فلاحی تنظیم نصیرآباد

فلاحی تنظیم نصیرآباد آفیشل پیج آف فلاحی تنظیم نصیرآباد

07/03/2026

🌿 اہم اعلان برائے عوام 🌿
فلاحی تنظیم نصیر آباد کے جوانوں اور شکاری بھائیوں نے باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نصیر آباد کے پہاڑوں میں ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد قدرتی ماحول اور خوبصورت جنگلی حیات کا تحفظ ہے۔ اسی جذبے کے تحت شکار سے وابستہ کچھ بھائیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاص طور پر چکور ( زرکان )کے پرندے خرید کر پہاڑوں میں چھوڑ دیے ہیں تاکہ یہ خوبصورت پرندہ نصیر آباد کے پہاڑوں میں زیادہ تعداد میں موجود ہو اور قدرتی حسن میں اضافہ ہو۔
اہم ہدایت:
اگر کسی شخص نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکار کے نام پر نصیر آباد کے پہاڑ میں بندوق چلائی یا کسی بھی قسم کا شکار کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تمام معزز شہریوں سے گزارش ہے کہ اس نیک اقدام میں تنظیم کا ساتھ دیں اور اپنے علاقے کے قدرتی حسن اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔
شکریہ
فلاحی تنظیم نصیر آباد

⚠️ احتیاطی خبرجیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ عید کا مبارک دن قریب آتا جا رہا ہے۔ بازاروں میں رش اور غیر ضروری گھومنے پھرنے...
03/03/2026

⚠️ احتیاطی خبر
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ عید کا مبارک دن قریب آتا جا رہا ہے۔ بازاروں میں رش اور غیر ضروری گھومنے پھرنے کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔
خصوصاً افطاری کے بعد نوجوان اور بچے موٹر سائیکلوں پر بازاروں کا رخ کرتے ہیں، شاپنگ یا محض سیر و تفریح کے لیے نکلتے ہیں۔ اس دوران لاپرواہی، تیز رفتاری اور ہجوم کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ہم تمام معزز والدین، سرپرستوں اور بزرگوں سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ:
اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔
غیر ضروری باہر نکلنے سے روکیں۔
موٹر سائیکل احتیاط سے چلانے کی تلقین کریں۔
افطاری کے بعد ان کی مصروفیات سے آگاہ رہیں۔
ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی سختی سے تاکید کریں۔
یاد رکھیں! ایک لمحے کی لاپرواہی ساری زندگی کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔
آئیں ہم سب مل کر اپنے گھروں، بچوں اور معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

غم کی خبراِنَّالِلّٰهِ وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَواڑئ روغانو درہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے دو بھائی شیر رحمان ۔اور ...
27/02/2026

غم کی خبر
اِنَّالِلّٰهِ وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
واڑئ روغانو درہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے دو بھائی شیر رحمان ۔اور خالد رحمان انتقال کر گئے ہیں جس کے نماز جنازہ کل28/02/2026. : 11:30 بجے نصیر آباد پرائمری سکول میں ادا کی جائے گی
اللہ تعال مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ امین.

  اللہ تعالیٰ نے اس خوبصورت کائنات میں انسان کے ساتھ بے شمار جانور بھی پیدا فرمائے ہیں۔ یہ سب قدرت کا حسین توازن قائم رک...
13/02/2026


اللہ تعالیٰ نے اس خوبصورت کائنات میں انسان کے ساتھ بے شمار جانور بھی پیدا فرمائے ہیں۔ یہ سب قدرت کا حسین توازن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مگر افسوس کہ آج غیر قانونی شکار، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بے شمار نایاب جانور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

روزانہ کے بنیاد پر لوگ جس میں زیادہ تر بچے ہیں، بندوق اٹھا کر پہاڑ کا رخ کرتے ہیں اور وائلڈ لائف کو ختم کرنے پہ تلے ہوئے ہیں۔ اور اگر شکار نہیں ملتا تو پھر جو بھی جانور ملے اسے مار دیتے ہیں۔ 🗻 (ملنگ گٹ) میں یہ روز کا معمول ہے۔
اگر آج کے بعد کوئی غیر قانونی طور پر شکار کرتے ہوئے نظر آیا تو اس کے خلاف پھر ہوگی، تو لہزا خد بھی اور اپنے بچوں کو بھی بندوق سے دور رکھے تاکہ کل کوئی حادثہ نہ ہو۔

یاد رکھیں! اگر جنگلی حیات محفوظ ہوگی تو ہمارا ماحول، ہماری زمین اور ہماری آنے والی نسلیں بھی محفوظ ہوں گی۔
آئیں عہد کریں کہ ہم قدرت کے اس خوبصورت نظام کی حفاظت کریں گے اور وائلڈ لائف کے بچاؤ میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔..
شاہدآباد فلاحی تنظیم چاپر فلاحی تنظیم نوجوانان سلطان خیل چاپر خوڑ چاپر فلاحی فاونڈیشن

نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے اسد اللہ کے نام پر کسی نے  آی ڈی بنائی ہے اور اس اکاونٹ سے لوگوں سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں...
10/02/2026

نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے اسد اللہ کے نام پر کسی نے آی ڈی بنائی ہے اور اس اکاونٹ سے لوگوں سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔
آج کے بعد آپ لوگوں سے کوئی ڈیمانڈ کرتے ہے، تو اس آی ڈی سے اسکا کوئی تعلق نہیں ۔
Plz report this account ❌

نصیر آباد سے تعلق رکھنے والےپرنسپل آف گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج واڑئانجینئر ساجد صاحب اور انجینئر بادشاہ زیب صاحب کوگریڈ 19 م...
06/02/2026

نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے
پرنسپل آف گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج واڑئ
انجینئر ساجد صاحب اور انجینئر بادشاہ زیب صاحب کو
گریڈ 19 میں پروموشن پر
دل کی گہرائیوں سے ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

یہ پروموشن آپ کی محنت، قابلیت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے اور آپ سے قوم و علاقے کے لیے مزید بہترین خدمات لے۔
آمین

شاہکنئ سے تعلق رکھنے والا مرحوم گوجر خان کی بیٹی لیاقت علی احسان اللہ کی بہن اور اسرار کی بیوی جنازہ شاہکنی زڑہ ادیرہجنا...
05/02/2026

شاہکنئ سے تعلق رکھنے والا مرحوم گوجر خان کی بیٹی لیاقت علی احسان اللہ کی بہن اور اسرار کی بیوی
جنازہ شاہکنی زڑہ ادیرہ
جنازہ کل یعنی 6 تاریخ 11:30 پر ادا کیا جائیگا

🚨 اہم اور فوری اطلاع 🚨یہ بچہ ساحل خان ولد انور خان اپنے ماموں کے گھر نصیر آباد محلہ، گلشی ڈھیرئ آیا ہوا تھا۔افسوس کے سات...
05/02/2026

🚨 اہم اور فوری اطلاع 🚨
یہ بچہ ساحل خان ولد انور خان اپنے ماموں کے گھر نصیر آباد محلہ، گلشی ڈھیرئ آیا ہوا تھا۔
افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کل04/02/2026 شام 8 بجے کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔
اگر کسی بھائی یا دوست نے انہیں کہیں دیکھا ہو، یا ان کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں تو براہِ کرم انسانیت کے ناتے فوراً اس نمبر پر رابطہ کریں:
03070063355
📞 [03489197982]
آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ وہ جلد خیریت سے مل جائیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے۔ آمین 🤲

نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے گلاب ذادہ کے نام پر کسی نے  آی ڈی بنائی ہے اور اس اکاونٹ سے لوگوں سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہی...
04/02/2026

نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے گلاب ذادہ کے نام پر کسی نے آی ڈی بنائی ہے اور اس اکاونٹ سے لوگوں سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔
آج کے بعد آپ لوگوں سے کوئی ڈیمانڈ کرتے ہے، تو اس آی ڈی سے اسکا کوئی تعلق نہیں ۔
Plz report this account ❌

نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے شاہ فیصل  کے نام پر کسی نے  آی ڈی بنائی ہے اور اس اکاونٹ سے لوگوں سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہی...
01/02/2026

نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے شاہ فیصل کے نام پر کسی نے آی ڈی بنائی ہے اور اس اکاونٹ سے لوگوں سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔
آج کے بعد آپ لوگوں سے کوئی ڈیمانڈ کرتے ہے، تو اس آی ڈی سے اسکا کوئی تعلق نہیں ۔
Plz report this account ❌

Address

Nasir Abad
Dir
1800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فلاحی تنظیم نصیرآباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share