Al Karam Friends Dinga Zone

Al Karam Friends Dinga Zone Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Karam Friends Dinga Zone, Non-Governmental Organization (NGO), Dinga.

🌙 10 رمضان المبارک — اُمُّ المؤمنین حضرت خدیجہ الکبریٰؓ کا یومِ وصال🌹 وفا، ایثار اور محبتِ رسول ﷺ کی لازوال داستانآج 10 ...
28/02/2026

🌙 10 رمضان المبارک — اُمُّ المؤمنین حضرت خدیجہ الکبریٰؓ کا یومِ وصال
🌹 وفا، ایثار اور محبتِ رسول ﷺ کی لازوال داستان
آج 10 رمضان المبارک وہ بابرکت دن ہے جب اسلام کی پہلی ماں، وفا کی پیکر، تاجدارِ رسالت ﷺ کی غمگسار زوجۂ مطہرہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس فانی دنیا سے رخصت ہوئیں۔
وہ ہستی جنہوں نے سب سے پہلے نبوت کی تصدیق کی، کڑے سے کڑے وقت میں حضور نبی کریم ﷺ کا ساتھ دیا، اپنا مال، اپنی توانائیاں اور اپنا سب کچھ دینِ اسلام پر قربان کر دیا۔ شعبِ ابی طالب کی سختیاں ہوں یا طائف کے دکھ، ہر لمحہ وہ سرکارِ دو عالم ﷺ کی ڈھارس بن کر کھڑی رہیں۔
رسولِ کریم ﷺ انہیں وفات کے بعد بھی نہ بھولے۔
اکثر ان کا ذکرِ خیر فرماتے، ان کی سہیلیوں تک کو ہدیہ بھیجتے، اور فرماتے:
"وہ ایسی تھیں، وہ ایسی تھیں… اور ان سے میری اولاد ہوئی۔"
اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی فرماتی ہیں کہ مجھے ازواجِ مطہرات میں سے کسی پر اتنا رشک نہ آتا جتنا حضرت خدیجہؓ پر آتا تھا، حالانکہ میں نے انہیں دیکھا بھی نہ تھا — مگر حضور ﷺ کی زبانِ اقدس سے ان کے فضائل سن کر دل محبت سے بھر جاتا تھا۔
🌹 آئیے آج 10 رمضان المبارک کے دن
ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کریں
قرآنِ پاک کی تلاوت کرکے ایصالِ ثواب کریں
درودِ پاک کا نذرانہ پیش کریں
صدقہ و خیرات کریں
اللہ تعالیٰ ہمیں سیدہ خدیجہؓ جیسا اخلاص، وفاداری اور دین سے محبت عطا فرمائے، اور ہمیں بھی اپنے محبوب ﷺ کی سچی غلامی نصیب فرمائے۔
🤲 اَللّٰهُمَّ ارْفَعْ دَرَجَاتِهَا فِي الْجَنَّةِ وَاجْمَعْنَا مَعَهَا فِي مَقَامِ الْمُحِبِّينَ۔ آمین
قاری ارشد محمود آف ٹھلہ
#10رمضان
#یومِ_وصال_سیدہ_خدیجہ















17/01/2026

حدیثِ نبوی ﷺ
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ:
«الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ، وَلَهُ مَا اكْتَسَبَ»
(آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے، اور اسے وہی ملے گا جو اس نے کمایا۔)
شرحِ حدیث
علامہ ابوالعُلا محمد عبد الرحمن المبارکپوریؒ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں:
مَعْنَى الْحَدِيثِ:
إِنَّ الْمَرْءَ يُحْشَرُ مَعَ أَحِبَّتِهِ، وَلَهُ أَجْرُ مَا اكْتَسَبَ فِي مَحَبَّتِهِمْ.
ترجمہ (اردو)
ہر انسان کو قیامت کے دن اسی شخص کی معیت میں اٹھایا جائے گا جس سے وہ محبت کیا کرتا تھا،
اور یہ اس نیت اور محبت کا صلہ ہوگا جو اس نے اللہ کی رضا اور ثواب کے حصول کے لیے اختیار کی تھی۔
📚 حوالہ:
تحفۃُ الاحوذی بشرح جامع الترمذی
جلد: 3، صفحہ: 281

المرءُ معَ مَن أحبّ
انسان کی پہچان اس کی محبتوں سے ہوتی ہے۔
قیامت کے دن نہ حسب پوچھا جائے گا، نہ نسب—
بس یہ دیکھا جائے گا کہ دل کس کے ساتھ جڑا تھا۔
جو دل اہلِ حق سے وابستہ رہے،
جو محبت اللہ اور اس کے محبوب ﷺ کے لیے ہو،
وہی محبت نجات بن جائے گی۔
فرمایا گیا:
انسان اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے
اور یہی محبت اس کے لیے اجر کا سبب بنے گی۔
💠 محبت اگر صالحین سے ہو
تو انجام بھی صالحین کے ساتھ ہوگا۔
📚
خیرالناس میڈیا

تشہیر: خیرالناس خیرُ الناس میڈیا Khair un Naas Media KNM

17/01/2026

میاں طارق محمود صاحب آف ڈنگہ — خدمتِ خلق کی روشن مثال
خَیْرُ النَّاسِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاسَ
میاں طارق محمود صاحب آف ڈنگہ اُن شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے عملی طور پر حدیثِ نبوی ﷺ
“خَیْرُ النَّاسِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاسَ”
(لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے)
کو اپنی زندگی کا شعار بنایا۔
انہوں نے دن رات عوامی خدمت میں صرف کیے اور ڈنگہ کے لیے ایسے سرکاری منصوبے فراہم کیے جو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے، جن میں نمایاں طور پر:
میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈنگہ
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈنگہ
یہ وہ وقت تھا جسے آج بھی اہلِ علاقہ نہیں بھول سکتے جب ڈنگہ کے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے
منڈی بہاؤالدین، لالہ موسیٰ، گجرات اور جہلم
کا طویل اور کٹھن سفر روزانہ بسوں میں دھکے کھا کر کرنا پڑتا تھا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل اور ان کاوشوں کے نتیجے میں آج ڈنگہ میں ہی صحت اور اعلیٰ تعلیم کی سہولیات میسر ہیں۔
یہ سب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب نیت خالص ہو تو خدمت نسلوں تک فائدہ پہنچاتی ہے۔
اہلیانِ ڈنگہ!
آپ اپنے رب کی ان نعمتوں کو کبھی نہیں جھٹلا سکتے۔
یہ سہولیات شکر، دعا اور حفاظت کی متقاضی ہیں۔

✍️ خیرالناس میڈیا
خدمتِ خلق کے فروغ کا پیغام
📍 ڈنگہ | تحصیل کھاریاں | ضلع گجرات
خیرُ الناس میڈیا Khair un Naas Media KNM















17/01/2026

Address

Dinga

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Karam Friends Dinga Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share