20/08/2026
🌹 الحمدللہ، ایک نئی ذمہ داری 🌹
پشاور میں فکس اٹ کے پی کے کے کوآرڈینیٹرز کی ایک اہم میٹنگ، بانی فکس اٹ جناب عالمگیر خان محسود اور پاکستان کے وائس سینئر پریزیڈنٹ جناب عدنان خان کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔
اس اہم میٹنگ میں فکس اٹ ڈی آئی خان ٹیم کو نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایک نئی ذمہ داری سونپی گئی۔ یہ ہمارے لیے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔
انشاءاللہ جس جذبے، خلوص اور محنت کے ساتھ ہم پہلے فکس اٹ کے پلیٹ فارم پر انسانیت کی خدمت کرتے آئے ہیں، آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مزید محنت اور لگن سے کام جاری رکھیں گے۔ ❤️
ہمیں آپ سب کی سپورٹ، تعاون اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انشاءاللہ آپ کے تعاون سے فکس اٹ ڈی آئی خان ٹیم خدمتِ انسانیت کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائے گی۔ 🤲
آخر میں بانی فکس اٹ جناب عالمگیر خان محسود اور پاکستان کے وائس سینئر پریزیڈنٹ جناب عدنان خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے فکس اٹ ڈی آئی خان ٹیم پر اعتماد کرتے ہوئے نئی ذمہ داری سونپی۔
انشاءاللہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ❤️🇵🇰
Fixit KP DIKhan Ali Khan Fixit