Musa Khan Foundation

Musa Khan Foundation Supporting The community

رکنِ صوبائی اسمبلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کندن نسیم فری ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی...
26/01/2026

رکنِ صوبائی اسمبلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کندن نسیم فری ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور علاج معالجے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر محمد حنیف پتافی کا کہنا تھا کہ کندن نسیم فری ہسپتال عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلاامتیاز مریضوں کو معیاری اور مفت علاج کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے فری آپریشنز کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے، جو غریب اور مستحق افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں.

موسیٰ خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے کندن نسیم فری ہسپتال میں مستحق مریضوں کے لیے فری آنکھوں کے آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔موس...
15/01/2026

موسیٰ خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے کندن نسیم فری ہسپتال میں مستحق مریضوں کے لیے فری آنکھوں کے آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔

موسیٰ خان فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت صحت کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ سب مریضوں کو مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین 🤲

17 operation 16-12-25موسیٰ خان فاؤنڈیشن کے تعاون سےکندن نسیم فری ہسپتال میں آنکھوں کے فری آپریشن۔بینائی کی بحالی، انسانی...
16/12/2025

17 operation
16-12-25
موسیٰ خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے
کندن نسیم فری ہسپتال میں آنکھوں کے فری آپریشن۔
بینائی کی بحالی، انسانیت کی خدمت۔

17 operation 15-12-25موسیٰ خان فاؤنڈیشن کے تعاون سےکندن نسیم فری ہسپتال میں مستحق افراد کے لیے👁️ فری آنکھوں کے آپریشن کا...
16/12/2025

17 operation
15-12-25
موسیٰ خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے
کندن نسیم فری ہسپتال میں مستحق افراد کے لیے
👁️ فری آنکھوں کے آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔

آج کندن نسیم فری ہسپتال میں عوام کی سہولت کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں:🔹 Risk Assessment Deskمریضوں کی بن...
19/11/2025

آج کندن نسیم فری ہسپتال میں عوام کی سہولت کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں:

🔹 Risk Assessment Desk

مریضوں کی بنیادی صحت کا جائزہ، خطرات کی نشاندہی اور ابتدائی مشاورت۔

🔹 Nutritionist Counseling Desk

ماہر غذائیت کی جانب سے ڈائیٹ پلان، صحت مند طرزِ زندگی اور متوازن خوراک سے متعلق رہنمائی۔

🔹 Yoga Training Desk

یوگا ٹریننگ اور ذہنی و جسمانی سکون کے حوالے سے مفید مشورے۔

اس کے علاوہ روزمرہ کی طرح آج بھی بڑی تعداد میں مریض شوگر، بلڈ پریشر، سینے کے امراض، پیٹ کی تکالیف، جوڑوں کا درد اور بچوں کے مسائل کے ساتھ چیک ہوئے اور مفت ادویات بھی دی گئیں۔

کندن نسیم فری ہسپتال کی ٹیم عوام کی خدمت کے لیے ہر روز موجود ہے۔

موسیٰ خان فاؤنڈیشن — انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل، کندن نسیم فری ہسپتال میں عوام کا بے پناہ اعتماد۔
03/11/2025

موسیٰ خان فاؤنڈیشن — انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل، کندن نسیم فری ہسپتال میں عوام کا بے پناہ اعتماد۔

مدارس کے طلبہ پہلے گھر گھر جا کر لوگوں کا بچا ہوا کھانا اکٹھا کرتے تھے۔موسی خان فاؤنڈیشن کی بدولت اب چالیس سے زائد مدارس...
01/10/2025

مدارس کے طلبہ پہلے گھر گھر جا کر لوگوں کا بچا ہوا کھانا اکٹھا کرتے تھے۔
موسی خان فاؤنڈیشن کی بدولت اب چالیس سے زائد مدارس میں تین وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
موسی خان فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔

موسی خان فونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل۔
29/09/2025

موسی خان فونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل۔

موسیٰ خان فاؤنڈیشن — خدمت کا وہ چراغ جو ہر طرف روشنی بانٹ رہا ہےڈیرہ غازی خان میں قائم کندن نسیم فری ہسپتال، جو موسیٰ خا...
15/07/2025

موسیٰ خان فاؤنڈیشن — خدمت کا وہ چراغ جو ہر طرف روشنی بانٹ رہا ہے

ڈیرہ غازی خان میں قائم کندن نسیم فری ہسپتال، جو موسیٰ خان فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام چل رہا ہے، دکھی انسانیت کے لیے ایک ایسا مرکز بن چکا ہے جہاں ہر روز سینکڑوں افراد نہ صرف علاج کرواتے ہیں بلکہ عزت، خلوص اور توجہ کے ساتھ اپنی بیماریوں سے نجات پاتے ہیں۔

یہاں:

✅ جنرل چیک اپ
✅ فری ادویات
✅ بلڈ ٹیسٹ
✅ ایکسرے
✅ اور آنکھوں کے آپریشنز

جیسی تمام سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ ادارہ صرف علاج نہیں کرتا — یہ امید، عزت اور خدمت بانٹتا ہے۔
یہاں ہر مریض کے چہرے پر مسکراہٹ واپس لانا مشن کا حصہ ہے، کیونکہ یہاں یقین ہے کہ:

“خدمتِ خلق ہی اصل عبادت ہے”

رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی کی نگرانی میں یہ فاؤنڈیشن ہر دن ایک نئے جذبے سے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے

الحمدللہہر سال کی طرح، (موسیٰ خان فاؤنڈیشن) اور تحفّظ گھی اینڈ کوکنگ آئل کی جانب سے اس سال بھی محرم الحرام کے مقدس ایّام...
06/07/2025

الحمدللہ
ہر سال کی طرح، (موسیٰ خان فاؤنڈیشن) اور تحفّظ گھی اینڈ کوکنگ آئل کی جانب سے اس سال بھی محرم الحرام کے مقدس ایّام میں سبیلِ امام حسین علیہ السلام کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔

وفاداری، خدمت اور عقیدت کا یہ سلسلہ صرف ڈیرہ غازی خان تک محدود نہ رہا بلکہ اس بار
مظفرگڑھ، کوٹ ادو، لیہ اور بھکر
میں بھی مؤمنین کی خدمت میں سبیلیں لگائی گئیں۔
ہماری ٹیم نے جلوسِ عزاداری کے تمام روٹس پر پانی، شربت اور عقیدت تقسیم کی، تاکہ پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ عشقِ حسینؑ کی تروتازگی بھی قائم رہے۔

یہ کارِ خیر، امام عالی مقام کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک ادنیٰ ذریعہ ہے۔

یاحسینؑ — ہر دل کی صدا
خدمتِ عزادار، ہماری پہچان

موسیٰ خان فاؤنڈیشن — روشنی بانٹنے والا ایک عظیم مشنڈیرہ غازی خان میں قائم موسیٰ خان فاؤنڈیشن کا فری آئی ہسپتال دکھی انسا...
18/06/2025

موسیٰ خان فاؤنڈیشن — روشنی بانٹنے والا ایک عظیم مشن

ڈیرہ غازی خان میں قائم موسیٰ خان فاؤنڈیشن کا فری آئی ہسپتال دکھی انسانیت کے لیے امید کی کرن ہے۔
جہاں ہر ماہ درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں ضرورت مند افراد کی بینائی لوٹائی جاتی ہے — مکمل مفت علاج، محبت، خلوص اور احترام کے ساتھ۔

یہ فاؤنڈیشن صرف علاج نہیں کرتی، بلکہ ہر مریض کو عزت دیتی ہے، اور اس یقین کے ساتھ سہارا بنتی ہے کہ “خدمتِ خلق ہی اصل عبادت ہے”۔

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Musa Khan Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share