MWF D.i.Khan

MWF D.i.Khan منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان

18/11/2025
12/11/2025
Source: Associated Press of Pakistan
11/11/2025

Source: Associated Press of Pakistan

DERA ISMAIL KHAN, Nov 10 (APP):A grand collective marriage ceremony was held in Tehsil Paharpur, Dera Ismail Khan, where nine needy and orphaned girls were

Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan اجتماعی شادیاں ڈیرہ اسماعیل خان
11/11/2025

Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan
اجتماعی شادیاں ڈیرہ اسماعیل خان

Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan
11/11/2025

Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan

Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan
11/11/2025

Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan

10/11/2025

Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نادار اور یتیم بچیوں کی شادیوں کی ایک باوقار اجتماعی تقریب تحصیل پہاڑپور، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب کا اہتمام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، محمد اسماعیل ڈھکی کی زیرِ نگرانی کیا گیا، جنہوں نے اس پروقار تقریب کے تمام انتظامات کو باعزت اور شفاف انداز میں یقینی بنایا۔
اس تقریب میں نو جوڑوں کو نکاح کے مقدس بندھن میں باندھا گیا اور انہیں باعزت طریقے سے رخصت کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر دلہن کو پانچ لاکھ روپے مالیت کا مکمل جہیز پیکج اور برائیڈل گفٹس پیش کیے گئے، جبکہ باراتیوں کے لیے شاندار ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب میں خوشگوار اور روحانی ماحول قائم رہا اور تمام مہمانوں نے دل سے اس فلاحی اقدام کو سراہا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت، محبت اور فلاحِ عامہ کے جذبے کے تحت معاشرے کے کمزور طبقات کی خوشیوں میں شریک ہے۔
انہوں نے نکاح کے مقدس بندھن میں بندھنے والے تمام جوڑوں کو دلی مبارکباد پیش کی، ان کے لیے دعائیں دیں اور تحائف بھی تقسیم کیے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کو اس نیک مقصد کے کامیاب انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پہاڑپور حامد صدیق، مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل فیصل حسین مشہدی، پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، انجینئر ثناء اللہ خان، اشتیاق حنیف مغل، عرفان مغل، محمد اسماعیل ڈھکی، جمشید قادری، طاہرہ خان، عمر فاروق منہاجین، اویس سرفراز، شکیل خان، ارشد الٰہی کھوکھر، عدنان گنڈاپور، عرفان پنیالوی، جلال لودھی، سید کامران شاہ، مخدوم جواد شاہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
محمد اسماعیل ڈھکی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، ڈیرہ اسماعیل خان نے اس موقع پر کہا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ کوئی بیٹی مالی تنگی کی وجہ سے رخصتی سے محروم نہ رہے۔ لہذا گزشتہ بیس سال سے ملک کے مختلف علاقوں میں نادار اور یتیم بیٹیوں کی شادیوں کا باعزت اہتمام کر رہی ہے، اور اب تک 3700 سے زائد بیٹیوں کی رخصتی ممکن بنا چکی ہے۔
یہ ایک روشن اور انسانی خدمت ہے جس سے معاشرے کے کمزور طبقے کے افراد کو زندگی میں خوشیوں کا احساس ملا ہے۔
اختتام پر تمام مہمانوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منتظمین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اس فلاحی اور انسانی اقدام کے تسلسل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




















Address

ڈیرہ اسماعیل خان
Dera Ismail Khan
29050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MWF D.i.Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MWF D.i.Khan:

Share