Qashqar Foundation

Qashqar Foundation Qashqar Foundation is a non for profit organization working for the betterment of the humanity.

Calling all Videographers, Photographers, and Storytellers!Do you have the skills to show the world the true beauty of o...
11/04/2026

Calling all Videographers, Photographers, and Storytellers!

Do you have the skills to show the world the true beauty of our history? The Qashqar Foundation, in exclusive partnership with Qashqar TV and Chitral Express, is launching Discover Chitral, the biggest Digital Cultural Mapping project in KP.

We are looking for passionate creators to document our forts, mosques, valleys, and forgotten relics.

Why Join?
🏅 Earn the title of "Official Digital Ambassador."
📺 Get your work broadcasted on Qashqar TV & featured in Chitral Express with full credits.
🏛️ Have your work included in official provincial heritage archives.
🎫 Receive an Official Project Media ID Card.

No entry fees. Just your talent, your lens, and our heritage. > Drop a link to your portfolio in the comments or DM us to claim your historical site!

فری اینڈ فیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) مسلسل اس بات کی وکالت کرتا آیا ہے کہ جھوٹی اور غلط معلومات کے خلاف حکومت کا مؤثر ترین...
30/03/2026

فری اینڈ فیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) مسلسل اس بات کی وکالت کرتا آیا ہے کہ جھوٹی اور غلط معلومات کے خلاف حکومت کا مؤثر ترین ہتھیار مقدمات اور سزاؤں کا خوف نہیں بلکہ درست، قابلِ رسائی اور بروقت معلومات شہریوں کو فراہم کرنا ہے۔
فافن سمجھتا ہے غلط معلومات وہاں پھیلتی ہیں جہاں مصدقہ اور بروقت معلومات دستیاب نہ ہوں یا عوام کی پہنچ سے باہر ہوں۔
رائٹ ٹو انفارمیشن قوانین کے مطابق وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر درست، بروقت اور پیشگی معلومات کی فراہمی ایک بہتر حکمتِ عملی ہے، جس کے ذریعے غلط معلومات کا مؤثر تدارک ممکن بنایا جا سکتا ہے اور یہ آزادیٔ اظہارِ رائے پر قدغنیں عائد کرنے سے زیادہ مؤثر ہے۔
اب وقت آن پہنچا ہے کہ اس پالیسی پر نظرِ ثانی کی جائے۔

Happy New Year 🎊
01/01/2026

Happy New Year 🎊

Support a Student's Future – Donate a Laptop! The Qashqar Foundation is seeking a laptop donation for a deserving studen...
16/02/2025

Support a Student's Future – Donate a Laptop!

The Qashqar Foundation is seeking a laptop donation for a deserving student in Chitral who needs it for their education. Access to technology is essential for learning, and your contribution can help empower a young mind to achieve their dreams.

How You Can Help:

Donate a new or used laptop in good working condition.
Contribute towards purchasing a laptop for the student.
Spread the word and encourage others to support!

If you wish to donate or learn more, please contact us at 03006581075. Every effort counts in shaping a brighter future!

چترال ڈے – ناقدین کے سوالوں کا مدلل جواب چترال ڈے کے انعقاد پر کچھ ناقدین کا سوال ہے کہ "چترال ڈے سے چترال کو کیا فائدہ ...
05/02/2025

چترال ڈے – ناقدین کے سوالوں کا مدلل جواب

چترال ڈے کے انعقاد پر کچھ ناقدین کا سوال ہے کہ "چترال ڈے سے چترال کو کیا فائدہ ہوا؟" یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے، لیکن اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو اس ایونٹ کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔

🌿 ثقافت کا فروغ
چترال ڈے وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں چترالی ثقافت، زبان، لباس، دستکاری، کھانے اور روایات کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ 12 ہزار سے زائد افراد کی شرکت سے یہ ثابت ہوگیا کہ چترالی اپنی شناخت کو زندہ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ سب بغیر کسی ناچ گانے اور غیر روایتی رنگ و روغن کے ممکن ہوا، جس نے ثابت کر دیا کہ ہماری ثقافت ہی ہماری سب سے بڑی پہچان ہے۔

🎓 تعلیم اور شعور
چترال ڈے کے دوران منعقد ہونے والے کوئز مقابلے، حُسن قرأت، نعت خوانی، پینٹنگ مقابلے، اور سیمینارز نے نوجوانوں میں سیکھنے اور علمی میدان میں آگے بڑھنے کی سوچ پیدا کی۔ ماحولیاتی تبدیلی، منشیات سے بچاؤ، اور جدید کاروباری مواقع جیسے اہم موضوعات پر گفتگو نے چترالی نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولیں۔

⚽ کھیلوں کی ترقی
فٹ بال، ٹی-10 کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن جیسے مقابلے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا ذریعہ بنے۔ چترال کے کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم ملا جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور سپانسرز کی توجہ حاصل کی۔

❤️ فلاحی جذبہ اور یکجہتی
چترال ڈے کے دوران اسٹیج سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی، جس پر پہلے دن 6 اور دوسرے دن 12 افراد نے خون عطیہ کرکے ایک قیمتی جان بچانے میں کردار ادا کیا۔ یہ صرف ایک مثال ہے کہ چترالی کمیونٹی کس قدر یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

📚 ادب اور زبان کا فروغ
محفلِ مشاعرہ اور گمبوری ژال رسالے کی رونمائی نے چترالی زبان اور ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ چترالی شعراء، مصنفین اور دانشوروں کو ایک پلیٹ فارم میسر آیا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

💰 معاشی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع
چترال ڈے کے اسٹالز پر ہزاروں افراد کی آمد و رفت نے چھوٹے کاروباری افراد اور مقامی ہنرمندوں کے لیے معاشی مواقع پیدا کیے۔ دستکاری، روایتی کھانے، اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا، جس سے چترالی تاجروں کو فائدہ ہوا۔

👥 چترالیوں کا باہمی میل جول
چترال ڈے نے نہ صرف چترال سے باہر مقیم چترالیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا بلکہ نئی نسل کو اپنی روایات اور بزرگوں سے جُڑنے کا موقع بھی دیا۔

📢 چترال کا مثبت تشخص اجاگر کرنا
یہ ایونٹ صرف تفریح کے لیے نہیں تھا بلکہ چترال کے مسائل، وسائل اور مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے بھی تھا۔ اعلیٰ حکومتی شخصیات، بیوروکریسی، سرمایہ کاروں اور مختلف اداروں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ چترال کے مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے۔

💡 بغیر ناچ گانے کے 12 ہزار سے زائد افراد کا اجتماع
یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ اس دور میں جہاں تقریبات میں رش بڑھانے کے لیے موسیقی، رقص اور دیگر غیر روایتی سرگرمیوں کا سہارا لیا جاتا ہے، وہاں چترال ڈے نے بغیر کسی ناچ گانے کے 12 ہزار سے زائد افراد کو اکٹھا کر کے اپنی ثقافتی اور روایتی برتری ثابت کی۔ یہ چترالی قوم کی وابستگی اور ان کے مضبوط ثقافتی ورثے کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شناخت پر کسی سمجھوتے کے بغیر اس طرح کے شاندار اجتماعات منعقد کر سکتے ہیں۔

💡 نتیجہ
چترال ڈے ایک ایسے کامیاب ایونٹ کے طور پر سامنے آیا جو ثقافتی، تعلیمی، سماجی، فلاحی اور معاشی لحاظ سے چترال کے لیے بے پناہ فوائد کا حامل رہا۔ یہ نہ صرف ماضی کی روایات کو زندہ رکھنے بلکہ آنے والی نسلوں کو ایک نئی سمت دینے کی ایک بھرپور کوشش تھی، جس کے اثرات آنے والے سالوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

لہٰذا، چترال ڈے صرف ایک تقریب نہیں، بلکہ چترال کی پہچان، ترقی اور یکجہتی کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے!

چترال ڈے کے دوسرے دن کی شروعات ایک خوبصورت صبح کے ساتھ ہوئی، جہاں علم، فن، ثقافت، اور بھائی چارے کی فضا ہر سمت محسوس کی ...
02/02/2025

چترال ڈے کے دوسرے دن کی شروعات ایک خوبصورت صبح کے ساتھ ہوئی، جہاں علم، فن، ثقافت، اور بھائی چارے کی فضا ہر سمت محسوس کی جا رہی تھی۔ صبح دس بجے آغاز ہوا لائیو پینٹنگ آرٹ کمپیٹیشن سے، جس میں سات باصلاحیت فنکاروں نے حصہ لیا۔ ان ہنر مند آرٹسٹوں نے دو گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد اپنے برش کے ذریعے چترال اور دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کو نمایاں کیا۔ ان کے فن پارے نہ صرف حقیقت کی عکاسی کرتے تھے بلکہ ایک گہرا پیغام بھی دیتے تھے، جو دیکھنے والوں کو دیر تک سوچنے پر مجبور کرتا رہا۔

پھر نیلام گھر کا دوسرا سیشن شروع ہوا، جہاں معلومات اور انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری رہا۔ ہر سوال پر حاضرین کی دلچسپی دیدنی تھی، اور جوابات دینے والوں کی ذہانت کو خوب سراہا گیا۔ اسی دوران ایک اور اہم اعلان ہوا—سی ایم ایچ اسپتال میں زیرِ علاج ایک مریض کے لیے خون کی ضرورت تھی۔ جیسے ہی یہ اپیل کی گئی، بارہ ہمدرد اور دردمند افراد فوراً خون عطیہ کرنے کے لیے ہسپتال روانہ ہوگئے۔ یہ لمحہ چترالیوں کے درمیان پائے جانے والے اخوت اور ایثار کا ایک ناقابلِ فراموش مظہر تھا۔

گراؤنڈ میں بھی جوش و خروش اپنے عروج پر تھا۔ فٹ بال، فٹ سال، والی بال اور بیڈمنٹن کے دلچسپ مقابلے جاری رہے، اور ان کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے۔ دوسری طرف ہال میں دو اہم سیشن منعقد ہوئے—پہلا سیشن نشے کی لعنت اور اس کے اثرات پر تھا، جس میں محمد ایوب صاحب، جو کولمبو پلان سے وابستہ ہیں، نے نہایت مؤثر گفتگو کی۔ دوسرا سیشن فارکس ٹریڈنگ پر تھا، جس میں مروت گروپ کے ماہر ٹرینر نے جدید معاشی رجحانات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

اس دوران چترال کے مزاحیہ فنکاروں نے اپنی دلکش پرفارمنس سے حاضرین کو قہقہوں میں مبتلا کر دیا۔ ان کی برجستہ مزاحیہ اداکاری اور طنزیہ جملوں نے محفل میں رنگ بھر دیا، اور حاضرین نے انہیں دل کھول کر داد دی۔

شام ساڑھے چار بجے کا وقت خاص اہمیت کا حامل تھا، کیونکہ اس موقع پر سینٹر طلحہ محمود مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف لائے۔ ان کے استقبال میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ تقریب کا باضابطہ آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم، حمد اور نعت شریف سے ہوا، جس کے بعد چترال ڈے کے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ سینٹر طلحہ محمود نے اپنے خطاب میں چترال میں جاری طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ وہ ان ترقیاتی کاموں کو مزید وسعت دیں گے۔ بعد ازاں، انہوں نے کئی نمایاں شرکاء میں انعامات تقسیم کیے اور جی ایم ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور چترال کے معززین کے ہاتھوں اپنا خصوصی شیلڈ وصول کر کے رخصت ہوئے۔

اس موقع پر چترال ڈے کے چیف آرگنائزر، عمر خلیل اللہ نے مہمانِ خصوصی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چترال میں طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیرِ نگرانی جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اور ان کا تسلسل چترالی عوام کے لیے ایک نیک شگون ہے۔

انعامات کی تقسیم کے بعد، انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جہاں معروف شعرا نے اپنے کلام پیش کیے اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔ اسی محفل میں انجمن ترقی کھوار کے زیرِ انتظام شائع ہونے والے نئے ادبی جریدے "گمبوری ژال" کی تقریبِ رونمائی بھی منعقد ہوئی، جسے حاضرین نے بھرپور سراہا۔

چترال ڈے کا یہ پانچواں سیزن ایک تاریخی کامیابی ثابت ہوا۔ دو دن کے اندر تقریباً بارہ ہزار سے زائد افراد نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔ اسٹالز پر تجارتی سرگرمیاں عروج پر رہیں، جہاں چترال کے دستکاریوں اور روایتی اشیاء کی بھرپور خریداری کی گئی۔ بزرگ، خواتین، اور بچے سبھی اس ایونٹ میں شامل ہوئے اور اپنوں سے ملنے کا موقع پایا۔ حقیقت میں، چترال ڈے ان چترالیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو سردیوں میں چترال نہیں جا سکتے—یہ ایونٹ انہیں اپنوں سے جوڑنے، اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا۔

چترال ڈے کے منتظمین چترالی عوام کے اس والہانہ جوش و خروش، بھرپور شرکت، اور اپنی ثقافت کو دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔ یہ کامیابی سب کی مشترکہ محنت اور محبت کا ثمر ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ آگے بھی جاری رہے گا۔

02/02/2025

دل کو چھونے لینے والی آواز میں نعتیہ کلام چترال ڈے کے موقع پر۔

چترال ڈے کا پہلا دن ایک یادگار دن کے طور پر مکمل ہوا، جہاں عقیدت، علم، کھیل اور ثقافت کے حسین امتزاج نے ہر لمحے کو خاص ب...
01/02/2025

چترال ڈے کا پہلا دن ایک یادگار دن کے طور پر مکمل ہوا، جہاں عقیدت، علم، کھیل اور ثقافت کے حسین امتزاج نے ہر لمحے کو خاص بنا دیا۔ دن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے نے ماحول کو عقیدت سے بھر دیا۔ جیسے ہی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا، کوئز مقابلے میں نوجوانوں نے اپنی ذہانت کے جوہر دکھائے، اور حاضرین نے ان کے عزم و صلاحیت کو خوب سراہا۔

ماحولیاتی تبدیلیوں پر ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ماہرین نے چترال میں بدلتے موسموں، ان کے اثرات اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ حاضرین نے اس نشست کو بہت دلچسپی سے سنا اور کئی اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

نیلام گھر کے پہلے شو نے حاضرین کو جوش و خروش سے بھر دیا۔ دلچسپ سوالات اور انعامات کی برسات نے محفل کو ایک منفرد رنگ دیا، اور ہر درست جواب پر خوشی کی لہر دوڑتی رہی۔ اس کے بعد چترال کے معروف مزاحیہ فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔

اس دوران ایک غیر معمولی لمحہ اس وقت آیا جب سی ایم ایچ اسپتال سے ایک مریض کے لیے خون کے عطیے کی اپیل کی گئی۔ اسٹیج پر یہ اعلان ہوتے ہی چھ ہمدرد افراد نے فوراً خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ انسانیت اور چترالی بھائی چارے کی ایک بے مثال مثال تھی۔ ان عظیم لوگوں نے نہ صرف کسی کی زندگی بچانے میں مدد کی بلکہ یہ ثابت کیا کہ چترالیوں کا دل ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے دھڑکتا ہے۔

دن بھر مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ چترال ڈے فٹ بال لیگ اور ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے پہلے راؤنڈ کے میچز کھیلے گئے، جہاں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میدان میں گونجتے نعرے، جوشیلے تماشائیوں کی تالیوں کی گونج، اور ہر گول اور ہر چھکے پر خوشی کے مناظر نے اس دن کو مزید یادگار بنا دیا۔

رات کے وقت حسنِ قرآت اور نعت خوانی کے روح پرور مقابلے ہوئے، جہاں خوبصورت آوازوں نے دلوں کو مسحور کر دیا۔ ہر نعت اور ہر آیت کے ساتھ ایک روحانی فضا قائم ہوتی گئی، اور سامعین عقیدت میں ڈوبتے چلے گئے۔

آج کے دن چترال کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سرکاری افسران، اور معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی اور چترال کے ثقافتی اسٹالز اور آؤٹ ڈور گیمز کا دورہ کیا۔ یہ دن بھائی چارے، محبت، علم اور جذبے کا دن تھا، جہاں چترال کی تہذیب اور روایات کی جھلک ہر لمحے محسوس کی گئی۔

یہ تو بس آغاز ہے، کل کے دن مزید دلچسپ اور یادگار لمحات آپ کے منتظر ہیں۔ چترال ڈے کی رونقیں اور جوش و خروش اپنی انتہا کو پہنچنے والے ہیں، تو چترالیو، چترال کے اس عظیم الشان جشن کا حصہ بنیے اور اپنے کلچر، اپنے کھیل اور اپنی شناخت کو مزید اجاگر کیجیے۔

چترال ڈے T10 کرکٹ لیگ میں مستوج اسٹرائیکر کی ملکیت اب نعیم ریان کے پاس! یہ مختصر ترین فارمیٹ کی کرکٹ لیگ شائقین کے جوش و...
31/01/2025

چترال ڈے T10 کرکٹ لیگ میں مستوج اسٹرائیکر کی ملکیت اب نعیم ریان کے پاس! یہ مختصر ترین فارمیٹ کی کرکٹ لیگ شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے والی ہے۔

مستوج کے کرکٹ دیوانے تیار ہو جائیں، اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں اور چترال ڈے میں زبردست ایکشن دیکھنے کے لیے میدان میں آئیں!




چترال ڈے T10 کرکٹ لیگ میں تورکھو زلمی کا نیا سفر! نجم الدین ناجی نے اس شاندار ٹیم کو اپنے نام کر لیا ہے۔ T10 کرکٹ کی برق...
31/01/2025

چترال ڈے T10 کرکٹ لیگ میں تورکھو زلمی کا نیا سفر! نجم الدین ناجی نے اس شاندار ٹیم کو اپنے نام کر لیا ہے۔ T10 کرکٹ کی برق رفتاری اور جوش و خروش اب مزید بڑھنے والا ہے!

تورکھو زلمی کے مداح تیار ہو جائیں، اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں اور چترال ڈے کے اس سنسنی خیز کرکٹ مقابلے کا حصہ بنیں!




Address

School Road Muldeh Bazaar
Chitral
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qashqar Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Qashqar Foundation:

Share