LOAKE Participatory Development - trust

LOAKE Participatory Development - trust LPD stnads for loake participatory development(trust) works as NGO in healt economic envoirment acti

13/09/2025

جنگ کون لڑے گا

چھاپے گندم کی دکانوں پر کیوں،، چینی کے گوداموں پر کیوں نہیں مارے جاتے
13/09/2025

چھاپے گندم کی دکانوں پر کیوں،، چینی کے گوداموں پر کیوں نہیں مارے جاتے

13/09/2025

پاکستانی معیشت آگلے بیس سالوں ختم ھوھائے، گی

13/09/2025

سرائیکی وسیب میں سیلابی پانی میں تیرتی یہ لاش چیخ چیخ کر وسیب کے لا وارث ہونے کا اعلان کر رہی ہے

تلور دی آمد شروع
08/09/2025

تلور دی آمد شروع

01/09/2025

احمد نواز وھوچہ دے ݙکھ

30/08/2025

اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے پیشِ نظر ڈیرہ غازی خان پولیس و ضلعی انتظامیہ الرٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) طارق ولایت اور ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے سخی سرور اور کوہِ سلیمان رینج کا دورہ کرتے ہوئے اونچے درجے کے سیلابی ریلے کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو تمام حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے

جبکہ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر رہتے ہوئے ایمرجنسی آلات کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہیں۔

شہریوں کو سیلابی ریلے کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے لیے مسلسل پیٹرولنگ اور ایمرجنسی کنٹرول رومز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق، مجموعی صورتحال کے پیشِ نظر پولیس کو ہمہ وقت الرٹ رکھا گیا ہے،

مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو محتاط اور باخبر رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے،

جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اور ریسکیو فورسز کی مؤثر ڈیپلائمنٹ مکمل کر دی گئی ہے۔

30/08/2025

سدا بہار پاکستانی گانے جو آج بھی میری پسند ہیں کچھ تو میری پیدائش سے پہلے کے ہیں لیکن کمال شاعری ادائیگی اور مٹھاس درد اس لئے میرے آل ٹائم فیورٹ ہیں آپ موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں تو یہ آپکو ضرور پسند آئیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ انتخاب میری ذاتی پسند پر مبنی ہے اور ہر قاری اپنی یادوں اور ذوق کے مطابق اپنی فہرست بنا سکتا ہے
ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے
فلم: سہیلی 1960
گلوکارہ: نسیم بیگم
موسیقار: اے حمید
شاعر: فیاض ہاشمی
رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا سماں ہو گئے
فلم: زینت 1975
گلوکار:مہدی حسن
موسیقار: ناشاد
شاعر: تسلیم فاضلی
تیرے بھیگے بدن کی خوشبو سے لہریں بھی ہوئیں مستانی
فلم: شرافت 1974
گلوکار:مہدی حسن
موسیقار: روبن گھوش
شاعر: کلیم عثمانی
پیار بھرے دو شرمیلے نین
فلم: چاہت 1974
گلوکار:مہدی حسن
موسیقار: روبن گھوش
شاعر: خواجہ پرویز
سونا نا چاندی نا کوئی محل
فلم: بندش 1980
گلوکار: اخلاق احمد
موسیقار: روبن گھوش
شاعر: سعید گیلانی
صدا ہوں اپنے پیار کی
فلم: انار کلی1957
گلوکار:نور جہاں
موسیقار:رشید عطرے
شاعر:قتیل شفائی
اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم
فلم: ارمان 1966
گلوکار:احمد رشدی،مالا
موسیقار: سہیل رعنا
شاعر: مسرور انور
مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو
فلم: دہراہا 1967
گلوکار:مہدی حسن
موسیقار: سہیل رعنا
شاعر: مسرور انور
تم ہی ہو محبوب میرے
فلم: آئینہ 1966
گلوکار:مسعود رانا
موسیقار: منظور اشرف
شاعر: خواجہ پرویز
میں جس دن بھلا دوں تیرا پیار دل سے
فلم: خوشبو 1979
گلوکار: مہدی حسن،مہناز
موسیقار:ایم اشرف
شاعر:مسرور انور
یہ وہ نغمے ہیں جنہوں نے پاکستانی فلمی موسیقی کو نہ صرف سنوارا بلکہ اسے ایک ایسی شناخت دی جس پر آج بھی فخر کیا جا سکتا ہے ہر گانا اپنے اندر ایک کہانی رکھتا ہے، ایک یاد اور ایک لمحہ جو کبھی پرانا نہیں ہوتا
یہ نغمے میں نے اپنی ذاتی پسند کی بنیاد پر چُنے ہیں آپ سب کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ بھی ان گانوں کو پاکستانی فلمی تاریخ کے لازوال نغموں میں شمار کرتے ہیں؟

دریائے چناب پاکستان کے اُن بڑے دریاؤں میں شمار ہوتا ہے جن پر آبپاشی کے وسیع نظام کو قائم رکھنے کے لیے متعدد بیراج تعمیر ...
30/08/2025

دریائے چناب پاکستان کے اُن بڑے دریاؤں میں شمار ہوتا ہے جن پر آبپاشی کے وسیع نظام کو قائم رکھنے کے لیے متعدد بیراج تعمیر کیے گئے۔ یہ بیراج نہ صرف لاکھوں ایکڑ زمین کو زرخیز بناتے ہیں بلکہ سیلابی ریلوں پر قابو پانے اور پانی کی منصفانہ تقسیم میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دریائے چناب پر (پاکستانی حدود میں ) شمال میں واقع پہلا بیراج مرالہ ہیڈورکس ہے جو سیالکوٹ کے قریب تعمیر کیا گیا۔ اس کا آغاز بیسویں صدی کے اوائل میں ایک weir کے طور پر ہوا اور بعد ازاں 1968 میں جدید طرز کا بیراج بنایا گیا۔ اس کی گنجائش تقریباً گیارہ لاکھ دس ہزار کیوسک ہے اور یہی بیراج اپر چناب کینال اور مرالہ راوی لنک کینال کو پانی فراہم کرتا ہے۔ یہ منصوبہ دراصل برصغیر کے مشہور Triple Canals Project کا حصہ تھا اور آج بھی پنجاب کی زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ سیلابی پانی کے دباؤ کو سنبھالنے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

چناب کے بہاؤ کے ساتھ اگلا بڑا ڈھانچہ خانکی ہیڈورکس ہے جو گوجرانوالہ کے نزدیک واقع ہے۔ برطانوی دور میں 1889 سے 1892 کے درمیان تعمیر ہوا، مگر وقت کے ساتھ ساتھ پرانا ڈھانچہ فرسودہ ہوتا گیا۔ اس لیے 2017 میں ایک نیا اور جدید بیراج تعمیر کیا گیا جسے 2019 میں محکمہ آبپاشی کے حوالے کیا گیا۔ اس کی ڈسچارج کی گنجائش گیارہ سے بارہ لاکھ کیوسک تک ہے اور اس کے ذریعے لوئر چناب کینال کو پانی فراہم ہوتا ہے۔ نئے خانکی بیراج میں سیلابی ریلوں سے نمٹنے اور پانی کی تقسیم پر جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس میں SCADA نظام بھی شامل ہے۔ یوں یہ بیراج صرف ایک آبپاشی ڈھانچہ نہیں رہا بلکہ ایک ماڈرن واٹر مینجمنٹ سسٹم میں ڈھل چکا ہے۔

اس کے بعد قادرآباد بیراج آتا ہے جو منڈی بہاؤالدین ضلع میں پھالیہ کے نزدیک واقع ہے۔ یہ 1967 میں مکمل ہوا اور اس کی گنجائش لگ بھگ نو لاکھ کیوسک ہے۔ اس بیراج کی خاص اہمیت اس لیے بھی ہے کہ یہ دریائے جہلم اور چناب کے درمیان ایک بڑے لنک کا حصہ ہے۔ یہاں سے نکلنے والے نہری نظام کے ذریعے جہلم کا پانی چناب میں لایا جاتا ہے تاکہ دریائے راوی اور ستلج کے حصوں کو بھی سیراب کیا جا سکے۔ اس بیراج کے ساتھ ایک ہائیڈرو پلانٹ بھی قائم ہے اور قریبی علاقہ قدرتی حیات کے لیے گیم ریزرو کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس سے اگلا بیراج جھنگ کے قریب تریموں بیراج 1938 اور 1939 کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ وہ مقام ہے

29/08/2025

ملتان: ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور سی پی او صادق علی ڈوگر کی مشترکہ پریس کانفرنس

ملتان:ہفتہ کی شب 7 لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا دریائے چناب سے گزرے گا۔ڈپٹی کمشنر

ملتان: دریائی علاقوں میں رہائش پذیر شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔ڈپٹی کمشنر

ملتان ،سیلاب سے 138 موضع جات متاثر ہو سکتے ہیں، 38 امدادی کیمپ مختلف مقامات پر لگا دئیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر

ملتان:ریسکیو ، اریگیشن سمیت تمام محکمے فیلڈ میں ہیں۔ڈپٹی کمشنر

ملتان: لوگ جو دریائی بیلٹ میں موجود ہیں انکو پولیس کی مدد سے انخلا کر رہے ہیں۔وسیم حامد سندھو

ملتان ، 138 موضع میں 3 لاکھ لوگوں کی نقل مکانی کروانی ہے۔وسیم حامد سندھو

ملتان ، 45 ہزار لوگوں کا انخلاء مکمل کر لیا ہے۔وسیم حامد سندھو

ملتان:باقی دو دن میں تمام لوگوں کا انخلاء مکمل بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر

ملتان:ضرورت پڑے تو ہیڈ محمد والا ، شیر شاہ پر بریچ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر

ملتان: شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ایسی جگہ بند نہیں توڑا جائیگا جس سے آبادی کو نقصان ہو۔ڈپٹی کمشنر

ملتان ، سب سے پہلی ترجیح ہے لوگوں کا انخلاء کریں ، سی پی او ملتان

ملتان:دریا کا بیٹ ایریا مکمل طور پر سیلاب کی زد میں آئیگا۔سی پی او

ملتان:جہاں پر شگاف ڈالیں جائیں گے ان علاقوں سے بھی شہریوں کو نکالیں گے۔سی پی او

ملتان:دریائی علاقوں میں رہنے واے ہر شخص کو وہاں سے نکالا جائیگا۔صادق علی ڈوگر

ملتان ، امدادی کیمپوں میں جانوروں کو چارہ ، لائیو سٹاک ہر سہولت ملے گی ، ڈپٹی کمشنر

ملتان: بند کہاں سے توڑے جائیں گے اس کا فیصلہ اریگیشن سمیت دیگر محکموں کی میٹنگ کے بعد ہوگا، ڈپٹی کمشنر

29/08/2025

پنجاب میں سیلابی صورتحال،انتظامیہ نے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کردیئے
ساہیوال میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03040920056 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
ساہیوال میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 0409200499 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے
ساہیوال میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03040920086 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
تاندلیانوالہ میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03230660267پررابطہ کیا جاسکتا ہے
تاندلیانوالہ میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03218515007پررابطہ کیا جاسکتا ہے
تاندلیانوالہ میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 0409200499پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے
جڑانوالہ میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03326695050پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
پاکپتن میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03457308886پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
پاکپتن میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03004332713پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے
گجرات میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03465391803پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
گجرات میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 0409200499پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے
پیر محل میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03007855960پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
پیر محل میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 0409200499پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
پنڈی بھٹیاں میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 0409200499پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
پنڈی بھٹیاں میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03008641649پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
چنیوٹ میں سیلاب کے دورن ہنگامی صورتحال میں 03040920089پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

Address

Opp-gove G/h Gaddi Yousaf Colony Chit Road
Dera Ghazi Khan
32200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LOAKE Participatory Development - trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to LOAKE Participatory Development - trust:

Share