DGKhan-Awam-Hukmaran

DGKhan-Awam-Hukmaran The main objective of this page is to create an awareness among the residents of Dera Ghazi Khan abou

06/03/2026

یہ لیاقت بازار ہے۔ ڈی جی خان ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا مین بازار ۔ آج جمعے کا دن ہے ۔ رمضان المبارک اور عید کی راتیں ہیں ۔ واسا ڈی جی خان والوں نے کیا ہی پاک صاف ماحول مہیا کیا ہوا ہے شہریوں اور تاجروں کو
پنجاب حکومت میونسپل سروسز پر وسائل خرچ کر رہی ہے مگر ڈی جی خان کے مین بازار کی بدترین حالت آپ کے سامنے ہے۔ واسا ڈی جی خان یا ضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر موجود نہیں تھا ۔

بچے بڑے ہو گئے ، بڑے بوڑھے ہو گئے اور بوڑھے دنیا چھوڑ کر چلے گئے مگر ڈی جی خان شہر کی سیوریج کا مسلہ جوں کا توں ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب ڈی جی خان کی حالت زار پر رحم کریں ۔

Commissioner DGKhan Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan Muhammad Hanif Pitafi Muhammad Hanif Pitafi

8 فروری اور فارم 47 کے 2 نمبر جعلی ممبر اسمبلی ۔ بلوچکا پور
08/02/2026

8 فروری اور فارم 47 کے 2 نمبر جعلی ممبر اسمبلی ۔ بلوچکا پور

ڈیرہ غازی خان ائرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈشن کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا یےتقریباً ایک سال پہلے رن وے بنانے کے لیے کنسلٹنسی...
02/02/2026

ڈیرہ غازی خان ائرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈشن کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا یے

تقریباً ایک سال پہلے رن وے بنانے کے لیے کنسلٹنسی کے لیے ایک ٹینڈر جاری کیا گیا تھا ۔ یہ ایک پروٹوکول ہے۔

اس ایک سال کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں کئی فلائی اوور کے ٹینڈر کا پراسیس ہوا، کام شروع ہوا اور وہ صرف تین ماہ میں مکمل بھی کر لیے گئے ۔ اور ادھرا ڈی جی خان میں محکمانہ کارروائی ختم نہیں ہوتی اور لوگوں کو کاغذوں میں خوش کیا جاتا ہے ۔ چالاکیاں کی جاتی ہیں

اویس لغاری اور ان کی حکومت کو 2 سال کا عرصہ ہو چکا اور نہ ایئرپورٹ پر کام شروع ہوا اور نہ ہی انڈس ہائی وے کا ڈی جی خان سیکشن۔ اور اس 2 سال کے دوران اویس لغاری ایک دفع بھی ڈی جی خان کے کمشنر آفس میں ڈی جی خان کی ڈویلپمنٹ پر کوئی ایک میٹنگ نہیں کی۔ یہ لوگ اپنے ریکارڈ پر قائم ہیں ۔ ڈی جی خان کا کام نہیں ہونے دینا۔

25/01/2026

ڈی جی خان مین شہر محفوظ نہیں ۔ لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں ۔ ڈاکو کیسے دندناتے پھرتے ہیں ۔ سیف سٹی کیمرے کہاں ہیں ؟
سی سی ڈی، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کیوں خاموش ہیں ۔

Punjab Safe Cities Authority

23/01/2026

یہ ڈی جی خان شہر کے مین بازار ٹریفک چوک کی ملحقہ گلی بلاک 15 کی حالت ۔یہ ہے ڈی جی خان کا ستھرا پنجاب

خواتین ، بزرگ اور نوجوان 2 سالوں سے ایم پورٹل ، میونسپل کارپوریشن ، واسا ، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ڈی جی خان کو درخواستیں جمع کروا کروا کر تھک چکے ہیں مگر واسا والے ہر دفع عارضی پانی نکال کر, حاضری لگا کر چلے جاتے ہیں ۔ چند گھنٹوں میں دوبارہ وہی حال ہوتا ہے

واسا چیرمین جواد کلیم ایک نااہل آدمی ہے کہتا ہے میرے بندے آ
جاتے ہیں بڑی بات ہے ایسے گزرا کریں ۔

مقامی ایم پی اے حنیف پتافی صاحب اور ان کے پی اے باقر راجپوت صاحب کو بھی درخواست دی گئی مگر کوئی حل نہیں نکلا۔ سب بے بس نظر آتے ہیں

حکومت پنجاب اور محترمہ مریم نواز ستھرا پنجاب اور میونسپل سروسز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں مگر واسا ڈی جی خان کا کوئی حال نہیں ۔

سب ادارے کوئی بڑا سانحہ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

Commissioner DGKhan Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan Wasim Akhter Jatoie Muhammad Hanif Pitafi Maryam Nawaz Sharif PML-N Punjab Muhammad Baqir Rajpoot Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Wasa DG Khan

ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور وسیب کے معصوم لوگو، فراڈیوں سے ہوشیار رہیں۔اگر کوئی ڈالر، گاڑی یا بنگلہ کوڑیوں کے عوض سنہرے م...
18/01/2026

ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور وسیب کے معصوم لوگو، فراڈیوں سے ہوشیار رہیں۔

اگر کوئی ڈالر، گاڑی یا بنگلہ کوڑیوں کے عوض سنہرے مگر جھوٹے خواب دکھائے تو خدا کا واسطہ ہے، اندھا یقین مت کریں۔
زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، چاہے کوئی بھی کام ہو۔ راتوں رات کوئی امیر نہیں بنتا۔
آج کل آن لائن کورسز کے نام پر بھی بہت بڑا فراڈ ہو رہا ہے۔
Shopify، Amazon، YouTube Automation وغیرہ کے نام پر کورس بیچے جا رہے ہیں جن کا اصل مقصد بزنس سکھانا نہیں بلکہ صرف کورس بیچ کر پیسہ کمانا ہے۔
اکثر لوگ خود اس فیلڈ میں ناکام ہوتے ہیں، مگر دوسروں کو “کامیابی کے راز” بیچ رہے ہوتے ہیں۔

یاد رکھیں، ہر کام کو کرنے کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے: ہنر، مسلسل محنت اور وقت۔
اگر ڈالر اتنی آسانی سے مل جاتے ہوتے تو یہ لوگ خود یہ کام کیوں نہیں کرتے؟ آپ کو کیوں سکھانے پر تلے ہوئے ہیں؟
بس یہ ایک سوال ذہن میں رکھ لیا کریں جب کوئی آپ کو منجن بیچنے کی کوشش کرے۔

خدارا اپنے خون پسینے کی کمائی اور وقت کی قدر کریں، اور ایسے فراڈیوں سے پوچھیں کہ یہ خود یہ کام کیوں نہیں کرتے

08/01/2026

ستھرا پنجاب کی حالت ڈی جی خان شہر کے مرکز بلاک 15 نزد ٹریفک چوک ۔

ڈیرہ غازی خان بلاک نمبر 15 ٹریفک چوک کی جانب سے مین مسجد سے پیچھے والی گلی میں ستھرا پنجاب کی واضح خوبصورت مثال ۔ جھیل جہاں پر ستھرا پنجاب کا وزن واضح نظر اتا ہے جہاں خواتین بھی گھروں سے باہر نکل ائی اور اس مسئلے پر توجہ دلاؤ نوٹس کا مطالبہ کیا کیونکہ ان کے گھروں کے اندر غلیظ نالوں نالیوں کا اور سیوریج کا پانی داخل ہو گیا ہے اور گھر گرنے کے قریب ہیں دیواریں بوسیدہ ہو گئی ہیں خدانخواستہ کوئی جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے مگر افسوس کسی کو نظر نہیں اتا اپ بھی دیکھیے اور وہاں اہل
علاقہ کے بھی تاثرات سنیے اور پھر فیصلہ کیجئے کہ واقعی
ستھرا پنجاب ایسا ہے ڈپٹی کمشنر کمشنر ڈیرہ غازی خان سے
اپیل عوام کر رہی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیں اور اس مسئلے کا فوری طور پر مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور واقعی ستھرا پنجاب ڈیرہ غازی خان میں کامیاب ہو سکے
DG Khan Waste Management Company Wasim Akhter Jatoie Muhammad Hanif Pitafi Commissioner DGKhan Muhammad Baqir Rajpoot Dera Ghazi khan News

سلام لیہ تونسہ کے لوگوں کو: لیہ تونسہ پل بنا دیا گیا مگر اپروچ روڑ نہیں بنائے گئے ۔  اب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دریا کے ک...
07/01/2026

سلام لیہ تونسہ کے لوگوں کو:

لیہ تونسہ پل بنا دیا گیا مگر اپروچ روڑ نہیں بنائے گئے ۔ اب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دریا کے کنارے کچا روڈ بنا رہے ہیں ۔ تونسہ کے ایم این اے ایم پی اے کو شرم آنی چاہیے ۔
اپر پنجاب اور لاہور میں روازنہ نئے منصوبے شروع ہو رہے ہیں مگر وسیب اور جنوبی پنجاب کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا رہا۔ شرم آنی چاہیے

آیا ایا شیر ایا۔ علیم شاہ صاحب رل گئے۔ پوزے کم نہ ائے۔
01/01/2026

آیا ایا شیر ایا۔
علیم شاہ صاحب رل گئے۔ پوزے کم نہ ائے۔

ڈی جی خان ایک تو پہلے پسماندہ ہے پھر ادھر ہمیں اس قسم کے فارم 47 کے وڈیرے ملے ہیں جو صرف ذاتی مفاد کی سیاست کرتے ہیں ۔اس...
22/12/2025

ڈی جی خان ایک تو پہلے پسماندہ ہے پھر ادھر ہمیں اس قسم کے فارم 47 کے وڈیرے ملے ہیں جو صرف ذاتی مفاد کی سیاست کرتے ہیں ۔اس کو ڈی جی خان کی ڈویلپمنٹ اور بہتری سے کوئی سروکار نہیں ۔

پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے مین بازاروں کو خوبصورت کیا جا رہا ہے ، بجلی کے کھمبے انڈر گراؤنڈ کیے جا رہے ہیں ۔ پنجاب ک...
12/12/2025

پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے مین بازاروں کو خوبصورت کیا جا رہا ہے ، بجلی کے کھمبے انڈر گراؤنڈ کیے جا رہے ہیں ۔
پنجاب کے کل 9 ڈویژن ہیں اور یہ بیوٹیفیکشن سکیم 8 ڈویژن میں کی جا رہی ہے ۔ ڈی جی خان ڈویژن کے بازار شامل نہیں ۔
پتافی، لغاری گٹھ جوڑ کہاں گم ہے؟ تخت لاہور کے سامنے کیوں بے بس ہیں ۔ آواز اٹھائیں

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DGKhan-Awam-Hukmaran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DGKhan-Awam-Hukmaran:

Share