30/03/2025
*تمام مخیر حضرات کے نام، جنہوں نے اپنی قیمتی عطیات کے ذریعے اس نیک مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیا*۔
ہم تہہ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ کی مدد سے بے شمار ضرورت مند گھرانوں کے چولہے جلے، بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ آئی، اور بے سہارا لوگوں کو سہارا ملا۔
جزاکم اللہ خیراً!
اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں بے پناہ برکت عطا فرمائے، آپ کی تمام جائز دعاؤں کو قبول کرے اور آپ کو دنیا و آخرت میں بے شمار کامیابیاں عطا کرے۔
اللّٰہُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا
(اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا بہتر نعم البدل عطا فرما)
آپ کی یہ نیکی صدقہ جاریہ ہے، جس کا اجر ہمیشہ باقی رہے گا، اور جس کے ثمرات رہتی دنیا تک پھیلتے رہیں گے۔
ازطرف
*سید محمد فیضان شاہ فرید گیلانی*
*پر نسپل :سن شائن سکول*
*ڈپٹی فنانس سیکرٹری پین، ڈیرہ اسماعیل خان*