03/10/2026
ریشون میں قبرستان کا مسئلہ — کیا ہم نے اس بارے میں سوچا ہے؟
ریشون کے عوام کے لیے ایک اہم اور بنیادی مسئلہ قبرستان کا بھی ہے۔
گرین لشٹ کا عوامی قبرستان دریائے برد ہو چکا ہے۔ ایسے حالات میں سوال یہ ہے کہ ریشون کے لیے ایک محفوظ، مستقل اور باقاعدہ عوامی قبرستان ہونا چاہیے یا نہیں؟
دریائی کٹاؤ اور سیلاب کے خطرات کے پیشِ نظر ریشون میں ایسی جگہ مختص کرنے کی ضرورت ہے جو مستقبل میں محفوظ رہے۔ حالیہ برسوں میں ریشون اور قریبی علاقوں میں دریائی کٹاؤ سے زمین اور گھر متاثر ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
یہ کسی ایک فرد یا خاندان کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے علاقے کی اجتماعی ضرورت ہے۔
ہمیں اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اور متعلقہ حکام، منتخب نمائندوں، علماء، عمائدین اور اہلِ علاقہ کو مل کر ریشون کے لیے مناسب جگہ پر عوامی قبرستان مختص کرنے کے لیے عملی قدم اٹھانا چاہیے۔
آپ کی کیا رائے ہے؟
کیا ریشون کے لیے ایک مستقل عوامی قبرستان ہونا چاہیے؟
اپنی رائے ضرور دیں۔