شاہدآباد فلاحی تنظیم چاپر

شاہدآباد فلاحی تنظیم چاپر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from شاہدآباد فلاحی تنظیم چاپر, Charitable organisation, shahid abad chaper, Dir.

فلاحی تنظیم شاہدآباد چاپر غیر سیاسی، فلاحی اور خدمتِ خلق کے جزبے سے سرشار نوجوانوں کا ایک فعال تنظیم ہے۔دن ہو یا رات، سردی ہو یا گرمی خدمت خلق اور رضائی الہٰی ہمارا منشور اور ایمان کا حصہ ہے۔

ویلکم ٹو پاکستان 🇵🇰فلاحی تنظیم شاہد آباد کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے وطن واپس آنے والے محمد اسامہ کو دل کی گہرائیوں س...
12/06/2026

ویلکم ٹو پاکستان 🇵🇰

فلاحی تنظیم شاہد آباد کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے وطن واپس آنے والے محمد اسامہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ اس موقع پر تنظیم کے اراکین کی ان کے ساتھ ایک تفصیلی اور خوشگوار نشست ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، تنظیمی سرگرمیوں اور علاقے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

محمد اسامہ نے فلاحی تنظیم شاہد آباد کی خدمات اور عوامی فلاح کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تنظیم کے نوجوانوں کی محنت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے مستقبل میں تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ہم محمد اسامہ کی وطن واپسی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشحالی اور کامیابیوں سے نوازے اور انہیں اپنے خاندان و عزیز و اقارب کے ساتھ خوش و خرم رکھے۔.

الحمدللہ بچہ مل گیا ہے۔۔ 🤲🤲
10/06/2026

الحمدللہ بچہ مل گیا ہے۔۔ 🤲🤲

🚨 گمشدگی کی اطلاع 🚨

السلام علیکم!

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سعید شاہ ولد شاہ زرین خان ساکن نصیرآباد، مورخہ 06-06-2206 (صبح) اپنے گھر سے نکلے تھے۔

یہ بچہ خال مدرسے میں زیر تعلیم تھا لیکن افسوس کہ وہ مدرسے میں بھی ابھی تک نہیں پہنچا اور تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اہلِ علاقہ اور تمام احباب سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو اس بچے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں یا کہیں نظر آئے تو فوراً درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
03229082546
03409711191

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس بچے کو جلد از جلد خیریت کے ساتھ واپس گھر والوں تک پہنچائے۔ آمین۔

🙏 براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ جلد از جلد مدد حاصل ہو سکے۔

🚨 گمشدگی کی اطلاع 🚨السلام علیکم!انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سعید شاہ ولد شاہ زرین خان ساکن نصیرآباد،  مورخ...
09/06/2026

🚨 گمشدگی کی اطلاع 🚨

السلام علیکم!

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سعید شاہ ولد شاہ زرین خان ساکن نصیرآباد، مورخہ 06-06-2206 (صبح) اپنے گھر سے نکلے تھے۔

یہ بچہ خال مدرسے میں زیر تعلیم تھا لیکن افسوس کہ وہ مدرسے میں بھی ابھی تک نہیں پہنچا اور تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اہلِ علاقہ اور تمام احباب سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو اس بچے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں یا کہیں نظر آئے تو فوراً درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
03229082546
03409711191

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس بچے کو جلد از جلد خیریت کے ساتھ واپس گھر والوں تک پہنچائے۔ آمین۔

🙏 براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ جلد از جلد مدد حاصل ہو سکے۔

ویلکم ٹو پاکستان 🇵🇰متحدہ عرب امارات سے وطن واپس آنے والے ہمارے عزیز بھائی مراد خان سے فلاحی تنظیم شاہد آباد کے اراکین نے...
09/06/2026

ویلکم ٹو پاکستان 🇵🇰
متحدہ عرب امارات سے وطن واپس آنے والے ہمارے عزیز بھائی مراد خان سے فلاحی تنظیم شاہد آباد کے اراکین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وطن آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا گیا۔

ملاقات کے دوران ایک خوشگوار اور دوستانہ نشست منعقد ہوئی جس میں تنظیمی امور، سماجی خدمات اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مراد خان نے فلاحی تنظیم شاہد آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ہم مراد خان کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید مضبوط بنائے۔

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوسناک اطلاعچاپر کلے سے تعلق رکھنے والے خائستہ ور خان انتقال کر گئے...
09/06/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوسناک اطلاع
چاپر کلے سے تعلق رکھنے والے خائستہ ور خان انتقال کر گئے ہے۔ مرحوم تلاوت خان اور ہدایت خان کے بھائی، جبکہ شاہ حسین کے والد تھے۔
نمازِ جنازہ آج شام 8:00 بجے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چاپر میں آدا کی جائے گی۔
تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲🕊️
شاہدآباد فلاحی تنظیم چاپر

👉اعلان گمشدگی 👈 اقبال قاری کا بھائی سعید شاہ  جس کا تعلق یونین کونسل چاپر، گاؤں  نصیرآباد سے ہے جو کل صبح خال مدرسے  کے ...
07/06/2026

👉اعلان گمشدگی 👈
اقبال قاری کا بھائی
سعید شاہ جس کا تعلق یونین کونسل چاپر، گاؤں نصیرآباد سے ہے جو کل صبح خال مدرسے کے قریب سے لاپتہ ہوگیا ہے ہے براہ مہربانی اگر کسی نے اس کو کہیں پر بھی دیکھا ہوں تو اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ

رابطہ نمبر
👉 03438000074
👉 03229082546

غم کی خبر! یونین کونسل چاپر گاؤں جیلاڑ سے تعلق رکھنے والے گل حکیم، شہاب الدین اور بابو خان کی والدہ وفات پا گئی ہے، مرحو...
03/06/2026

غم کی خبر!
یونین کونسل چاپر گاؤں جیلاڑ سے تعلق رکھنے والے گل حکیم، شہاب الدین اور بابو خان کی والدہ وفات پا گئی ہے، مرحومہ ماسٹر نظام الدین اور نجم الدین کی دادی تھی۔
نماز جنازہ 04-06-2026 بروز جمعرات ہائی سکول جیلاڑ میں ادا کی جاۓ گی۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

یہ بچہ لاپتہ ہوگیا واڑی بازار میں یونین کونسل چاپر گاؤں جیلاڑ سے تعلق رکھنے والا سات سالہ عکاش ولد اعجاز علی لاپتہ ہوگیا...
03/06/2026

یہ بچہ لاپتہ ہوگیا
واڑی بازار میں یونین کونسل چاپر گاؤں جیلاڑ سے تعلق رکھنے والا سات سالہ عکاش ولد اعجاز علی لاپتہ ہوگیا ہے جس کو معلومات ہوں تو مہربانی کرکے موبائل نمبر 03433885775 پر رابطہ کریں۔

02/06/2026

آئندہ بجلی کے بلوں میں سبسڈی سے اج ہی فائدہ اٹھائیں۔۔۔
یہ آسان سا طریقہ اپلائی کر کے آپ آسانی کے ساتھ اپنے آپ کو رجسٹر کراؤں۔۔۔

آج ایک اور علم کا چراغ گل کر دیا گیا۔سلطان خیل پائیندرہ گاؤں کھنڈو سے تعلق رکھنے والے ابراہیم خان صاحب، ایک پی۔ایچ۔ڈی سک...
01/06/2026

آج ایک اور علم کا چراغ گل کر دیا گیا۔

سلطان خیل پائیندرہ گاؤں کھنڈو سے تعلق رکھنے والے ابراہیم خان صاحب، ایک پی۔ایچ۔ڈی سکالر، جنہوں نے اپنی زندگی علم، محنت اور خوابوں کے نام کی تھی، آج نمازِ عصر کے بعد مسجد میں فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیے گئے۔
ایک ماں باپ برسوں محبت، دعاؤں اور قربانیوں سے اولاد کو پروان چڑھاتے ہیں، انہیں اعلیٰ تعلیم دلواتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کا روشن مستقبل بن سکیں، مگر ایک لمحے کی درندگی اور ایک ظالم گولی سب کچھ چھین لیتی ہے۔

یہ صرف ایک انسان کا قتل نہیں، بلکہ علم، امید، مستقبل اور انسانیت کا قتل ہے۔
مسجد جیسے مقدس مقام میں خون بہانا اس بات کی علامت ہے کہ ہم برداشت، اخلاق اور انسانیت سے کتنے دور جا چکے ہیں۔ اختلاف، غصہ یا دشمنی کبھی بھی کسی جان کو ختم کرنے کا جواز نہیں بن سکتے، کیونکہ موت کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ کئی نئی اذیتوں کی شروعات ہوتی ہے۔

آج ابراہیم خان صاحب کے والدین کا خواب ٹوٹا ہے، خاندان کا سہارا چھنا ہے، اور معاشرے سے ایک تعلیم یافتہ ذہن کم ہو گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے، اور ہمارے معاشرے کو نفرت، انتقام اور تشدد کی اس آگ سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

Address

Shahid Abad Chaper
Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شاہدآباد فلاحی تنظیم چاپر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share