13/09/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سب سے پہلے میں Noor Organics اور Wisdom Pakistan کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے اس خوبصورت اور بابرکت تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
میرے نزدیک سیرتِ النبی ﷺ سے متعلق یہ مقابلہ ایک نہایت خوبصورت، بامقصد اور قابلِ تحسین کاوش ہے۔ آج کے دور میں دنیاوی تعلیم یقیناً بہت ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم، سیرتِ رسول ﷺ اور اچھے اخلاق کی تربیت بھی ہماری زندگی کا لازمی حصہ ہونی چاہیے۔ کیونکہ دنیاوی علم ہمیں کامیابی کا راستہ دکھاتا ہے، جبکہ سیرتِ مصطفیٰ ﷺ ہمیں اس راستے پر بہترین کردار اور اخلاق کے ساتھ چلنا سکھاتی ہے۔
اس پروگرام کا ایک اور خوبصورت پہلو شمولیت (Inclusion) ہے۔ ایسے مواقع پر خصوصی افراد اور مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو مدعو کرنا، انہیں برابر کا حصہ دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ایک بہت مثبت پیغام ہے۔ اس سے یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ ہر انسان اہم ہے، ہر صلاحیت قیمتی ہے اور ہر فرد کو آگے بڑھنے کا یکساں حق حاصل ہے۔
بطور CEO Better Life Foundation، میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہیے جہاں خصوصی افراد کو صرف مدد کا مستحق نہ سمجھا جائے، بلکہ انہیں عزت، مواقع، خودمختاری اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دیا جائے۔
اور خصوصاً قاری عبداللہ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے یہ خوبصورت اور بامقصد اقدام شروع کیا اور ن�