الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان /Al Fajar Tarat

  • Home
  • Pakistan
  • Darora
  • الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان /Al Fajar Tarat

الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان /Al Fajar Tarat telawat e Quran,Hadar ,mashaq,tajweed, qurra Hafiz e Quran

**مدرسہ جواہر القرآن ناغہ رباط میں الفجر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام شاندار "تدریب المعلمین ورکشاپ" کا انعقاد****ناغہ رباط (رپور...
18/05/2026

**مدرسہ جواہر القرآن ناغہ رباط میں الفجر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام شاندار "تدریب المعلمین ورکشاپ" کا انعقاد**
**ناغہ رباط (رپورٹ: خالد محمود عامر):** الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن کے زیرِ نگرانی مدرسہ جواہر القرآن ناغہ رباط میں گزشتہ روز (17 مئی، بروز اتوار) ایک روزہ "تدریب المعلمین ورکشاپ" کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا آغاز قاری نور اللہ صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
تقریب کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ ٹرسٹ مولانا قاری معاذ اللہ صاحب نے تعلیم و تعلم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں سب سے اہم چیز بنیاد ہے، جو مضبوط بھی ہونی چاہیے اور مخفی بھی۔ انہوں نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے حوالے سے بتایا کہ تصحیحِ قرآن، تعظیمِ قرآن اور تعظیمِ حاملِ قرآن کامیابی کے لیے لازمی ہیں۔ انہوں نے استاد اور شاگرد کا فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ استاد وہ ہے جو طالب علم کو اس کے اصل مقصد پر لگا دے۔ انہوں نے زور دیا کہ مدارس میں خود ساختہ نظام کے بجائے نبوی نظامِ تعلیم نافذ ہونا چاہیے، جہاں نصاب قدیم ہو مگر طریقہِ تدریس جدید ہو۔
تفریح کے وقفے کے بعد مدارس کی کمزوریوں اور "وژن کی کمی" پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ قاری معاذ اللہ صاحب نے سیرتِ نبوی سے عکاظ کے میلے اور سراقہ بن مالک کے واقعات سے وژن کی اہمیت ثابت کی۔ انہوں نے وژن کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے کم وقت میں زیادہ کام، دلی اطمینان اور کام میں ترقی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو قاعدہ، ناظرہ اور حفظ پڑھانے کے جدید و نبوی طریقوں سے بھی روشناس کرایا۔
ورکشاپ کے آخری سیشن میں سرپرستِ ٹرسٹ حضرت مولانا قاری نصیب اللہ منیر صاحب نے "طلبہ کے ساتھ استاد کا رویہ" اور حضرت مولانا مفتی شفیع اللہ صاحب نے "طلبہ کی تربیت" کے عنوان پر فکر انگیز خطابات کیے۔ پروگرام کا اختتام رقت آمیز دعا پر ہوا۔
علاقے کی علمی و عوامی حلقوں نے اس کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر صدرِ ٹرسٹ اور تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو دلی طور پر سراہا ہے۔

✨ ضلع دیر لوئر والوں کے لئے عظیم خوشخبری ✨الحمدللہ! الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان کے زیرِ انتظام شعبہ تحفیظ القرآن کے...
05/05/2026

✨ ضلع دیر لوئر والوں کے لئے عظیم خوشخبری ✨
الحمدللہ! الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان کے زیرِ انتظام شعبہ تحفیظ القرآن کے معلمین کے لئے ایک اہم اور بامقصد تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
📅 تاریخ: 17 مئی 2026
⏰ وقت: صبح 9 بجے
📍 مقام: مدرسہ جواہر القرآن والسنہ رباط ناغہ، ضلع دیر لوئر
📚 اس تربیتی نشست میں نہایت اہم موضوعات زیرِ بحث آئیں گے: ✔ بچوں کی بہترین تربیت کے اصول
✔ ابتدائی طلباء کی رہنمائی کے مؤثر طریقے
✔ ایک کامیاب معلم کی نمایاں صفات
✔ سبق، سبق کی تیاری اور منزل سنانے کا منظم طریقہ
✔ معلم کی ذمہ داریاں اور عملی کردار
📢 تمام اہلِ مدارس سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے تاکہ ہم اپنے تعلیمی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنا سکیں۔
📞 رابطہ: 03038271811 | 03138085223
✍️ الداعی ابو حماس انعام اللہ الدیروی
نائب صدر، الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان
🤲 اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے امت کے لئے نفع بخش بنائے۔ آمین

الحمدللہ!کل الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان کے زیرِ اہتمام شعبہ تحفیظ کے معلمین کا ایک روزہ تربیتی پروگرام بحسن و خوبی ...
20/04/2026

الحمدللہ!
کل الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان کے زیرِ اہتمام شعبہ تحفیظ کے معلمین کا ایک روزہ تربیتی پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ یہ بابرکت اجتماع مقام مدرسہ عبداللہ بن مسعود، کانڑو بانڈہ، تالاش ضلع دیر لوئر میں منعقد ہوا جس میں اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔

ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام معزز ساتھی معلمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وقت نکال کر اس اہم پروگرام میں شرکت کی اور قرآن مجید کی خدمت کے جذبے کو مزید تقویت دی۔ آپ حضرات کی محنت، اخلاص اور لگن ہی اس مشن کی اصل روح ہے۔

خصوصی طور پر منتظمینِ پروگرام اور الفجر ٹرسٹ کے تمام محبین کے شکر گزار ہیں جن کی انتھک کاوشوں، خلوص اور بہترین انتظامات کی بدولت یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قرآن پاک کی صحیح تعلیم و تربیت عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے اساتذہ کرام کے علم و عمل میں برکت عطا کرے، اور اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
#دیروی

🌿 ایک معلم… ایک نسل کا معمار 🌿کیا ہم نے کبھی سوچا…؟کہ ایک معلم صرف سبق نہیں پڑھاتا، بلکہ دلوں کو سنوارتا ہے، کردار بناتا...
11/04/2026

🌿 ایک معلم… ایک نسل کا معمار 🌿
کیا ہم نے کبھی سوچا…؟
کہ ایک معلم صرف سبق نہیں پڑھاتا، بلکہ دلوں کو سنوارتا ہے، کردار بناتا ہے اور آنے والی نسلوں کی تقدیر لکھتا ہے۔
آج امت کو ایسے ہی مخلص، باصلاحیت اور باکردار معلمین کی ضرورت ہے…
جو صرف قرآن پڑھائیں نہیں، بلکہ قرآن کو دلوں میں اتار دیں۔
✨ اسی عظیم مقصد کے تحت
الفجر ٹرسٹ لتعليم القرآن پاکستان کے زیر اہتمام
شعبہ تحفیظ کے معلمین کے لیے ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
📚 یہاں آپ سیکھیں گے:
▪ بچوں کے دل جیتنے کا فن
▪ ابتدائی طلبہ کی درست رہنمائی
▪ ایک کامیاب معلم کی صفات
▪ سبق اور منزل کو مؤثر انداز میں پڑھانے کے طریقے
▪ اور اپنی تدریسی کمزوریوں کو طاقت میں بدلنے کا ہنر
💔 اگر آپ کے دل میں یہ تڑپ ہے کہ:
"میں اپنی محنت سے ایک بہترین نسل تیار کروں"
تو یہ موقع ہرگز ضائع نہ کریں!
📅 19 اپریل 2026، بروز اتوار
⏰ صبح 9 بجے (ان شاء اللہ)
📍 مدرسہ عبداللہ بن مسعودؓ، کانڑو بانڈہ تالاش، ضلع دیر لوئر
📞 رابطہ نمبرز پر ابھی رجوع کریں…
اور اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔
🌙 آئیں! مل کر ایسی نسل تیار کریں جو قرآن سے جڑی ہو،
اور دنیا و آخرت میں سرخرو ہو۔
#دیروی

الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان کی جانب سے ضلع دیر لوئر کے تمام حفاظِ کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کنونشن منعقد کیا جا ...
13/02/2026

الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان کی جانب سے ضلع دیر لوئر کے تمام حفاظِ کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ جو حفاظ رمضان المبارک میں تراویح میں قرآن سنانا چاہتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ 14 فروری صبح 9 بجے جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن خال میں ہونے والی اس تقریب میں ضرور شرکت کریں۔ اس کنونشن کا مقصد انہیں تربیت، اعتماد اور رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تراویح میں بہترین انداز میں قرآن سنانے کے قابل ہو سکیں۔
ابو حماس الدیروی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
10/02/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

23/11/2025

دارالعلوم عمر فاروق رضی اللہ عنہ چمرا کاٹن پائین عشیری درہ دیر اپر #
#مھتمم ۔۔۔مولانا قاری معاذ اللہ صدر الفجر ٹرسٹ لتعليم القرآن پاکستان

دارالعلوم تبلیغ القرآن والسنہ کاکڈ واڑی، ضلع دیر بالاکا چارماہی امتحان بخیروخوبی اختتام پذیر ہوا،جو الفجر ٹرسٹ لتعلیم ال...
23/11/2025

دارالعلوم تبلیغ القرآن والسنہ کاکڈ واڑی، ضلع دیر بالا
کا چارماہی امتحان بخیروخوبی اختتام پذیر ہوا،
جو الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا۔

ہم الفجر ٹرسٹ کے تمام ذمہ داران کا عمومی شکریہ ادا کرتے ہیں
جنہوں نے نہایت تعاون، محنت اور اخلاص کے ساتھ اس امتحانی نظام کو ممکن بنایا۔

خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں:
قاری محترم معاذ اللہ صاحب
صدر الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان
جنہوں نے بنفسِ نفیس شرکت فرمائی اور امتحان کی نگرانی کی۔

اور
مولانا عالم زیب صاحب
جن کی آمد، شفقت اور حوصلہ افزائی طلبہ و اساتذہ کے لیے باعثِ سعادت بنی۔

اللہ تعالیٰ ان تمام محسنین کو بہترین بدلہ عطا فرمائے
اور اس دینی خدمت کو قبول فرمائے۔ آمین۔

منجانب:
انتظامیہ دارالعلوم تبلیغ القرآن والسنہ کاکڈ واڑی

---

Address

Khyber Pukhtunkhwa Pakistan
Darora
18000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الفجر ٹرسٹ لتعلیم القرآن پاکستان /Al Fajar Tarat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share