17/02/2026
احساس ایجوکیشنل اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام " افراد باہم معذوری کےلئے ویل چئیر کی فراہمی اور چھوٹے کاروبار کے آغاز کا پروگرام" کے تحت، ڈاکٹر رضوان احمد خان (سوشل لیڈر آف بہاولنگر) اور اسد علی خان (سیاسی و سماجی رہنما) کے مالی تعاون سے تحصیل چشتیاں میں مستحق افراد باہم معذوری کے 14 ویل چئیرز اور 4 خاندانوں کےلئے 400,000 کی رقم سے کاروبار کے آغاز کے لئے اہم اقدامات لئے گئے۔ اس کا مقصد افراد باہم معذوری اور مستحق خاندانوں کےلئے بہترین روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ان کی روزمرہ زندگی میں آسانیا پیدا کرنا ہے۔