کو یقینی بنانا تھا تاکہ آنے والے نسلوں کو اس سے فائدہ حاصل ہو سکے اور قدرتی تباہی کے خطرات پر قابو پایا جا سکے ۔
اجلاس کے دوران تمام شرکاء نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ اپنے مثبت خیالات اور مطالبات پیش کیےجو کہ ہمارے جنگل کی تحفظ کے لیے نہایت اہم تھے۔ ہم پُرامید ہیں کہ محکمۂ جنگلات ہمارے مطالبات کو زیر غور رکھ کر اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے۔
ہم اس نیک اقدام اور تعاون پر محکمۂ جنگلات کے شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ مشترکہ کاوش ہمارے ماحول کے تحفظ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔