Nigehbaan Sweet Home Dera Ismail Khan

Nigehbaan Sweet Home Dera Ismail Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nigehbaan Sweet Home Dera Ismail Khan, Community Organization, street no 5 Gilani town, Dera Ismail Khan.

نگہبان سوئیٹ ہوم کی بچیوں کی تعلیمی کامیابی پر حوصلہ افزائیالحمدللہ! نگہبان سوئیٹ ہوم میں صدر ابو المعظم ترابی صاحب کی ز...
21/08/2026

نگہبان سوئیٹ ہوم کی بچیوں کی تعلیمی کامیابی پر حوصلہ افزائی
الحمدللہ! نگہبان سوئیٹ ہوم میں صدر ابو المعظم ترابی صاحب کی زیرِ قیادت منیجمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں گزشتہ دنوں نہم اور دہم جماعت کے آنے والے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ الحمدللہ، نگہبان سوئیٹ ہوم کی تمام 6 بچیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھے نتائج حاصل کیے، جو نہ صرف بچیوں بلکہ ان کی اساتذہ، انتظامیہ اور تمام معاونین کے لیے بھی باعثِ خوشی و فخر ہے۔
بچیوں کی اس شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے منیجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تمام چھ بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔
انشاء اللہ تعالٰی یہ انعامات آئندہ منعقد ہونے والی میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر بچیوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان بچیوں کو علم، عمل اور کردار کی دولت سے مالا مال فرمائے، انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے اور نگہبان سوئیٹ ہوم سے وابستہ تمام افراد کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

نگہبان سوئیٹ ھوم کی بیٹیوں کیطرف سے پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک ھو
14/08/2026

نگہبان سوئیٹ ھوم کی بیٹیوں کیطرف سے پاکستانی قوم
کو جشن آزادی مبارک ھو

ہم جب کہتے ہیں:"سب کے لیے نہ سہی۔۔۔ مل کر کچھ کے لیے کچھ نہ کچھ کیا جا سکتا ہے۔"اس جملے کا مطلب یہی ہے کہ ہم دنیا کی تما...
08/08/2026

ہم جب کہتے ہیں:
"سب کے لیے نہ سہی۔۔۔ مل کر کچھ کے لیے کچھ نہ کچھ کیا جا سکتا ہے۔"
اس جملے کا مطلب یہی ہے کہ ہم دنیا کی تمام یتیم اور ضرورت مند بچیوں تک شاید نہ پہنچ سکیں، لیکن اگر ہم سب مل کر کوشش کریں، تو کم از کم کچھ یتیم بچیوں کے سروں پر دستِ شفقت ضرور رکھ سکتے ہیں۔
اور جب نیت نیک ہو، کوشش مخلص ہو اور انسان اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرے تو اللہ پاک اپنی مدد شاملِ حال فرما دیتا ہے۔ 🤲🏻
الحمدللہ! ہماری اجتماعی کوششوں، اہلِ خیر کے تعاون، اساتذہ کی توجہ اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے نگہبان سوئیٹ ہوم کی ہماری 6 بیٹیوں نے نہم اور دہم کے امتحانات دیے اور آج ان کی محنت کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔
📚 ہماری ہونہار بیٹیوں کے نتائج:
🏅 حفصہ — کلاس 10، سائنس 1007 نمبر
🌷 رابیعہ — کلاس 10، آرٹس 775 نمبر
🌷 نسیم ثنا — کلاس 9، سائنس 516 نمبر
🌷 ربیعہ عروج — کلاس 9، آرٹس 478 نمبر
🌷 مقدس بی بی — کلاس 9، آرٹس 402 نمبر
🌷 شمائلہ بی بی — کلاس 9، آرٹس 377 نمبر
یہ صرف نمبروں کی ایک فہرست نہیں، بلکہ ان بچیوں کی محنت، حوصلے اور بہتر مستقبل کے خوابوں کی ایک خوبصورت داستان ہے۔ ❤️
آج یقیناً نگہبان سوئیٹ ہوم کی بیٹیوں، ان کی ماؤں، اساتذہ، نگہبان آرگنائزیشن کی ٹیم اور تمام اہلِ خیر کے لیے خوشی کا دن ہے۔
اور ان تمام اہلِ خیر، مخیر حضرات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والے احباب کا بھی شکریہ، جن کی حوصلہ افزائی اور تعاون سے یہ سفر جاری ہے۔
🌹 ان بیوہ ماؤں کی طرف سے آپ سب کے لیے ڈھیروں دعائیں، جن کی بیٹیاں آج کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
نگہبان سوئیٹ ہوم
کچھ بیٹیوں کے خواب، ہم سب کی ذمہ داری۔ 🌹

محترم اسسٹنٹ کمشنر درازندہ کا نگہبان سویٹ ہوم کا دورہالحمدللہ!نگہبان سویٹ ہوم کے لیے یہ ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا موقع...
04/08/2026

محترم اسسٹنٹ کمشنر درازندہ کا نگہبان سویٹ ہوم کا دورہ

الحمدللہ!نگہبان سویٹ ہوم کے لیے یہ ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا موقع تھا کہ محترم ساجد علی خان صاحب، اسسٹنٹ کمشنر درازندہ نے اپنے معزز اسٹاف کے ہمراہ نگہبان سویٹ ہوم کا اچانک دورہ کیا۔

محترم اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے سویٹ ہوم میں مقیم بیٹیوں کی تعلیم، رہائش، خوراک، صحت، کھیلوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ادارے کے اسٹاف سے بھی مختلف امور کے بارے میں سوالات کیے اور ادارے کے انتظامی و تعلیمی نظام کو قریب سے جاننے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

نگہبان سویٹ ہوم میں موجود بیٹیوں کے ابو اعجاز احمد نے محترم اسسٹنٹ کمشنر صاحب کو ادارے کے مقاصد اور خدمات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں مقیم بیٹیوں کو تعلیم، رہائش، کھانا، لباس، صحت، تعلیمی ضروریات اور دیگر سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمارا مقصد صرف بچیوں کو چھت فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں تعلیم، تربیت اور محبت کے ماحول میں ایک باعزت اور روشن مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس موقع پر محترم اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے سویٹ ہوم میں موجود ایک بیٹی سے بھی ادارے کے بارے میں مختلف سوالات کیے اور اس کے خیالات معلوم کیے۔ انہوں نے ادارے کی پوری ٹیم، ان کی ذمہ داریوں اور روزمرہ کے امور کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

محترم اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے نگہبان سویٹ ہوم میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں بھی معلومات لیں اور ان کے حل کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون اور کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نگہبان سویٹ ہوم میں موجود انتظامیہ نے محترم اسسٹنٹ کمشنر ساجد علی خان صاحب اور ان کے معزز اسٹاف کے تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر نگہبان سوئیٹ ھوم تشریف لائے، بیٹیوں کی تعلیم و تربیت اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ادارے کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

02/04/2026

الحمدللہ! نگہبان سویٹ ہوم کی نویں اور دسویں جماعت کی بیٹیوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ بچیاں نہایت محنت، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی تیاری میں مصروف ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سویٹ ہوم میں دو محنتی ٹیوشن اساتذہ بھی ان بیٹیوں کی بہترین رہنمائی کر رہے ہیں، جو دن رات ان کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔
ان بیٹیوں کی محنت اور سابقہ شاندار نتائج کو دیکھتے ہوئے دل کو یہ کامل یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس بار بھی کامیابی ان کے قدم چومے گی، اور یہ بیٹیاں بہترین نمبروں سے کامیاب ہوں گی۔ 🤲✨

28/03/2026

الحمدللہ ربّ العالمین!
چھوٹی بیٹیوں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کی محنت، اساتذہ کی شفقت اور رہنمائی، اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم کا مظہر ہیں۔
سب کے لیے کچھ کرنا ممکن نہیں، مگر کچھ کے لیے کچھ ضرور کیا جا سکتا ہے۔ آج ان بیٹیوں نے اپنی کامیابی سے اس بات کو سچ کر دکھایا ہے۔ ان کے سروں پر رکھا گیا محبت اور شفقت کا ہاتھ رنگ لے آیا، اور انہوں نے اپنی محنت سے اس اعتماد کو کامیابی میں بدل دیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان بیٹیوں کو دین و دنیا میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، انہیں نیک، باکردار اور باصلاحیت انسان بنائے، اور ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم ایسے نیک کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں۔
آمین یا رب العالمین 🤲

تمام امت مسلمہ کو نگہبان سویٹ ہوم کی جانب سے عید کی خوشیاں مبارک ھوں۔آمین
20/03/2026

تمام امت مسلمہ کو نگہبان سویٹ ہوم کی جانب سے عید کی خوشیاں مبارک ھوں۔آمین

🌙✨ نگہبان سویٹ ہوم کی بیٹیاں اور عید کی خوشیاں ✨🌙رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے بعد جب عید کی خوشیاں قریب آئیں تو نگہ...
19/03/2026

🌙✨ نگہبان سویٹ ہوم کی بیٹیاں اور عید کی خوشیاں ✨🌙
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے بعد جب عید کی خوشیاں قریب آئیں تو نگہبان سویٹ ہوم کی پیاری بیٹیاں بھی اپنی ماؤں کے پاس عید گزارنے کیلئے روانہ ہو گئیں۔
پچھلے چند دنوں سے بیوہ مائیں بار بار محبت بھری کالز کر کے پوچھ رہی تھیں کہ
"ہماری بیٹیاں کب گھر آئیں گی؟"
آخر ماں تو ماں ہوتی ہے، اس کے دل کی تڑپ اور انتظار کو کون سمجھ سکتا ہے۔ ❤️
الحمدللہ، ادارے کی طرف سے ہر بیٹی کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے
👗 دو عدد نئے جوڑے
👠 نئی جوتیاں
💫 چوڑیاں اور جیولری
🌿 مہندی
💵 اور نقد عیدی
دے کر عزت اور خوشی کے ساتھ ان کے گھروں کو روانہ کیا گیا۔
🤲 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان معصوم بیٹیوں کے نصیب اچھے فرمائے، ان کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دے، اور انہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین یا رب العالمین 🤍
0333 9962344
0346-7862344

Address

Street No 5 Gilani Town
Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nigehbaan Sweet Home Dera Ismail Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share