Darora News

Call Directions Contact the organization

Darora News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darora News, Community Organization, Darora.

05/10/2026
کیا آپ نے کبھی بادل کو اپنے قدموں کے نیچے دیکھا ہے؟یہ ہے ہمارے گاؤں کا سیاحتی مقام... داروڑہ ٹاپیہ پہلا منظر ہے برف کا،س...
13/09/2026

کیا آپ نے کبھی بادل کو اپنے قدموں کے نیچے دیکھا ہے؟

یہ ہے ہمارے گاؤں کا سیاحتی مقام... داروڑہ ٹاپ
یہ پہلا منظر ہے برف کا،سفید چادر اوڑھے پہاڑ، اور دور تک پھیلی خاموشی۔
اور یہ دوسرا منظر ہے گرمیوں کا، ہرا بھرا، کھلا آسمان اور صاف ہوا

کمال کی بات یہ ہے کہ داروڑہ ٹاپ ہر موسم میں اپنا رنگ بدلتا ہے۔
سردی میں برف، گرمی میں ٹھنڈی ہوا، بہار میں پھول، اور خزاں میں سنہری مناظر۔
اسی لیے یہ جگہ پورا سال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

آپ کو داروڑہ ٹاپ کا کون سا روپ زیادہ پسند آیا؟
برف والا جادوئی Snow View❄️ یا ہرا بھرا سادہ پہاڑی ویو 🌿

داروڑہ نادرا سنٹر میں پاسپورٹ سہولت کا اجراء - داروڑہ کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری!داروڑہ نادرا سنٹر میں اب پاسپورٹ بنوانے...
11/09/2026

داروڑہ نادرا سنٹر میں پاسپورٹ سہولت کا اجراء - داروڑہ کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری!

داروڑہ نادرا سنٹر میں اب پاسپورٹ بنوانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ یہ داروڑہ اور گرد و نواح کے عوام کے لیے ایک بہت بڑی سہولت اور خوشخبری ہے۔

اب علاقے کے لوگوں کو پاسپورٹ کے لیے دور دراز کے شہروں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ اس سے نہ صرف وقت اور خرچے کی بچت ہوگی بلکہ عوام کو اپنے ہی علاقے میں باعزت اور فوری سروس ملے گی۔

اس اہم پیش رفت پر جناب انجینئر امیر مقام، ملک جہانزیب، ملک بہار اور تمام قائدین و ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عوام کی دیرینہ ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے داروڑہ میں پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی۔۔۔مراد حسن

خبردارتمام دوستوں اور کلائنٹس سے گزارش ہے کہ آرتھ ٹریول اینڈ ٹوورز کے اونر شاہد عدنان کا واٹس ایپ نمبر  0300-0511149عارض...
10/09/2026

خبردار
تمام دوستوں اور کلائنٹس سے گزارش ہے کہ آرتھ ٹریول اینڈ ٹوورز کے اونر شاہد عدنان کا واٹس ایپ نمبر
0300-0511149
عارضی طور پر بند ہے۔

رابطے کے لیے نیا واٹس ایپ نمبر ایڈ کر لیں:
📱0306-4101165

جیسے ہی پرانا نمبر بحال ہوگا آپ کو اطلاع دیں گے۔
کسی بھی مسئلے یا رابطے کے لیے ابھی اسی نئے نمبر پر رابطہ کریں

07/09/2026

آج GHSS گام سیر کا ایک روشن چراغ شہزاد سر رخصت ہو رہا ہے۔

شہزاد سر نے مختلف سکولوں میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے علم کے فروغ اور طلبہ کی کردار سازی میں نمایاں کردار آدا کیا،آپ کی دیانتداری اور قابلیت ہمیشہ ہمارے لیے مشعل راہ رہے گی۔

اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم، قابلیت اور اخلاص کی دولت سے نوازا تھا۔ آپ نے اپنی پوری زندگی نئی نسل کی تعمیر میں لگا دی۔ آپ کی محنت، خلوص اور رہنمائی ہمارے سکول کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

استاد محترم، آپ نے ہمیں صرف کتابیں نہیں پڑھائیں، کردار بنانا سکھایا۔
آپ کا یہ احسان ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

اللہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کو سکون، صحت اور برکتوں سے بھر دے۔
آپ کو خراج تحسین اور ڈھیروں نیک خواہشات🤲

خانکس کرکٹ گراؤنڈ داروڑہ دیر اپرپہاڑوں کے بیچ، کھلے آسمان تلے، مٹی کے اس میدان پر ہمارے نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ نہ سٹی...
05/09/2026

خانکس کرکٹ گراؤنڈ داروڑہ دیر اپر

پہاڑوں کے بیچ، کھلے آسمان تلے، مٹی کے اس میدان پر ہمارے نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ نہ سٹیڈیم ہے، نہ گیلیری، نہ فلڈ لائٹس... پھر بھی جنون وہی ہے، محبت وہی ہے۔

تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں لوگ زمین پر بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہیں۔ یہی ثبوت ہے کہ یہاں کرکٹ کے لیے کتنا پوٹینشل ہے۔

اے آئی والی تصویر ہم نے اس لیے بنائی تاکہ دنیا دیکھے کہ اگر اسی جگہ پر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو یہ کیسا لگ سکتا ہے۔

بس تھوڑی سی سہولیات چاہیے باؤنڈری، پویلین، پچ اور بیٹھنے کی جگہ۔ یقین کریں یہ گراؤنڈ پاکستان کو نئے Stars دے گا اور ہمارے علاقے کا نام روشن کرے گا۔

Address

Darora

Telephone

+966595114371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darora News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Darora News:

Shortcuts

Share