Alkhidmat Foundation Samundri

Alkhidmat Foundation Samundri A non-profit organization working towards improvement and development of various sectors in Pakistan

“اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو دوسروں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہوں۔” 🤲بہت سے مستحق خاندان ایسے ہیں ج...
13/05/2026

“اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو دوسروں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہوں۔” 🤲

بہت سے مستحق خاندان ایسے ہیں جو سارا سال قربانی کے گوشت کا انتظار کرتے ہیں… یہ ان کے لیے صرف گوشت نہیں، بلکہ خوشی، امید اور عید کی حقیقی مسرت ہوتی ہے۔🥹💔

اس Eid-ul-Adha پر اپنی قربانی کو کسی کے لیے رزق، رحمت اور مسکراہٹ کا ذریعہ بنائیں۔ 🐄✨
آپ کی ایک قربانی کسی کے گھر میں خوشیاں لا سکتی ہے، کسی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر سکتی ہے، اور کسی ماں کے دل کو سکون دے سکتی ہے۔ 💫

اللہ کی رضا کے لیے قربانی دیں اور اپنی خوشیوں میں اُن لوگوں کو بھی شریک کریں جو اس عید پر آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔ 🤍

🔴 آج ہی اپنی قربانی عطیہ کریں اور کسی کی عید کو یادگار بنا دیں۔

12/05/2026

کروڑوں مستحقین عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے حصول کے لیے آپ کی عطیہ کردہ قربانی کے منتظر ہوتے ہیں۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں ایک طرف اہلِ ثروت و صاحب ِ نصاب قربانی کی سنت ادا کر رہے ہوتے ہیں تو دوسری جانب اس موقع پر کروڑوں ضرورت مند عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیےہماری توجہ کے منتظر ہوتے ہیں۔
قربانی کرنے کی استطاعت سے محروم ایسے لاکھوں مستحق خاندانوں کو عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے قربانی فی سبیل للہ کا اہتمام کر رہی ہے۔
آئیے، آگے بڑھئیے، اس سال اپنی قربانی الخدمت کو عطیہ کر کے مستحقین کو عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا گوشت پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیجیے۔ ابھی عطیہ کیجیے۔
🔴 Donate your Qurbani now 👉akfcentralpunjab.org
To have your Qurbani amount collected directly from your doorstep, dial 📞 0301-7861023

الخدمت فاؤنڈیشن سمندری کے زیر اہتمام ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا ماں کی عظمت کو سلامپروگرام می...
11/05/2026

الخدمت فاؤنڈیشن سمندری کے زیر اہتمام ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا ماں کی عظمت کو سلام
پروگرام میں باہمت بچوں، باہمت بیٹیوں اور انکے ساتھ باہمت ماؤں نے شرکت کی اور پروگرام کا یادگار بنایا

30/04/2026

اگر آپ فری میں آئی ٹی سکل سیکھنا چاہتے ہیں تو آج ہی وزٹ کریں الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل آئی ٹی سنٹر سمندری

📍سمندری: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گاؤں چک نمبر 413 گ ب، یونین کونسل 127میں ہینڈ پمپ نصب کر دیا گیا۔اس منصوبے کے ذریعے ...
30/04/2026

📍سمندری: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گاؤں چک نمبر 413 گ ب، یونین کونسل 127میں ہینڈ پمپ نصب کر دیا گیا۔

اس منصوبے کے ذریعے تقریباً 700مقامی خاندانوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے گی اور اہلِ علاقہ طویل عرصے تک اس سے مستفید ہوتے رہیں گے۔

28/04/2026

الخدمت فاؤنڈیشن سمندری کے زیر اہتمام عالمی صحت کے دن کی مناسبت سے پروگرام کا اہتمام

📍تاندلیاوالہ: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گاؤں چک نمبر 550 گ ب، یونین کونسل 101 میں ہینڈ پمپ نصب کردیا گیا۔اس منصوبے کے ذ...
25/04/2026

📍تاندلیاوالہ: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گاؤں چک نمبر 550 گ ب، یونین کونسل 101 میں ہینڈ پمپ نصب کردیا گیا۔

اس منصوبے کے ذریعے تقریباً 1340مقامی خاندانوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے گی اور اہلِ علاقہ طویل عرصے تک اس سے مستفید ہوتے رہیں گے۔

📍سمندری: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یونین کونسل 121 کے گاؤں 228 گ ب کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سبمرسیبل پمپ بمعہ واٹر ٹینک...
24/04/2026

📍سمندری: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یونین کونسل 121 کے گاؤں 228 گ ب کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سبمرسیبل پمپ بمعہ واٹر ٹینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

اس منصوبے کے ذریعے تقریباً 1500 مقامی خاندانوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے گی.

📍سمندری: *الخدمت فاؤنڈیشن ضلع فیصل آباد غربی* کے تحت منعقدہ *ڈونر کانفرنس* میں اہلِ خیر کے بھرپور اعتماد اور تعاون سے *7...
16/02/2026

📍سمندری: *الخدمت فاؤنڈیشن ضلع فیصل آباد غربی* کے تحت منعقدہ *ڈونر کانفرنس* میں اہلِ خیر کے بھرپور اعتماد اور تعاون سے *73 لاکھ 81 ہزار روپے* کے وعدے

ڈائریکٹر آرفن کیئر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان *محترم وقاص وحید صاحب* ، ڈائریکٹر واش الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب *محترم خبیب ملک صاحب* ، سرپرست الخدمت ضلع فیصل آباد غربی*ایڈوکیٹ سردار عثمان علی صاحب*، اور صدر الخدمت فاونڈیشن سمندری *محترم حافظ حبیب اللہ صاحب* نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سمندری کی بزنس کمیونٹی، تاجر برادری اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے خدمتِ انسانیت کے اس مشن میں دل کھول کر اللہ کی راہ میں عطیات کا اعلان کیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن سمندری کی جانب سے منعقدہ آرفن چیرٹی ڈنر میں شریک مہمانوں کا گروپ فوٹو
15/02/2026

الخدمت فاؤنڈیشن سمندری کی جانب سے منعقدہ آرفن چیرٹی ڈنر میں شریک مہمانوں کا گروپ فوٹو

صدر بار ایسوسی ایشن سمندری رانا شعیب عزیز ، حذیفہ کنگ ایڈووکیٹ ، عثمان ایڈووکیٹ کا الخدمت فاؤنڈیشن سمندری کی طرف سے منعق...
15/02/2026

صدر بار ایسوسی ایشن سمندری رانا شعیب عزیز ، حذیفہ کنگ ایڈووکیٹ ، عثمان ایڈووکیٹ کا الخدمت فاؤنڈیشن سمندری کی طرف سے منعقدہ آرفن چیرٹی ڈنر میں شرکت اور گروپ فوٹو

Address

Jamia Masjid Noor Mandi Bazar Opposite Faizan Pharmacy
Dhok Samundri
37000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Foundation Samundri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Alkhidmat Foundation Samundri:

Share