07/10/2026
🌹 خوش آمدید — Most Welcome 🌹
ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا بی بی نے پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال کے سینئر رہنما جناب ارشاد احمد صاحب کی خصوصی دلچسپی اور رہنمائی پر شاہ صاحب یوتھ ونگ کے ذمہ دار شاہ زیب، صدر خواجہ افتاب صاحب اور دیگر پارٹی عہدیداران کے ہمراہ ادارہ حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین، چترال کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر محترمہ ثریا بی بی نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور یتیم و بے سہارا بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی، رہائشی، تربیتی اور دیگر بنیادی سہولیات کے انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے ادارے کی انتظامیہ اور اس عظیم خدمت میں مصروف تمام افراد کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔
محترمہ ڈپٹی اسپیکر نے بچوں کے لیے فٹسال گراؤنڈ کی تعمیر اور دیگر تعمیری و ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
یہ دورہ نہ صرف ادارے کی حوصلہ افزائی کا باعث بنا بلکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کے اس عظیم مشن کے لیے مزید امید، حوصلے اور تعاون کا پیغام بھی ثابت ہوا۔
💐 ادارہ حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین، چترال
تعلیم، تربیت اور ایک روشن مستقبل کی جانب ایک خوبصورت سفر۔
Sami Ud Din Rayees Deputy Commissioner Lower Chitral Atiq Ukasha Wali Zaman Masroor Shah Faisal Afridi Faisal Jamil
Abdul Latif PTI Chitral PTI Gilgit Baltistan CCD Chitral Akhtar Azam Akhtar Naseh Pti PTI Punjab Chitraltimes PTI Khyber Pakhtunkhwa