Ravish International Chishtian Chapter

Directions

Ravish International  Chishtian Chapter Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ravish International Chishtian Chapter, Community Organization, Chishtian Mandi.

روش آفس میں سنجیدہ اور پروقار اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آنے والے پروگرام کے حوالے ...
10/10/2026

روش آفس میں سنجیدہ اور پروقار اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آنے والے پروگرام کے حوالے سے تجاویز رکھی گئیں۔ مہمانِ خصوصی رانا شاہد عظیم اور زیرِ صدارت نسیم صادق کے اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔

سب ممبران نے پہلی دفعہ دل کھول کر دل کی باتیں کیں اور اپنی رائے سے نوازا۔ خاص طور پر حاجی سرور مرکزی سیکریٹری روش نے بڑے اہم نقطے اٹھائے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں بڑا پلیٹ فارم دیا ہے، شکر ادا کرنا چاہیے، ہم پر بڑی بھاری ذمہ داریاں ہیں، اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہمارا مالک بھی اجتماعی کاموں پر خوش ہوتا ہے اور اس کا اجر بھی زیادہ ہے۔

مہمانِ خصوصی نے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ بڑے عرصے بعد ہم نے روش کے کاموں کو دہرایا ہے۔ ہمیں اسی جذبے اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ روش کی سب خوبصورتیوں پر مجھے فخر ہے۔

صاحبِ صدر نسیم صادق نے بڑے سلیقے اور طریقے سے تمام ممبران کو احساس دلایا کہ ہم جس مقام پر ہیں یہ ہم سب کی دن رات کی کاوشوں کی وجہ سے ہے۔ ہمیں بڑی ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، اخلاص، محبت اور رواداری بہت ضروری ہے۔ انہوں نے محفلِ رنگ کے تمام ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیں عزت سے نوازا۔

آخر میں حاجی سرور کی مہمان نوازی کے رنگ بھر دیے، سیکریٹری جنرل چشتیاں اللّٰہ داد نے اپنی پوتی کی خوشی میں میٹھے سے تواضع کی۔ اللّٰہ تعالیٰ دونوں کو شاد و آباد رکھے۔
علی شاہ

10/10/2026
چلو پھر بات کرتے ہیں
08/10/2026

چلو پھر بات کرتے ہیں

04/10/2026

روش مشاعرہ
23 اکتوبر 2026 بروز جمعہ
تاج پیلس چشتیاں
خوش آمدید ابرار ندیم

03/10/2026

روش آفس میں رات 8 بجے نسیم صادق کے زیر صدارت اجلاس شروع ہوا جس کے مہمان خصوصی رانا شاہد عظیم تھے، تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد 23 اکتوبر کے پروگرام کے حوالے سے مشاورت ہوئی، تمام ممبران نے بھرپور طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کیا مرکزی سرپرست اعلی نے کہا کہ چشتیاں کی تاریخ کا منفرد اور بڑا پروگرام ہونے جا رہا ہے، اس کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا جائے جس میں تمام ممبران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے، سب نے تائید کی صدر محترم نسیم صادق نے صدارتی خطبے میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لوگ روش پر اعتماد کرتے ہیں اور اس سے امیدیں بھی وابستہ ہیں کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام کرواتے ہیں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ تمام ممبران کی موجودگی میں آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔ مہمان خصوصی رانا شاہد عظیم نے کہا کہ تمام ممبران اگلے اجلاس میں شرکت کریں ہم ہمیشہ کی طرح ان کی رائے کی روشنی میں آگے بڑھتے ہیں۔ اس اجلاس کی خاص بات ہمارے سینئر ممبر رضوان کے ہاں رحمت کا دروازہ کھلا، اللہ نے بیٹی کی نعمت سے نوازا، اس نے بتائے بغیر پرتکلف چائے کا اہتمام کیا اللّٰہ اسے شاد رکھے۔ اس خوشی کے لمحات میں رات 10 بجے چوہدری عبدالجبار کی دعا سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
رانا شاہد عظیم، مرکزی اطلات و نشریات روش انٹرنیشنل

01/10/2026

عظیم الیکٹرونکس کے نام سے ریل بازار میں ایک نئی شاپ کا آغاز ہوا ہے، اور ہمیں اس کے افتتاح کی دعوت دی گئی۔

مرکزی سرپرست اعلیٰ روش انٹرنیشنل حاجی عبد الستار کے ہمراہ چودھری امین صاحب کی شاپ پر پہنچے۔ ان کے نوجوان بیٹوں نے ہمارا استقبال کیا، دل خوش ہو گیا۔باپ نے بڑی اچھی تربیت کی ہے کہ بڑوں کو کیسے عزت دیتے ہیں

دکان کو بھی بڑی خوبصورتی اور جدت کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ دل سے یہی دعا نکلی کہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت اور اضافہ فرمائے،
نام کی طرح بچوں کی بھی عظیم بنائے۔

بس درخواست یہ ہےکہ اللہ آپ کے گھر خوشی لائے تو ایک دفعہ اس دکان کا وزٹ ضرور کریں

دعاجو
ثناءاللہ شاہ
Ravish International

پھر وہی بات کہ لاہور چلے آؤ تم
18/09/2026

پھر وہی بات کہ لاہور چلے آؤ تم

Address

Chishtian Mandi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ravish International Chishtian Chapter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share