Terichmir Villages Development Organization-TVDO

Terichmir Villages Development Organization-TVDO CSO working 4
*Social Welfare/Development.
*Gender Empowerment
*Environmental Improvement
*Ecotourism

پریس ریلیزتاریخ: 24 مارچ 2026اسلام آباد عالمی یومِ تپ دق (ٹی بی) 2026 کے موقع پر پاکستان نے اس مہلک مگر قابلِ علاج متعدی...
24/03/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 24 مارچ 2026
اسلام آباد
عالمی یومِ تپ دق (ٹی بی) 2026 کے موقع پر پاکستان نے اس مہلک مگر قابلِ علاج متعدی بیماری کے خاتمے کے لیے فوری، مربوط اور پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ بدنامی (اسٹگما) مالی وسائل کی کمی اور صحت کے نظام کو درپیش چیلنجز بدستور رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
تپ دق دنیا بھر میں کسی ایک متعدی جرثومے سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 2024 میں تقریباً ایک کروڑ سات لاکھ افراد ٹی بی کا شکار ہوئے جبکہ 12 لاکھ 30 ہزار افراد اس مرض کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بیماری متاثرہ فرد کے کھانسنے، چھینکنے یا بات کرنے سے فضا میں پھیلتی ہے۔ اگرچہ یہ بنیادی طور پر پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے، تاہم دماغ، گردوں اور ریڑھ کی ہڈی سمیت دیگر اہم اعضا کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ عالمی سطح پر ٹی بی کے 54 فیصد مریض مرد، 35 فیصد خواتین اور 11 فیصد بچے ہیں جبکہ بچوں میں ٹی بی اب بھی خاطر خواہ توجہ سے محروم ہے۔
پاکستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں تپِ دق (ٹی بی) کا بوجھ انتہائی زیادہ ہے۔ ملک میں ہر سال تقریباً 6 لاکھ 70 ہزار نئے کیسز سامنے آتے ہیں، جو عالمی بوجھ کا لگ بھگ 6.3 فیصد ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگز سمیت عالمی سطح پر کیے گئے وعدوں کے باوجود پیش رفت بدستور سست ہے، بالخصوص پاکستان جیسے زیادہ متاثرہ ممالک میں جہاں چیلنجز مزید پیچیدہ نوعیت اختیار کر لیتے ہیں۔
پاکستان میں تپِ دق کے خلاف اقدامات کو سرکاری و نجی شعبوں کے باہمی تعاون سے نمایاں تقویت ملی ہے۔ مرسی کور پاکستان نے نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اور صوبائی ٹی بی پروگرامز کے اشتراک، اور گلوبل فنڈ کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ مکس ماڈلز کے تحت ٹی بی خدمات تک رسائی کو وسعت دی ہے، جس کے نتیجے میں خصوصاً پسماندہ علاقوں میں لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
مرسی کور پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عارف جبار خان نے کہا کہ "تپِ دق کے خاتمے کے لیے محض طبی علاج کافی نہیں بلکہ عوامی آگاہی میں اضافہ اور صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی بھی ناگزیر ہے۔ اگرچہ سرکاری و نجی شراکت داری کے نتیجے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے تاہم بدنامی اور غلط فہمیاں اب بھی مریضوں کو بروقت علاج سے دور رکھتی ہیں جس سے بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہمیں کمیونٹی کی سطح پر آگاہی کو مزید مؤثر بنانا، احتیاطی علاج کو فروغ دینا اور بچوں سمیت تمام افراد کے لیے بلا تعطل صحت خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ آگاہی میں اضافہ، سپلائی چین کی مضبوطی اور پائیدار نظام میں سرمایہ کاری ٹی بی سے پاک پاکستان کے حصول کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اور صوبائی ٹی بی پروگرامز ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے قابلِ ستائش کام کر رہے ہیں۔ این ٹی پی کی قیادت میں ہم قومی اہداف کے حصول کے لیے پُرامید ہیں، جبکہ صحت کے مجموعی نظام کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ دیرپا اور پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں۔"
عمل درآمد کرنے والے شراکت دار اداروں کے سربراہان، جن میں ایس پی او کی عارفہ مظہر، ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے ڈاکٹر اکمل نوید، ایسوسی ایشن فار سوشل ڈیولپمنٹ کے ڈاکٹر محمد عامر خان، برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر سید شرف علی شاہ، گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے ڈاکٹر ایم خالد فاروق اور میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کے مروِن لوبو شامل ہیں نے کمیونٹی سطح پر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ "ٹی بی صرف ایک طبی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی چیلنج بھی ہے، جو غربت، بدنامی اور آگاہی کی کمی سے جڑا ہوا ہے۔ خوف اور غلط فہمیوں کے باعث بہت سے مریض علاج میں تاخیر کرتے ہیں، جس سے بیماری کے پھیلاؤ اور پیچیدگیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ کمیونٹیز کے قریب خدمات کی فراہمی، مریض دوست اور باعزت رویے کو فروغ دینا اور آگاہی میں اضافہ بروقت تشخیص اور کامیاب علاج کے لیے ضروری ہیں۔"
شراکت دار اداروں نے قومی ردعمل کی حمایت کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ "ٹی بی کا خاتمہ صحتِ عامہ اور ترقی دونوں کے لیے ترجیح ہے۔" مالی خلا کو پُر کرنا، احتیاطی اقدامات کو مضبوط بنانا اور ٹی بی سے جڑے سماجی عوامل سے نمٹنا ناگزیر ہے۔ حکومت، شراکت داروں اور کمیونٹیز پر مشتمل مربوط اور کثیر الجہتی حکمتِ عملی پیش رفت کو تیز کرنے اور قومی و عالمی اہداف کے حصول کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی بی کا خاتمہ مسلسل سیاسی عزم، مقامی سرمایہ کاری میں اضافے اور صحت کے نظام کی مضبوطی کے ذریعے ممکن ہے۔ احتیاطی علاج کا دائرہ وسیع کرنا، ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا، مقامی دواسازی کی صنعت میں سرمایہ کاری اور عوامی آگاہی کو ترجیح دینا اہم اقدامات ہیں۔
عالمی یومِ تپ دق 2026 کے موقع پر پاکستان بھر کے متعلقہ فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے، تاہم اس کے لیے مشترکہ کاوشیں، مضبوط شراکت داریاں اور مستقل عزم ناگزیر ہیں۔
میڈیا رابطہ:
ممتاز گوہر
مرسی کور پاکستان
0333-9993833
[email protected]

پاکستان🇵🇰 میں رہتے ہوئے کہیں بھی کسی بھی تلخ کلامی یا جھگڑے کو طول نہ دیں۔ قصور کس کا ہے صحیح اور غلط کی پرواہ کیے بنا و...
16/09/2025

پاکستان🇵🇰 میں رہتے ہوئے کہیں بھی کسی بھی تلخ کلامی یا جھگڑے کو طول نہ دیں۔ قصور کس کا ہے صحیح اور غلط کی پرواہ کیے بنا وہاں سے معذرت کرکے چلے جائیے۔ کسی کا ترش لہجہ، بدتمیزی اور حتی کہ گالی بھی کھا کر اس سے معذرت کیجیے اور اپنی عزت و جان بچائیے۔ آپ بہت قیمتی ہیں اپنے والدین اور بیوی بچوں کے لیے۔ یہاں لوگ اپنے حالات سے بے حد Frustrated ہیں۔ مرنے مارنے پر ایک لمحے میں آجاتے ہیں۔ یہ چیز کم نہیں ہوگی ابھی اور بڑھنی ہے۔ جن معاشروں سے انصاف کا جنازہ نکل جاتا ہے۔ وہاں اس سے برے دن آتے ہیں۔
اپنا دامن اس گند سے آپ نے خود ہی بچانا ہے۔🙏

03/05/2025
پبلک سروس میسج برائے آسمانی بجلی..سائنس کے مطابق سبز درخت یا پانی والی جگہ پر اس وقت  کھڑے  نہ ہوں جب بادل گرج رہے  ہوں ...
21/04/2025

پبلک سروس میسج برائے آسمانی بجلی..

سائنس کے مطابق سبز درخت یا پانی والی جگہ پر اس وقت کھڑے نہ ہوں جب بادل گرج رہے ہوں اور بارش ہو رہی ہو ,
بجلی گرنے کے آثار
جب کسی جگہ پر آپ کے سر کے بال یا جسم کے بال اوپر کی طرف کھڑے ہو جائیں,
مقناطیسی حالت محسوس ہو کہ کوئی چیز جسم کی اوپر کی طرف کشش کر رہی ھے
تو یہاں سے فورا" جلدی جلدی نکل جائیں
وھاں پر بجلی گرے گی_____
صدقہء جاریہ سمجھ کر معلومات دوسروں تک پہنچائیں____؟؟
شکریہ

20/04/2025

Beautiful Snowcock (Toriru) of Chitral Nishkow

Beautiful Nishku Upper Chitral
20/03/2025

Beautiful Nishku Upper Chitral

26/02/2025

Youth play a vital role in community development, and their contributions can have a lasting impact. Here are some ways youth can make a difference:

Leadership and Innovation
1. Initiating change: Youth can identify problems and come up with innovative solutions to address them.
2. Leading projects: Young people can take charge of community projects, such as organizing events, campaigns, or initiatives.

Social Mobilization
1. Raising awareness: Youth can raise awareness about social issues, such as education, health, and environmental conservation.
2. Mobilizing peers: Young people can mobilize their peers to participate in community activities and promote social change.

Skill Development
1. Acquiring new skills: Youth can develop skills such as leadership, communication, and problem-solving through community involvement.
2. Sharing expertise: Young people can share their skills and knowledge with others in the community.

Community Engagement
1. Volunteering: Youth can participate in volunteer work, such as cleaning up public spaces, helping at local charities, or assisting vulnerable populations.
2. Building relationships: Young people can build relationships with community members, fostering a sense of belonging and social cohesion.

Empowerment
1. Building confidence: Community involvement can help youth build confidence and self-esteem.
2. Developing a sense of purpose: Young people can develop a sense of purpose and direction through their contributions to the community.

Overall, the role of youth in community development is crucial, as they bring energy, creativity, and innovation to the table.

Micro Grant Showcasing Event
05/02/2025

Micro Grant Showcasing Event

🏆 Enter Tehsil! A thrilling big game is coming up as Tehsil Torkhow faces off against Tehsil Mulkhow in the Chat-B-Chat ...
06/10/2024

🏆 Enter Tehsil! A thrilling big game is coming up as Tehsil Torkhow faces off against Tehsil Mulkhow in the Chat-B-Chat Ground Nishku! ⚽

The final of the Chat-B-Chat Annual District Tournament 2024 will be played between Tanzeem Naujawanan Nishku (TNN), representing Tehsil Mulkhow, and FC Rayeen FC, representing Tehsil Torkhow. 🔥

Mark your calendars: Monday at 2:00 PM! Don't miss the excitement! 🎉

Before the final match, there will be a special show-off polo match to add even more thrill to the event.
It’s a clash of Tehsils, and bragging rights are on the line!
Don’t miss the fierce competition, thrilling goals, and the roar of the crowd..

Address

Upper Chitral Khyber Pakhtunkhwa
Chitral
17200

Telephone

+923339441113

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Terichmir Villages Development Organization-TVDO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Terichmir Villages Development Organization-TVDO:

Share