Al-Hussain Foundation

Al-Hussain Foundation Empowering Communities, Enriching Lives

چترال کے اُن عظیم سپوتوں کو بذریعۂ اشتہار اطلاع دی جاتی ہے جنہوں نے 1965ء کی جنگ میں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے حصہ لیا، ...
30/08/2026

چترال کے اُن عظیم سپوتوں کو بذریعۂ اشتہار اطلاع دی جاتی ہے جنہوں نے 1965ء کی جنگ میں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے حصہ لیا، ملک و ملت کی خاطر بہادری سے لڑے اور غازی بن کر وطن واپس لوٹے۔

اُن عظیم غازیوں کے اعزاز میں 6 ستمبر کو اتالیق پل، شاہی بازار چترال میں ایک عوامی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تقریب میں وطن کے اِن بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ غازی حضرات اپنی جنگی یادوں اور کارگزاریوں سے شرکاء کو آگاہ کریں گے، جبکہ اُنہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرنے کے ساتھ خصوصی ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

1965ء کے تمام غازی حضرات سے گزارش ہے کہ 4 ستمبر سے قبل اپنے نام کا اندراج الحسین فاؤنڈیشن میں ضرور کرائیں۔

یہ تقریب اُن عظیم سپوتوں کی قربانی، بہادری اور حب الوطنی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے۔

شکریہ
الحاج عید الحسین

رحمتُ للعالمین ﷺ | سیرت کانفرنس12 ربیع الاول کی بابرکت مناسبت سے رحمتُ للعالمین ﷺ سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ...
26/08/2026

رحمتُ للعالمین ﷺ | سیرت کانفرنس

12 ربیع الاول کی بابرکت مناسبت سے رحمتُ للعالمین ﷺ سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں چترال کے معروف علماء کرام اور اہلِ ایمان سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، جبکہ محفلِ نعت ﷺ بھی منعقد ہوگی۔

تاریخ: 26 اگست 2026
وقت: دن 1:30 بجے
مقام: ٹاؤن ہال، چترال

اس بابرکت محفل کا مقصد سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے پیغامِ محبت، رحمت، اخوت اور انسانیت کو عام کرنا اور نئی نسل کو اسوۂ حسنہ ﷺ سے روشناس کرانا ہے۔

Co-Organized by:
Al-Hussain Foundation

آئیے، سیرتِ رحمت للعالمین ﷺ سے اپنے دلوں کو منور کریں اور اس بابرکت اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

سیرتِ رسول ﷺ، ہماری زندگی کا روشن راستہ

ﷺ

غلام عمر مرحوم کی یاد میں منعقدہ محفلِ مذاکرہ میں چیئرمین الحسین فاؤنڈیشن حاجی عید الحسین کی شرکتچترال پریس کلب اور جامع...
23/08/2026

غلام عمر مرحوم کی یاد میں منعقدہ محفلِ مذاکرہ میں چیئرمین الحسین فاؤنڈیشن حاجی عید الحسین کی شرکت

چترال پریس کلب اور جامعہ پشاور کے سابق چیئرمین شعبہ جغرافیہ پروفیسر اسرار الدین کے اشتراک سے معروف ماہرِ تعلیم، کھوار زبان و ادب کے مایہ ناز قلمکار اور انجمن ترقی کھوار کے سابق صدر غلام عمر مرحوم کی یاد میں ایک پروقار محفلِ مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔

تعزیتی و علمی نشست میں ادیبوں، دانشوروں، ماہرینِ تعلیم اور عمائدینِ علاقہ نے شرکت کی اور غلام عمر مرحوم کی علمی، ادبی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

چیئرمین الحسین فاؤنڈیشن نے بھی اس بامقصد علمی و ادبی نشست میں شرکت کی اور غلام عمر مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مرحوم کی تعلیمی خدمات، کھوار زبان و ادب کے فروغ اور چترال کے ثقافتی و ادبی ورثے کے تحفظ کے لیے ان کی کاوشوں کو یاد کیا گیا۔

غلام عمر مرحوم نے بحیثیت ماہرِ تعلیم چترال کے تعلیمی نظام کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ انجمن ترقی کھوار کے پلیٹ فارم سے کھوار زبان و ادب کی ترویج اور لوک ورثے کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات آج بھی اہلِ علم کے لیے قابلِ قدر سرمایہ ہیں۔

ایسی علمی و ادبی نشستیں ہمارے اُن محسنوں کی خدمات کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی علم، ادب، تعلیم اور ثقافت کے فروغ کے لیے وقف کی۔

الحسین فاؤنڈیشن علم، تعلیم، ثقافت اور انسانی ترقی کے فروغ کے لیے معاشرے کے اہلِ علم اور ادبی شخصیات کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

We are pleased to share that the first consultative meeting of the AlHussain Foundation was successfully held yesterday,...
19/08/2026

We are pleased to share that the first consultative meeting of the AlHussain Foundation was successfully held yesterday, August 18, 2026, at the Al-Hussain Complex, Bukhara Hotel & Restaurant. The productive session was chaired by our Founder Chairman, Alhaj Dr. Eid ul Hussain, and attended by distinguished educators, including Mr. Shahid Jalal, Vice Principal of Centennial High School Chitral, and Mr. Zia ur Rehman, Headmaster of Govt. Primary School Chitral. Together, they laid the essential groundwork for an upcoming grand award ceremony designed to honor the high-achieving students of this historic institution, ranging from the foundational classes up to the tenth grade, with honorary medals and cash prizes.

During this milestone meeting, Alhaj Dr. Eid ul Hussain made a heartfelt pledge that this educational initiative will be a permanent, annual tradition. It will be funded entirely through his personal resources, driven purely by a commitment to the community rather than any political or financial motives, and a legacy that will be permanently sustained by his future generations. Furthermore, the Foundation proudly announced that the most outstanding male and female students across the entire Lower Chitral district will also be recognized and rewarded for their hard work.

The official date for this prestigious ceremony will be announced as soon as the final list of successful students is compiled. We are incredibly proud to launch this noble endeavor in celebration of the centenary year of the Govt. Centennial High School, and we look forward to continuously uplifting and celebrating educational excellence in our community.

الحسین فاؤنڈیشن (ALF) کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات اور ان کے والدین...
04/08/2026

الحسین فاؤنڈیشن (ALF) کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

طلبہ کی اس شاندار کارکردگی کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے، الحسین فاؤنڈیشن جلد ہی گورنمنٹ سنیٹینئیل ماڈل ہائی سکول چترال کے طلبہ کے لیے ایک شاندار 'پرائز ایوارڈ تقریب' کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔

اہم معلومات: یہ تقریب جماعت اول (1st) سے لے کر دسویں (10th) جماعت تک کے طلبہ کے لیے منعقد کی جائے گی۔ یہ انعامات صرف اور صرف اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن (1st Position) حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کے لیے مختص ہیں۔

تقریب کی حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان بہت جلد ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کر دیا جائے گا۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کے ساتھ جڑے رہیں!

08/06/2026

Reception of Shahid Hussain, District Education Officer Chitral in a ceremony under Al-Hussain Foundation

چترال میں الحسین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال، شاہد حسین کی تعیناتی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب...
07/06/2026

چترال میں الحسین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال، شاہد حسین کی تعیناتی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شاہد حسین کو ان کی آمد پر پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ اس اہم اجلاس میں الحسین فاؤنڈیشن کے چیئرمین الحاج عید الحسین، نو منتخب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد حسین، معروف سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر، ڈگری کالج چترال کے پروفیسر ڈاکٹر تنزیل الرحمن، سنٹینئیل ماڈل ہائی سکول چترال کے پرنسپل شاہد جلال، سابق سپورٹس آفیسر لوئر چترال حاجی فاروق اعظم، ریڈیو پاکستان کے پروگرام ہوسٹ امتیاز الدین، قشقار کے سی ای او محمد نایاب، اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن ضیاء الرحمن اور کاشان حسین سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران الحسین فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے طلبہ کے لیے ایک شاندار تعلیمی پیکج کا اعلان کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک ہر کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ہر سال فاؤنڈیشن کی جانب سے ایوارڈ اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔ الحسین فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور سکول ہذا کی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر، الحاج عید الحسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی شاہد حسین کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد حسین کی بطور ایجوکیشن آفیسر تعیناتی چترال کے لیے ایک نیک شگون ہے اور انہیں قوی امید ہے کہ ان کی سربراہی میں محکمہ تعلیم مثالی ترقی کی منازل طے کرے گا۔ طلبہ کے لیے اعلان کردہ انعامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سکول کی بہتری کے لیے کیے جانے والے طویل المدتی منصوبوں کی محض پہلی کڑی ہے۔ انہوں نے اس بات کا برملا اعتراف کیا کہ اسی سرکاری سکول کی فراہم کردہ بنیادی تعلیم کی بدولت وہ آج سیاست، کاروبار اور سماجی خدمت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں شکر الحمدللہ ایک کامیاب انسان ہیں۔

پروگرام کے دیگر شرکاء نے بھی اپنے خطابات میں شاہد حسین کو مبارکباد دی اور تعلیم کے فروغ کے لیے الحاج عید الحسین کی ان مخلصانہ کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد حسین نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی یہ تقریب دراصل پورے چترال کو عزت بخشنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے الحسین فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے حسنِ کارکردگی کے ایوارڈز اور نقد انعامات کا سلسلہ ایک انتہائی احسن اور قابلِ ستائش قدم ہے۔ ان کے مطابق اس عمل سے طلبہ کے درمیان تعلیم کے میدان میں مثبت مقابلے کا رجحان بڑھے گا اور تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر چیئرمین اور فاؤنڈیشن کے دیگر ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شرکاء نے تعلیم اور سماجی بہبود کے حوالے سے باہمی تبادلہ خیال کیا۔

Address

Al-Hussain Plaza Shahi Bazaar Atalique Bridge
Chitral
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Hussain Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share