Baloch Raaj

Baloch Raaj Official account of Baloch Raaj, struggling for unity, rights, and promotion of culture.

17/01/2025

Baloch Raaj strongly condemns the unconstitutional actions of Punjab Police against students running a book stall at Yaroo Khosa Dera Ghazi Khan today, and the crackdown at Tausna Degree College on January 14, 2025. We stand in solidarity with BSAC Kitab Karwan. We urge human rights organizations and journalists to raise their voices against these unjust actions.

بلوچ راج کیطرف سے شہدائے کوہ سلیمان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب بیاد پروفیسر سلطان نعیم قیصرانی اور کاکا بزدار م...
09/12/2024

بلوچ راج کیطرف سے شہدائے کوہ سلیمان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب بیاد پروفیسر سلطان نعیم قیصرانی اور کاکا بزدار منعقد کی گئی۔ تقریب میں تقاریر , ڈاکیومنٹری , موسیقی سمیت بُک اسٹال کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے شہدائے کوہ سلیمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ڈیرہ جات میں جاری بلوچ حقوق کی جدوجہد شہدائے کوہ سلیمان کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔

شرکاء نے ڈیرہ جات کے مزاحمتی کرداروں کاکا بزدار اور پروفیسر سلطان نعیم قیصرانی کی مزاحمتی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اِن جیسے کرداروں کی مرہونِ منت ہفت دسمبر موومنٹ آج کی نسل تک پہنچ سکی اور اُن کی قومی خدمات پر ستائش کی گئی۔

تقریب کے آخر میں ہفت دسمبر موومنٹ کی تاریخ اور شہداء کی جدوجہد پر ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔ بلوچ فنکار سعید بزدار اور مقصود قیصرانی نے مزاحمتی دستانوں سے شہداء کی قربانیوں کو سہرایا۔

ہفت دسمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب بنام "شہدائے کوہ سلیمان" بیاد  پروفیسر سلطان نعیم قیصرانی اور کاک...
07/12/2024

ہفت دسمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب بنام "شہدائے کوہ سلیمان" بیاد پروفیسر سلطان نعیم قیصرانی اور کاکا بزدار بمقام کالیماڑ چوک, فاضلہ کچھ منعقد ہوگی۔

بلوچ راج

بلوچ راج کی طرف سے منعقدہ تقریب میں ہفت دسمبر "شہدائے کوہ سلیمان" کو خراج تحسین  پیش کرنے کے لیے موسیقار سعید بزدار اور ...
05/12/2024

بلوچ راج کی طرف سے منعقدہ تقریب میں ہفت دسمبر "شہدائے کوہ سلیمان" کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موسیقار سعید بزدار اور مقصود قیصرانی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

بلوچ راج

ہفت دسمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب بنام "شہدائے کوہ سلیمان" بیاد  پروفیسر سلطان نعیم قیصرانی اور کاک...
03/12/2024

ہفت دسمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب بنام "شہدائے کوہ سلیمان" بیاد پروفیسر سلطان نعیم قیصرانی اور کاکا بزدار بمقام فاضلہ کچھ منعقد ہوگی۔

بلوچ راج

کوہ سلیمان میں پرائیوٹائزیشن کے خلاف علاقہ معززین و سکول سرپرستوں کے خلاف ایف آئی آر اور انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے...
20/11/2024

کوہ سلیمان میں پرائیوٹائزیشن کے خلاف علاقہ معززین و سکول سرپرستوں کے خلاف ایف آئی آر اور انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

بلوچ راج

کوہ سلیمان میں تعلیمی بحران پنجاب کے 145 تحصیل میں سب سے زیادہ اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کوہ سلیمان کے ٹرائیبل ایریا...
03/11/2024

کوہ سلیمان میں تعلیمی بحران

پنجاب کے 145 تحصیل میں سب سے زیادہ اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کوہ سلیمان کے ٹرائیبل ایریا راجن پور پہلے نمبر پر 86.87% دوسرے نمبر پرتحصیل روجھان مزاری 72.11% اور تیسرے نمبر پر تحصیل کوہ سلیمان 59.19% ہے۔


بلوچ راج

تحصیل روجھان مزاری میں اسکول سے باہر بچوں کی تعدادتحصیل روجھان مزاری راجن پور میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 107,164 بچے اسکو...
30/10/2024

تحصیل روجھان مزاری میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد

تحصیل روجھان مزاری راجن پور میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 107,164 بچے اسکول سے باہر ہیں۔

54,036 لڑکیاں اسکول سے باہر ہیں۔
53,127 لڑکے اسکول سے باہر ہیں۔

تحصیل روجھان مزاری میں 72.11% بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔


بلوچ راج

ضلع راجن پور کے ٹرائیبل ایریا کوہ سلیمان  میں اس وقت 86.87% بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ان میں 5 سے 16 سال عمر کے 14٫294بچو...
27/10/2024

ضلع راجن پور کے ٹرائیبل ایریا کوہ سلیمان میں اس وقت 86.87% بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
ان میں 5 سے 16 سال عمر کے 14٫294بچوں میں سے 12,414بچے اسکول سے باہر ہیں، جن میں 6,587 لڑکے اور 5,830 لڑکیاں ہیں۔
راجن پور و ڈیرہ غایخان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان میں تعلیمی بحران ایک سنگین مسلئہ بن چکا ہے۔
آئیں مل کر اس سنگین مسئلے پر یک زبان ہوکر آواز اٹھا کر قوم کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے میں مدد کریں۔

کوہ سلیمان میں 47,135 بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ جن میں 20,186 لڑکے اور  26,948 لڑکیاں شامل ہیں۔ ان بچوں کو تعلیم کی فراہم...
25/10/2024

کوہ سلیمان میں 47,135 بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ جن میں 20,186 لڑکے اور 26,948 لڑکیاں شامل ہیں۔
ان بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکیں اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کیا جائے۔

Locked Stadium, Unlocked Spirits:Baloch Raaj Struggle For Education ContinuesDespite the Government  attempts to stifle ...
21/10/2024

Locked Stadium, Unlocked Spirits:
Baloch Raaj Struggle For Education Continues

Despite the Government attempts to stifle by locking Kalaymar Stadium and imposing Section 144 in Koh-e-Suleiman, Baloch Raaj resolve for education remains unshaken. People of Koh-e-Suleiman used to abandon their quest for education.

The Education Campaign will continue, and meetings will be held in different regions of Koh-e-Suleiman, ensuring that the voice of the people is heard. The struggle for education is a fundamental right, and Baloch Raaj will never down it's efforts.

کوہ سلیمان میں تعلیمی بحران کے خاتمے کے لیے فاضلہ کچھ میں منعقد کردہ کارنر میٹنگ کو انتظامیہ کی طرف سے سبوتاژ کرنے کی  غ...
20/10/2024

کوہ سلیمان میں تعلیمی بحران کے خاتمے کے لیے فاضلہ کچھ میں منعقد کردہ کارنر میٹنگ کو انتظامیہ کی طرف سے سبوتاژ کرنے کی غیر آئینی ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں۔

بلوچ راج

بلوچ راج کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج کوہ سلیمان کے علاقے فاضلہ کچھ بمقام کالیماڑ اسٹیڈیم کے باہر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں انتظامیہ نے بارڈر ملٹری پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے کارنر میٹنگ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انتظامیہ کے اس غیر آئینی عمل کے خلاف اسٹیڈیم کے باہر شرکاء نے دھرنا دیا اور تین گھنٹے بعد انتظامیہ نے شرکاء کے ساتھ مذاکرات کیے اور واضح کیا گیا کہ ایجوکیشن کمپین کے مطابقت سے کوہ سلیمان میں کسی بھی پروگرام کو مزید نہیں روکا جائے گا اور نہ ہی میٹنگ میں شریک نوجوانوں کو بی ایم پی کی طرف سے حراساں کیا جائے گا جس کے بعد دھرنے کا اختتام کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کوہ سلیمان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے اور کوہ سلیمان کے دیگر علاقوں میں اس حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ شرکاء نے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ کوہ سلیمان اور ڈیرہ جات میں جاری تعلیمی بحران کے خاتمے کے لیے ایجوکیشن کمپین کو دیگر علاقوں میں وسعت دی جائے گی۔

ترجمان نے آخر میں بلوچ عوام، طلبہ تنظیموں ، صحافی حضرات اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی کہ کوہ سلیمان اور ڈیرہ جات میں تعلیمی بحران کے خاتمے کے لیے بلوچ راج کی اس مہم کا حصہ بنیں اور پنجاب حکومت کے غیر آئینی عمل کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Raaj posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share