Aghosh Alkhidmat Chitral

Aghosh Alkhidmat Chitral An institutional approach towards orphan Care by Alkhidmat Foundation Chitral

16/05/2026

آغوش الخدمت چترال کا طالب علم نعمت الہی بنو
قابل کے پروگرام میں نعتیہ کلام پیش کر رہے ہیں۔

15/05/2026
آغوش الخدمت چترال میں ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی کارکردگی، ماہانہ ٹیسٹ نتائج، بیس لائن ٹیسٹ نتائج، ...
12/05/2026

آغوش الخدمت چترال میں ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی کارکردگی، ماہانہ ٹیسٹ نتائج، بیس لائن ٹیسٹ نتائج، روزانہ ٹائم ٹیبل اور ٹیوشن کلاسز کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں طلبہ کی مجموعی تعلیمی بہتری، نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

آغوش الخدمت چترال کی ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین نے الخدمت فاؤنڈیشن اسکول کے قتیبہ اور سٹی کیمپسز میں منعقدہ PTM میں شرکت ک...
11/05/2026

آغوش الخدمت چترال کی ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین نے الخدمت فاؤنڈیشن اسکول کے قتیبہ اور سٹی کیمپسز میں منعقدہ PTM میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ مل کر آغوشیان کی ماہانہ ٹیسٹ میں تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط، مجموعی پیش رفت اور بہتری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔
پوزیشن ہولڈر آغوشیان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

ہم الخدمت فاؤنڈیشن اسکول کے دونوں کیمپسز کے پرنسپل صاحبان اور ان کی پوری ٹیم کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، جو مستقبل کے شاہینوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے خلوص، محنت اور لگن کے ساتھ قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔

Alhamdulillah, a baseline test for classes 1–7 was successfully conducted at Aghosh Home Chitral.This assessment was car...
05/05/2026

Alhamdulillah, a baseline test for classes 1–7 was successfully conducted at Aghosh Home Chitral.
This assessment was carried out as part of our in-house evaluation system to determine the actual academic standing of our Aghoshians. The results will help us take targeted steps towards improvement and move closer to the educational excellence we are striving for.
We extend our sincere appreciation to the Academic/Education team of Aghosh Alkhidmat Chitral for their dedicated & valuable efforts.

آغوش الخدمت چترال کے طلبہ کے لیے ایک روزہ آرٹ ورکشاپ کا انعقاد چترال کی ہونہار بیٹی انہا رحمان (ماسٹر ٹرینر) کی زیرِ نگر...
05/05/2026

آغوش الخدمت چترال کے طلبہ کے لیے ایک روزہ آرٹ ورکشاپ کا انعقاد چترال کی ہونہار بیٹی انہا رحمان (ماسٹر ٹرینر) کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔
انہا رحمان، جو ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، گزشتہ دو سالوں کے دوران مختلف اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنی فنی مہارت کا کامیاب مظاہرہ کر چکی ہیں اور انہیں کے پی کے ایکسیلنس ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
انہوں نے ورکشاپ کے دوران طلبہ کو مختلف تخلیقی سرگرمیوں میں شامل کیا اور ان کی فنی صلاحیتوں کو جانچنے اور مزید نکھارنے کے لیے عملی رہنمائی فراہم کی۔
طلبہ نے اسلامی خطاطی، جیومیٹرک پیٹرنز، قدرتی مناظر سے متاثر آرٹ اور فوٹوگرافی میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
ورکشاپ کا ایک اہم مقصد یہ بھی تھا کہ آغوش کے بچوں میں آرٹس کے موجود رجحان کو پرکھا جائے اور یہ جانچا جائے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو کس طرح پروفیشنل سطح تک ترقی دے سکتے ہیں۔
ہم انہا رحمان اور ان کی ٹیم کا ان کی قیمتی خدمات اور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محترم گل روز صاحب نے آغوش چترال کے بچوں کو بیس فٹبال شرٹس عطیہ کیں۔ یہ شرٹس ہر آغوشین کے نام کے ساتھ خصوصی طور پر تیار ک...
04/05/2026

محترم گل روز صاحب نے آغوش چترال کے بچوں کو بیس فٹبال شرٹس عطیہ کیں۔ یہ شرٹس ہر آغوشین کے نام کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کی گئی تھیں، جو ان کی خصوصی توجہ اور خلوص کی عکاسی کرتی ہیں۔
گل روز سپورٹس ہاؤس چترال کی جانب سے سپورٹس کٹس کی فراہمی ایک قابلِ قدر اقدام ہے۔ ہم اس تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ آپ نے نہ صرف کٹس فراہم کیں بلکہ بچوں کے چہروں پر خوشی اور ان کے حوصلے کو بھی بڑھایا۔ ہم آپ کی مسلسل کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ Gul Rose Khan

30-04-2026صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے پی نارتھ، جناب فضل محمود صاحب نے صوبائی ٹیم کے ساتھ آغوش الخدمت چترال کا دورہ کیا۔ انہو...
02/05/2026

30-04-2026

صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے پی نارتھ، جناب فضل محمود صاحب نے صوبائی ٹیم کے ساتھ آغوش الخدمت چترال کا دورہ کیا۔ انہوں نے آغوش الخدمت چترال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے بعد انہوں نے آغوش الخدمت چترال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے اختتام پر معزز صدر صوبہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

آغوش الخدمت چترال کی نئی تشکیل شدہ مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں صدر اے کے ایف کے پی نا...
01/05/2026

آغوش الخدمت چترال کی نئی تشکیل شدہ مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں صدر اے کے ایف کے پی نارتھ جناب فضل محمود صاحب اور منیجر ہیلتھ و آر ایم ڈی جناب انور زیب خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اجلاس میں آغوش کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تمام معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی، اپنی قیمتی آراء پیش کیں اور ادارے کے روشن مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

Flowers in full bloom at Aghosh lawn. 🌹
30/04/2026

Flowers in full bloom at Aghosh lawn. 🌹

ہمارے لیے یہ بات نہایت خوشی کا باعث ہے کہ آغوش الخدمت چترال کے طالب علم ساجد اللہ چترال کے ایک ممتاز تعلیمی ادارے آغا خا...
20/04/2026

ہمارے لیے یہ بات نہایت خوشی کا باعث ہے کہ آغوش الخدمت چترال کے طالب علم ساجد اللہ چترال کے ایک ممتاز تعلیمی ادارے آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول چترال میں داخلے کے لیے منتخب ہوا ہے۔
یہ ہمارے لیے بے حد فخر کی بات ہے کہ ساجد اللہ نے سینکڑوں(1,600) اُمیدواروں میں سے محدود نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
آغا خان ایجوکیشن سروس کا شمار پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظاموں میں ہوتا ہے۔
ہماری دعا ہے کہ ساجد اللہ کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہو، اللہ تعالیٰ ان کی کامیابیوں اور کامرانیوں کا سلسلہ جاری رکھے، آمین۔

Address

Near Old Sabzi Mandi Jamuxi Chowk Chitral
Chitral
17200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aghosh Alkhidmat Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Aghosh Alkhidmat Chitral:

Share