Jughoor

Jughoor One of the most beautiful, spectacular & visited village in Chitral town.

(1)

One of the most beautiful, spectacular & visited place in Chitral town with Mediterranean climate.

05/10/2026
انتقال پر ملال چترال کی معروف شخصیت حاجی سردار حسین شاہ بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ نماز جنازہ آج نماز عشاء کے بعد ہون چتر...
01/10/2026

انتقال پر ملال
چترال کی معروف شخصیت حاجی سردار حسین شاہ بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔
نماز جنازہ آج نماز عشاء کے بعد ہون چترال میں ادا کی جائے گی۔
اپ سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ کے سسر تھے۔

باقاعدہ حاضری پر خصوصی انعامات🌟 باقاعدہ حاضری پر خصوصی انعامات 🌟گورنمنٹ پرائمری سکول جغور میں اگست اور ستمبر کے مہینوں ک...
30/09/2026

باقاعدہ حاضری پر خصوصی انعامات
🌟 باقاعدہ حاضری پر خصوصی انعامات 🌟
گورنمنٹ پرائمری سکول جغور میں اگست اور ستمبر کے مہینوں کے دوران ایک بھی دن غیر حاضر نہ ہونے والے طلبہ کو ان کی بہترین حاضری، پابندیٔ وقت اور تعلیمی سرگرمیوں میں باقاعدگی پر خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
اس اقدام کا مقصد طلبہ میں باقاعدگی سے سکول آنے، محنت اور نظم و ضبط کا جذبہ پیدا کرنا اور دیگر طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 📚🏆
شاباش! آپ کی باقاعدگی ہی آپ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ 👏
منجانب: گورنمنٹ پرائمری سکول جغور

اہم اعلان برائے ضلع لوئر چترالمنشیات سے متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے اہم پیغامضلع لوئر چترال میں منشیات کے اس...
29/09/2026

اہم اعلان برائے ضلع لوئر چترال

منشیات سے متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے اہم پیغام

ضلع لوئر چترال میں منشیات کے استعمال سے متاثرہ افراد، ان کے اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب سے گزارش ہے کہ مقررہ فارم پُر کرکے ضلعی دفتر محکمہ سماجی بہبود، لوئر چترال میں جمع کرائیں، تاکہ انہیں آنے والے منشیات بحالی و علاج کے پروگرام میں شامل کیا جا سکے۔

اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد ہے جو منشیات کے استعمال کا شکار ہے، تو اس کی مدد کے لیے فارم ضرور جمع کروائیں۔

🤝 آپ کی بروقت اطلاع اور تعاون کسی کی زندگی بچانے، اسے علاج و بحالی کی سہولت تک پہنچانے اور دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

آئیں، منشیات کے خلاف مل کر اپنا کردار ادا کریں اور ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھیں۔

🌟 اعزازِ ماڈل سکول ۔۔۔۔۔ اساتذہ کو خراجِ تحسین 🌟آج گورنمنٹ پرائمری سکول جغور کو ماڈل سکول قرار دیے جانے کی خوشی میں سکول...
16/09/2026

🌟 اعزازِ ماڈل سکول ۔۔۔۔۔ اساتذہ کو خراجِ تحسین 🌟

آج گورنمنٹ پرائمری سکول جغور کو ماڈل سکول قرار دیے جانے کی خوشی میں سکول ہذا کے طلبہ اور محمد اعظم صاحب سپورٹنگ اسٹاف کی جانب سے معزز اساتذہ کو ان کی انتھک محنت، خلوص اور شاندار خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور چترالی ٹوپی پہنائی گئی۔ 🎓🏫

اس خوشی کے موقع پر بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، جس سے تقریب کی خوشی دوبالا ہوگئی۔ 🍬🎉

یہ خوبصورت لمحہ اساتذہ کی محنت، طلبہ کی محبت اور پورے سکول کی مشترکہ کامیابی کا حسین اظہار تھا۔ ❤️🌸

صابر احمد — ایک بااخلاق اور خدمت گزار شخصیتموصوف صابر احمد کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ ایک بہترین شخصیت کے مالک اور ہمار...
13/09/2026

صابر احمد — ایک بااخلاق اور خدمت گزار شخصیت
موصوف صابر احمد کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ ایک بہترین شخصیت کے مالک اور ہمارے علاقے جغور شوت کی قابلِ فخر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ صابر احمد صاحب ڈرائیور یونین کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔
ڈرائیور حضرات کو جب بھی کسی مسئلے کا سامنا ہو، وہ بلا جھجک صابر صاحب سے رجوع کرتے ہیں، اور صابر صاحب ہمیشہ ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا اعلیٰ اخلاق، شرافت، ملنساری اور دوسروں کی خدمت کا جذبہ انہیں ممتاز بناتا ہے۔
پورے چترال بالخصوص شعبۂ مواصلات سے وابستہ ڈرائیور حضرات میں صابر احمد ایک جانے پہچانے اور قابلِ احترام نام ہیں۔ وہ ہر وقت خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں اور دوسروں کی مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
بہت ہی کم عرصے میں انہوں نے اپنی محنت، خلوص، شرافت اور بہترین کردار کی بدولت ایک اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ بلاشبہ صابر احمد جیسے مخلص، بااخلاق اور خدمت گزار افراد کسی بھی معاشرے کے لیے سرمایہ ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ صابر احمد صاحب کو مزید عزت، کامیابی اور استقامت عطا فرمائے اور انہیں اسی طرح لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔۔۔۔
تحریر سیف الدین سیف جغور شوت

12/09/2026

جغور داواشیش میں مکان کرائے کے لئے خالی ہے۔رابطہ نمبر 03453505833

Address

Jughoor
Chitral
17200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jughoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share