01/08/2025
کل لوئیر چترال میں کھوت سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے اہلیان کھوت کا اہم اجلاس بیچان ہوٹل چترال کے سبزہ زار میں منعقد ہوا اجلاس میں وادی کھوت کی نمائندہ تنظیم کھوت سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن کی ممبرسازی اور تنظیم کو مزید فعال بنانے پر غور کیا گیا اسٹیچ کے فرائض معروف کمپیئر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وسیع الدین اکاش نے سر انجام دی تلاوت کلام پاک کی سعادت معروف عالم دین مولانا جاوید الرحمن نے حاصل کی صدر کے ایس ڈبلیو او طاہر الدین شادان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد سے شرکا کو آگاہ کیا فنانس سیکٹری سیف الاحمد سیفی نے پانج سالہ آڈٹ رپورٹ پیش کی اور پانج سال کے آمدن و اخراجات تفصیل کے ساتھ حاضرین کے سامنے رکھا
اجلاس میں استاذ عزیز نیاب ، ڈاکٹر عبد الوہاب ، مجاہد الدین ، لالہ اکبر خان استاذ عزیز حسین شاہ مولانا جاوید ، مولانا ذکریا سمیت کئی شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیم کی پانج سالہ کارکردگی اور شفافیت پر اعتماد اظہار کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو سراہا اور تنظیم کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا آخر میں سرپرست اعلی استاذ نذیر احمد نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اورسیز ممبران کی خدمات پر انہیں خصوصی خراج تحسین پیش کیا یہ پروقار تقریب مولنا جاوید حسین کی دعائیہ کلمات اور دس نئے ممبران کی رجسٹریشن کے ساتھ اختتام کو پہنچا