Hamdard Falahi Tanzeem Cheena ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ

Hamdard Falahi Tanzeem Cheena ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamdard Falahi Tanzeem Cheena ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ, Community Organization, Umarzai, Charsadda.

.1 the purpose of the organization will be the responsibility of the organization to promote activities for the welfare of the area, the economic, social, social and educational development of the area, and remove obstacles to development.

01/05/2026

الحمدللہ!

گاؤں چینہ شینکئ کورونہ میں چند دن قبل ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک غریب خاندان کے گھر میں آگ لگنے سے ان کا تمام گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ اس مشکل گھڑی میں ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ نے ہمیشہ کی طرح انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے فوری تعاون کا سلسلہ شروع کیا۔

آج ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ کے معزز ڈونر کی وساطت سے متاثرہ گھرانے کے لیے ایک عدد شیشہ اور ایک پیڈیسٹل فین خرید کر ان کے حوالے کیا گیا۔ گرمی کے اس شدید موسم میں ان اشیاء کی فراہمی ایک نہایت ضروری ضرورت تھی، کیونکہ آگ میں ان کا پنکھا اور دیگر سامان مکمل طور پر جل چکا تھا۔

ہم اپنے تمام مخیر حضرات کے بے حد مشکور ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

امتیاز علی شاہ چینہ
دکھی انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مقصد

22/03/2026

━━━━━━━━━━━━━━
ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ

🌙 سستی روٹی پروگرام – رمضان المبارک 2026
📊 28 دن کی فائنل تفصیلی رپورٹ
━━━━━━━━━━━━━━

📌 ڈونرز حضرات اور عطیات کی مکمل تفصیل:
1۔ گمنام ہیرو شینکئی — 80,000
2۔ الحاج علی شاہ شینکئی — 45,000
3۔ رمضان گل چینہ — 30,000
4۔ الحاج مسعود شاہ شینکئی — 20,000
5۔ موسیٰ خان شینکئی — 5,000
6۔ عادل خان حکتہ بازار — 5,000
7۔ بلال نذیر شینکئی — 6,000
8۔ خاموش اینڈ ریگولر ڈونر — 5,200
9۔ فیاض علی شاہ — 5,000
10۔ الحاج اجمل شاہ — 5,000
11۔ حمیم الرحمن گلالہ شینکئی — 5,000
12۔ تیمور شاہ شینکئی — 5,000
13۔ عماد خان شینکئی — 4,005
14۔ نور قادر گلالہ شینکئی — 3,000
15۔ معظم علی خان چینہ — 2,000
16۔ یحییٰ خان حکتہ بازار چینہ — 2,000
17۔ نور حمید سنڈہ — 1,000
18۔ عدنان دلبر پشاور — 1,000
19۔ ضیاء محمد صاحب (بدست وکیل جان صاحب بذریعہ ایزی پیسہ) — 10,000
20۔ الحاج علی شاہ — 3,500
21۔ ڈاکٹر کفیل چینہ — 2,000
22۔ نامعلوم مخیر — 1,000
23۔ عادل چینہ — 1,000
24۔ خاموش ڈونر — 5,000
25۔ ریگولر اینڈ خاموش — 3,000
26۔ فیاض علی شاہ — 1,000

🔹 کل ڈونیشن = 255,705 روپے
🔹 ٹوکن واپسی رقم = 86,905 روپے

━━━━━━━━━━━━━━
📊 کل آمدن (Total Income):
255,705 + 86,905 =
✅ 342,610 روپے

━━━━━━━━━━━━━━
📉 اخراجات کی تفصیل (28 دن):
آٹا — 265,800
تندور استاد — 28,000
خمیرہ + نمک — 8,600
ٹوکن + فلیکس — 9,500
گیس میٹر + سلنڈر — 32,610

🔹 کل اخراجات = 344,510 روپے

━━━━━━━━━━━━━━
📌 پروگرام کی کارکردگی:
✔ 28 دن میں کل روٹیاں: 19,600
✔ مستفید خاندان: 3,976
✔ مستفید افراد: 19,600

❤️ یتیم، بیوہ، غریب اور تبلیغی جماعت کے لیے فری روٹیاں:
🔹 428 خاندان
🔹 کل فری رقم: 42,800 روپے

━━━━━━━━━━━━━━
📊 حتمی خلاصہ:

کل آمدن: 342,610 روپے
کل اخراجات: 344,510 روپے

❌ کل خسارہ: 1,900 روپے

━━━━━━━━━━━━━━
🙏 تمام معزز ڈونرز اور معاونین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین 🤲
━━━━━━━━━━━━━━

ماہِ رمضان میں سینکڑوں ضرورت مندوں اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ کے ساتھ تعا...
20/03/2026

ماہِ رمضان میں سینکڑوں ضرورت مندوں اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام رضاکاروں اور مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ۔
عید مبارک ✨

ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ ٹیم

16/03/2026

ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ
سستی روٹی پروگرام – رمضان المبارک 2026

ایمرجنسی اپیل ۔

آپ لوگوں کے تعاون سے الحمدللہ 24 دن تک غازو ڈھیری سے لے کر چینہ شینکئی کورونہ تک کے لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوتے رہے۔
ان دنوں میں 2 دن کا تندور خرچہ ہم دوستوں نے خود برداشت کیا۔

اب صرف 28400 ہزار روپے کی کمی ہے تاکہ مزید 4 دن تک یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔
لوگوں کا رش بہت زیادہ ہو گیا ہے اور روزانہ تقریباً 4 سے ساڑھے 4 بوری آٹا گوندھا جا رہا ہے۔
اب تک ٹوکن کی تعداد 147 تک پہنچ چکی ہے۔

جن حضرات نے ابھی تک تعاون نہیں کیا، ان سے گزارش ہے کہ براہِ کرم اس نیکی کے کام میں حصہ ڈالیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو سستی روٹی فراہم کی جا سکے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص کسی بھوکے کو کھانا کھلاتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے جنت کے پھل کھلائے گا۔"

آئیے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں کسی غریب کو ایک وقت کا کھانا کھلانے میں حصہ ڈال کر اللہ تعالیٰ کی رضا اور اجرِ عظیم حاصل کریں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے تعاون کو قبول فرمائے۔ آمین 🤲
ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ ٹیم ۔
ایزی پیسہ ۔
0331-59 35 35 5

06/03/2026

الحمدللہ ❤️
ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ
سستی روٹی پروگرام – رمضان المبارک 2026

15 دن کی اپڈیٹڈ تفصیلی رپورٹ
━━━━━━━━━━━━━━
📌 ڈونرز حضرات اور عطیات کی تفصیل:

1۔ گمنام ہیرو شینکئی 80,000
2۔ الحاج علی شاہ شینکئی 45,000
3۔ رمضان گل چینہ 30,000
4۔ الحاج مسعود شاہ شینکئی 20,000
5۔ موسیٰ خان شینکئی 5,000
6۔ عادل خان حکتہ بازار 5,000
7۔ بلال نذیر شینکئی 6,000
8۔ خاموش اینڈ ریگولر ڈونر 5,200
9۔ فیاض علی شاہ — 5,000
10۔ الحاج اجمل شاہ 5,000
11۔ حمیم الرحمن گلالہ شینکئی 5,000
12۔ تیمور شاہ شینکئی 5,000
13۔ عماد خان شینکئی 4,005
14۔ نور قادر گلالہ شینکئی 3,000
15۔ معظم علی خان چینہ 2,000
16۔ یحییٰ خان حکتہ بازار چینہ 2,000
17۔ نور حمید سنڈہ 1,000
18۔ عدنان دلبر پشاور 1,000

🔹 کل وصول شدہ رقم: 229,205 روپے

━━━━━━━━━━━━━━
📌 اخراجات کی تفصیل (15 دن): تفصیل

آٹا + تندور استاد +
خمبیرہ + نمک +
ٹوکن + فلیکس +
گیس میٹر + سلنڈر+

🔹 کل خرچ: 215,500 روپے

━━━━━━━━━━━━━━
📌 باقی رقم (کل وصولی – کل خرچ):

229,205 – 215,500 = 13,705 روپے

📌 ٹوکن واپسی رقم: 51,100 روپے

🔹 ٹوکن واپسی شامل کرنے کے بعد موجودہ رقم:

13,705 + 51,100 = 64,805 روپے

━━━━━━━━━━━━━━
📌 پروگرام کی کارکردگی (15 دن):

✔ 15 دن میں روٹیوں کی تعداد: 10,500
✔ 15دن میں مستفید خاندان تعداد: 2100
✔ مستفید افراد (15 دن): 10,500
✔ روزانہ یتیم و غریب خاندان (تبلیغی جماعت) کو فری روٹیاں فراہم: 14 ٹوکن
15x14= 210 tokan

15 دنوں میں لوگوں کو ریلیف ۔۔۔۔۔ 1 لاکھ 65 ہزار روپے
━━━━━━━━━━━━━━
📌 نوٹ:
اگر اس تفصیل میں کسی ڈونر بھائی کا نام یا رقم رہ گئی ہو تو برائے مہربانی گروپ میں یا مجھے پرسنل میسج کریں۔
میں بھی انسان ہوں، غلطی ہو سکتی ہے۔

اگر کوئی اس پروگرام کے بارے میں اپنی قیمتی رائے یا مشورہ دینا چاہتا ہو تو میں خوشی سے سنوں گا۔ آپ کی آراء ہمارے لیے باعثِ اصلاح اور حوصلہ افزائی ہیں۔

━━━━━━━━━━━━━
ہم تمام معزز ڈونرز حضرات، رضاکاروں اور تعاون کرنے والے افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال میں برکت عطا فرمائے اور اسے آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲

جزاکم اللہ خیراً
انتظامیہ
ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ

27/02/2026

آج کی اچھی بات ۔۔۔۔عمائمہ عدنان دلبر ۔۔۔پشاور

26/02/2026

ہمارے بھائی جیسے مخلص دوست اور ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ کے روحِ رواں محترم وسیم عبّاس بھائی ایک حادثے میں پاؤں کے فریکچر کا شکار ہوگئے تھے۔ اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب آپریشن کے بعد اب وہ گھر شفٹ ہو چکے ہیں اور پہلے سے بہتر ہیں۔
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں مکمل اور جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے، درد و تکلیف سے نجات دے اور دوبارہ پہلے سے زیادہ توانائی کے ساتھ خدمتِ خلق کے مشن میں کامیاب کرے۔ آمین 🤲
تمام دوستوں اور احباب سے گزارش ہے کہ وسیم عبّاس بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔

25/02/2026

ویل چیئر کیس نمبر 9 — ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ
الحمدللہ 🤲
چند دن پہلے ایک پروگرام کے دوران اس معصوم بچے نے شرکت کی، جہاں ہم نے بچے کو معزز MPA ارشد عمرزئی صاحب سے متعارف کروایا۔
انسانیت دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارشد عمرزئی صاحب نے فوری طور پر زکٰوۃ ویلج کونسل شینکئ کے چیئرمین بہار بھائی کو ہدایت کی کہ بچے کو فوراً ویل چیئر فراہم کی جائے اور اس کے لیے مستقل وظیفے کا بھی بندوبست کیا جائے۔
آج الحمدللہ وعدہ پورا ہوگیا، اور بچے کو ویل چیئر فراہم کردی گئی۔ یہ صرف ایک مدد نہیں بلکہ ایک زندگی کو آسان بنانے کی خوبصورت مثال ہے۔
ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ MPA ارشد عمرزئی صاحب 🙏
اللہ تعالیٰ آپ کو انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔


23/02/2026

🌙 ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ — سستی روٹی پروگرام | رمضان المبارک 2026 🌙
الحمداللہ! آپ سب کے تعاون، اعتماد اور دعاؤں کی بدولت سستی روٹی پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ چلنے والے اس تندور سے تقریباً 90٪ حقیقی مستحق افراد روزانہ مستفید ہو رہے ہیں۔
ہر شام سینکڑوں لوگ روٹیاں حاصل کرتے وقت آپ سب کے لیے دل سے دعائیں کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ صرف اس لیے شیئر کی جا رہی ہے تاکہ آپ خود دیکھ سکیں کہ آپ کے دیے گئے تعاون سے کتنے ضرورت مند خاندانوں کے گھروں میں آسانی پیدا ہو رہی ہے۔
✅ معیاری اور صاف ستھرا نظام
✅ باعزت انداز میں تقسیم
✅ غازو ڈھیری سے لے کر چینہ شینکئ کورونہ تک وسیع پیمانے پر فراہمی
الحمداللہ، آج سے پروگرام میں مزید بہتری لاتے ہوئے:
📌 20 کلو آٹے کی ایک بوری کا اضافہ کیا گیا
📌 مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد بڑھا کر 145 خاندان کر دی گئی ہے۔
یہ سب آپ کے اعتماد اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ آئیے، اس رمضان میں مل کر ضرورت مندوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائیں اور اس نیکی کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔


#رمضان2026

بہت بہت مبارک ہو
18/02/2026

بہت بہت مبارک ہو

Address

Umarzai
Charsadda
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard Falahi Tanzeem Cheena ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hamdard Falahi Tanzeem Cheena ہمدرد فلاحی تنظیم چینہ:

Share