Waziristan Welfare Foundation - وزیرستان فلاحی ادارہ

Waziristan Welfare Foundation - وزیرستان فلاحی ادارہ Alhamdullah! Our Waziristan Welfare Foundation has been Registered from Government of Pakistan.

Here is the Registration No. 2365/5/9586 for your clarification and further Verification.

18/06/2026

الحمدللہ!

وزیرستان فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کے ذریعے ایک اور مریض کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ سے بحفاظت ڈی آئی خان کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مریض گردوں (کڈنی) کے عارضے میں مبتلا تھا اور فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ وزیرستان فاؤنڈیشن نے اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مریض کو بروقت ہسپتال پہنچانے کا انتظام کیا۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مریض کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔

وزیرستان فاؤنڈیشن اپنی محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔





16/06/2026

آج وزیرستان میں پیاژہ کے قریب ڈاٹسن گاڑی کا ایکسیڈنٹ پیش آیا، جس میں ظاہر عبداللہ نامی شخص سخت زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیرستان ویلفئیر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمرجنسی بنیاد پر ڈی آئی خان کے مفتی محمود ہسپتال منتقل کردیا۔
ہماری فاؤنڈیشن کا مقصد یہی ہے کہ مشکل اور ایمرجنسی حالات میں لوگوں کو فوری ریسکیو اور طبی امداد فراہم کی جائے، تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

14/06/2026

مکین میں تیسری ایمبولینس کے افتتاحی پروگرام کی بہترین کوریج پر Khorasan Times کا شکریہ۔ آپ کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ 🌹

12/06/2026

گزشتہ رات زنگاڑا، وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچے کو وزیرستان ویلفئیر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس نے فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر CMH ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا۔
وزیرستان ویلفئیر فاؤنڈیشن مشکل حالات میں اپنے لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور صحت، تعلیم اور فلاحی خدمات کے ذریعے علاقے کے عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
اللہ تعالیٰ زخمی بچے کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲💚

proud Moment ❣️🌹
08/06/2026

proud Moment ❣️🌹

یہ میرے لئے بہت فخر اور سکون کا لمحہ ہے کہ ہمارے محسود قبیلے کی ذیلی شاخیں جہاں کاروباری لحاظ سے ترقی کر رہی ہیں، وہاں وہ اپنے وطن میں اپنی مالی وسائل سے لوگوں کے لئے فلاحی کاموں کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پہلے شوال اور سراروغہ میں فری ایمبولینس سروس شروع کی، اب صدر مقام مکین سے فری ایمبولینس سروس کو شروع کروایا ہے۔ یاد رہے کہ اس میں محسود قبیلے کے صاحب استطاعت افراد بلعموم اور محسود قبیلے کی ذیلی شاخ ھبیت خیل نے بلخصوص اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اللہ تعالیٰ انکو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور قوم اور وطن کی فلاح کا کام لیتا رہے۔ امین۔

الحمدللہ!وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس نے گزشتہ رات ایک مریضہ کو ہنگامی طبی حالت کے پیشِ نظر وزیرستان سے ڈ...
06/06/2026

الحمدللہ!
وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس نے گزشتہ رات ایک مریضہ کو ہنگامی طبی حالت کے پیشِ نظر وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان سول ہسپتال منتقل کیا۔

مریضہ کو بروقت اور محفوظ طریقے سے ہسپتال پہنچایا گیا تاکہ اسے فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنی استطاعت کے مطابق عوام کی خدمت اور ضرورت مند مریضوں کو بروقت طبی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

ہم تمام مخیر حضرات، رضاکاروں اور معاونین کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے یہ فلاحی خدمات جاری ہیں۔

آج بروز جمعہ، اپر وزیرستان کے علاقے مکین میں وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فری ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی...
05/06/2026

آج بروز جمعہ، اپر وزیرستان کے علاقے مکین میں وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فری ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔
یہ فری ایمبولینس سروس مریضوں اور ضرورت مند افراد کو بروقت طبی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر شرکاء نے وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس عظیم فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔
عوام نے فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ علاقے کی خدمت جاری رکھے گا۔ یقیناً یہ اقدام انسانیت کی خدمت اور دکھی انسانوں کی مدد کے لیے ایک قابلِ ستائش قدم ہے۔

الحمدللہ، آج مکین میں وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے ایک خوشی اور حوصلہ افزائی کا دن تھا۔ مکین تاجر برادری کے ساتھ ایک...
04/06/2026

الحمدللہ، آج مکین میں وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے ایک خوشی اور حوصلہ افزائی کا دن تھا۔ مکین تاجر برادری کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں جمعہ کے دن ہونے والے ایمبولینس افتتاحی پروگرام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
تاجر یونین کے صدر ملک ریاض صاحب اور پوری کابینہ نے وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ یہ تعاون اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارے لوگ انسانیت کی خدمت کے جذبے میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ یہ ایمبولینس سروس وزیرستان کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور ضرورت مند مریضوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو۔ 🤍
پریس انفارمیشن Waziristan Welfare Foundation - وزیرستان فلاحی ادارہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہجیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو گزشتہ کئی سالوں...
03/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے جنوبی وزیرستان اپر میں فلاحی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ فاؤنڈیشن کی دو ایمبولینسز پہلے ہی تحصیل شوال اور تحصیل سراروغہ میں عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔

عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن نے مکین میں تیسری ایمبولینس سروس کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی پروگرام بروز جمعہ، بتاریخ 5 جون 2026ء بمقام ابوبکر مسجد، مکین مارکیٹ جمعہ کی نماز کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

آپ کی اس تقریب میں شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہوگی۔

والسلام

منجانب:
وزیرستان ویلفیئر فاؤنڈیشن

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923353148566

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waziristan Welfare Foundation - وزیرستان فلاحی ادارہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Waziristan Welfare Foundation - وزیرستان فلاحی ادارہ:

Share