23/01/2026
📍 مورخہ 23 جنوری 2026
ادارہ AKRSP کے زیرِ اہتمام ضلع دیامر میں ایک اہم پروگرام منعقد ہوا، جس کا مقصد دیامر ڈویلپمنٹ فورم کا قیام اور دو نئے ترقیاتی منصوبوں کی لانچنگ تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ تعلیم جناب بہادر علی خان تھے، جبکہ صدارت ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب فقیراﷲ صاحب نے فرمائی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب رحیم اللہ صاحب بھی شریک تھے۔
پروگرام میں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس، علمائے کرام، سماجی رہنماؤں، سوشل انفلوئنسرز اور سول سوسائٹی نمائندگان نے شرکت کی، جو دیامر کی ترقی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
ادارے کی ٹیم نے اب تک کی ترقیاتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی اور شرکاء کے ساتھ مستقبل کی سماجی و پائیدار ترقی کے لیے مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر پروگرام مینیجر جناب پیار علی صاحب نے دو نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
معزز مہمانوں نے AKRSP کی خدمات کو سراہتے ہوئے بالخصوص تعلیمی شعبے اور ECD مراکز میں اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تقریب کے دوران بہترین شراکت دار اداروں کو شیلڈز اور نمایاں سول سوسائٹی تنظیموں کو Token of Appreciation پیش کیے گئے۔
اختتام پر جناب پیار علی صاحب نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔