22/08/2026
محمد فیضان بلوچ کو منیجر ایگریکلچر کے عہدے پر ترقی مبارک
الحمدللہ! محمد فیضان بلوچ کو المعز انڈسٹریز لمیٹڈ میں منیجر (ایگریکلچر) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
محمد فیضان بلوچ نے اپنی ترقی کو اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل قرار دیتے ہوئے سب سے پہلے اپنے والدین کی دعاؤں اور تربیت کو اپنی کامیابی کا اہم ذریعہ قرار دیا اور ان کے لیے محبت و تشکر کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے محترم باس سینئر جنرل منیجر رانا سجاد حسین صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی رہنمائی، اعتماد، حوصلہ افزائی اور تعاون ان کے لیے ہمیشہ باعثِ تقویت رہا۔
اسی طرح ڈی جی ایم ایگریکلچر ریاض صاحب اور سینئر منیجر نذاکت علی شاہانی صاحب کی رہنمائی، تعاون اور حوصلہ افزائی کو بھی اپنی کامیابی میں اہم قرار دیا۔
محمد فیضان بلوچ نے چشمہ روڈ ایگریکلچر ٹیم، تمام زونز کے منیجرز اور ایگریکلچر اسٹاف سمیت تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی ترقی پر مبارکباد، دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے بھرپور محنت کریں گے اور ادارے کی ترقی و بہتری کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید مؤثر انداز میں بروئے کار لائیں گے۔
ہم محمد فیضان بلوچ کو اس شاندار ترقی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داری میں کامیابیاں عطا فرمائے، مزید ترقی دے، والدین کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے اور ان کے لیے کامیابیوں کے مزید دروازے کھولے۔ آمین ثم آمین۔
🌹 بہت بہت مبارک ہو محمد فیضان بلوچ! 🌹