جاگو ضلع پہاڑپور

خیبرپختونخوا نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عوام کا دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ سینیٹر محمود خان محسود نے اپنی ٹیم...
05/08/2026

خیبرپختونخوا نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عوام کا دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ سینیٹر محمود خان محسود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تاریخی عوامی جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے اسلام آباد، بنی گالہ ہاؤس کے انچارج رضا خان گنڈاپور، جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان مبشر عباسی اور صدر انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ ریجن عبدلواسع خان محسود بھی موجود تھے۔

کارکنوں کے بے مثال جوش و جذبے اور نعروں نے واضح کر دیا کہ تحریکِ انصاف کے کارکن اپنے قائد اور اپنے نظریے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ پیغام واضح ہے: عوام اپنے ووٹ، اپنے حق اور جمہوری آواز کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ان شاء اللہ، عوامی طاقت ہی پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

05/08/2026

سنیٹر محمود خان محسود اپنے قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ کی طرف

05/08/2026

محافظ یا غُنڈے؟

تحریک انصاف کے خلاف لاہور میں کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے آج ٹی وی کے کورٹ رپورٹر ناطق ریحان کو بدترین تشدد کرتے گرفتار کرلیا

05/08/2026

12 اضلاع کے بعد پیش خدمت ہے 16 اضلاع
اور ۱۶ اضلاع کا ورلڈ ریکارڈ پلستر خٹک اور شفقت ایاز نے اپنے نام کردیا 😄👏🪓

پیغام برائے تمام پی ٹی آئی ورکرزمیری تمام پی ٹی آئی کے مخلص ورکرز، خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان اور پہاڑپور کے ساتھیوں سے اپی...
04/08/2026

پیغام برائے تمام پی ٹی آئی ورکرز

میری تمام پی ٹی آئی کے مخلص ورکرز، خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان اور پہاڑپور کے ساتھیوں سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے مشران کے خلاف تنقیدی یا اختلافی پوسٹس اور کمنٹس کرنے سے گریز کریں۔

یاد رکھیں! ہمارے اندرونی اختلافات سے سب سے زیادہ فائدہ مخالف سیاسی جماعتیں اٹھاتی ہیں۔ ہمیں اپنے اختلافات کو پارٹی کے اندر مناسب فورمز پر حل کرنا چاہیے، نہ کہ سوشل میڈیا پر جہاں مخالفین انہیں ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

آج وقت اتحاد، نظم و ضبط اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ آئیے، ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان تحریکِ انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مثبت پیغام دیں۔

اتحاد ہماری طاقت، نظم و ضبط ہماری پہچان، اور پارٹی کا مفاد ہم سب سے مقدم ہے۔

منجانب:
اسلام لدین خان محسود
سابقہ یوتھ جنرل سیکرٹری، پہاڑپور

04/08/2026

میں، اسلام الدین خان محسود (یوتھ ایم پی اے، پہاڑ پور)، اپنی ذاتی رائے میں سمجھتا ہوں کہ ہر پاکستانی کو اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ میری نظر میں عمران خان کی خودداری، عوامی خدمت اور قانون کی بالادستی کے مؤقف پر غور کیا جانا چاہیے۔

میں تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ کسی بھی سیاسی رہنما کے بارے میں اپنی رائے افواہوں یا صرف سوشل میڈیا کی بنیاد پر نہ بنائیں، بلکہ اس کی تقاریر، کارکردگی اور حقائق کا خود جائزہ لیں۔

آئیے اختلافِ رائے کا احترام کریں، ایک دوسرے سے شائستگی سے بات کریں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

والسلام،
اسلام الدین خان محسود
یوتھ ایم پی اے، پہاڑ پور
🇵🇰 پاکستان زندہ باد 🇵🇰

03/08/2026

Shukriya paharpur ❤️

03/08/2026

اہلِ علاقہ کے نام اہم پیغام

آج اعوان اڈہ پر سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کی ہمشیرہ علیمہ آپا کی آمد متوقع ہے۔

تمام کارکنان، نوجوانوں اور عمران خان سے محبت کرنے والے عوام سے اپیل ہے کہ بروقت اعوان اڈہ پہنچ کر علیمہ آپا کا پُرجوش، تاریخی اور پُروقار استقبال کریں۔

آئیں! اتحاد، نظم و ضبط اور بھرپور جذبے کے ساتھ یہ پیغام دیں کہ ہم اپنے قائد عمران احمد خان نیازی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے نظریے پر ثابت قدم ہیں۔

آپ کی شرکت اس استقبال کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

منجانب: ملک اورنگزیب

Address

پہاڑپور پور
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جاگو ضلع پہاڑپور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share