Abazai, Let's Help Welfare Foundation

Abazai, Let's Help Welfare Foundation Abazai, Let's Help Welfare Foundation (AWF) works for the people in need. Let's come together and help those who want us.

Building socities and helping poor people in their health, educational and basic needs.

14/04/2026

Salamona.
Pa Bacha Qala Abazai ke da Basheer ror kamra raprewte da yaw mashoom pa ke zakhmi de baqi Allah khair kare de ho Basheer lala yaw intehayee ggareeb insan de dagha kamra dobara na shi jorawale. Dagha yawa kamra ye wa che da sar sore Ye wo.
Da kamra ba warla mong da Allqh pa madad sara jorao.
Da hpal was mutabiq madad Okrray Allah bba der ajar darki.

Abazai Welfare Foundation Abazai.

03350900083 Easy Paisa/Jazz Cash
NBP. PK74NBPA1435004109816895
Mukhtar Durrani
03339001254 Esypaisa
Shakeel Ahmed.

مردِ کارواں, مختار خان درانیتحریر: سید عرفان اللہ شاہ ہاشمی۔کچھ لوگ تاریخ کے صفحات میں یوں رقم ہوتے ہیں کہ وقت کی گرد بھ...
01/07/2025

مردِ کارواں, مختار خان درانی
تحریر: سید عرفان اللہ شاہ ہاشمی۔

کچھ لوگ تاریخ کے صفحات میں یوں رقم ہوتے ہیں کہ وقت کی گرد بھی ان کے نقوش کو مٹا نہیں پاتی۔ ان کی زندگی کی کہانی صرف واقعات کی ترتیب نہیں ہوتی بلکہ عزم، ہمت، خدمت اور ایثار کا وہ تابناک سلسلہ ہوتا ہے جس سے نسلیں راستہ پاتی ہیں۔ مختار خان درانی بھی انہی عظیم شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے خدمتِ خلق، تعلیم، سیاست اور سماجی بہبود کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور اپنی زندگی کو ایک چلتی پھرتی روشنی کا مینار بنا دیا۔

مختار خان درانی 1975 میں ضلع چارسدہ کے مشہور گاؤں ابازئی میں پیدا ہوئے۔ اُن کی رگوں میں خدمت اور ایثار کا خون اُن کے عظیم والد محترم محی الدین سے وراثت میں آیا، جو خود خدائی خدمتگار تحریک کے سرگرم کارکن اور باچا خان کے قریبی ساتھی تھے۔ محی الدین نے برطانوی استعمار کے خلاف جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ہندوستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور 12 اگست 1948 کے سانحہ میں بابڑہ کے مقام پر شدید زخمی ہوئے مگر ہمت نہ ہاری۔ وہ اپنی آخری سانس تک باچا خان کے مشن کے ہم رکاب رہے۔ یہ عظیم وراثت مختار خان درانی کی رگوں میں سچائی، بہادری اور خدمت کا جذبہ بن کر دوڑتی رہی۔

مختار خان درانی کی تعلیمی زندگی بھی ان کے کردار کی طرح شفاف اور نمایاں رہی۔ اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری اسکول ابازئی سے حاصل کی اور میٹرک میں پوری تحصیل میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ آگے بڑھنے کا جذبہ انہیں پشاور لے گیا جہاں انہوں نے ایف جی ڈگری کالج کینٹ سے انٹرمیڈیٹ اور پشاور یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم کی جستجو نے انہیں روکنے نہ دیا، انہوں نے تربیتی ادارہ (RITE) سے PTC اور CT میں نمایاں کامیابی حاصل کی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈ اور ماسٹر ان ایجوکیشن بھی امتیازی نمبروں سے مکمل کیا۔
یہی نہیں، بلکہ برٹش کونسل پشاور، PIMS لاہور اور ہیلتھ فیکلٹی پشاور سے بھی کئی کورسز اور نرسنگ ڈپلومہ مکمل کیا۔ مختار خان درانی علم کا ایک چلتا پھرتا قافلہ بن چکے تھے۔

ان کی شخصیت کا اصل حسن ان کا خدائی خدمتگار جذبہ تھا۔ وہ نہ صرف سیاست کے میدان میں سرگرم رہے بلکہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہے۔ ایف جی ڈگری کالج میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) کے نائب صدر رہے، یونین کونسل ابازئی میں تین مرتبہ عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے منصب پر فائز ہوئے، ANP PK-21 کے انفارمیشن سیکرٹری اور بیگم نسیم ولی خان کی خصوصی سفارش پر صوبائی سپریم کونسل کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

مختار خان درانی کی خدمات صرف اپنے علاقے تک محدود نہ رہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (UNDP) کے تحت شمالی علاقہ جات میں NADP اور IFAD جیسے منصوبوں میں بطور اسسٹنٹ ٹریننگ آفیسر پانچ سال خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مقامی خواتین و حضرات کو زراعت، جنگلات، لائیو اسٹاک، تعلیم، آب رسانی، فروٹ پروسیسنگ اور فوڈ پروسیسنگ کی تربیت دی اور ان کے بکھرتے وسائل کو معیشت کی مضبوطی میں بدلنے کا ہنر سکھایا۔

اپنے گاؤں کی محرومیوں کو قریب سے دیکھنے والے مختار خان درانی نے تعلیم کی کمی کو اپنا ذاتی مشن بنا لیا۔ 1998 میں "ہیلیکن ماڈل ہائی اسکول ابازئی" کی بنیاد رکھی، جہاں آج بھی درجنوں یتیم، بیواؤں اور غریبوں کے بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وہ تعلیم کو ہر در پر لے گئے، انہوں نے اس یقین کو زندہ رکھا کہ تعلیم سب کا حق ہے۔

قدرتی آفات کے طوفان ہوں، زلزلے ہوں، سیلاب ہوں یا وباؤں کا قہر، مختار خان درانی ہمیشہ صفِ اوّل میں نظر آئے۔ 2005 کے زلزلے، 2010 اور 2022 کے سیلابوں میں وہ مظلوموں کا سایہ بنے رہے۔ وہ نہ صرف امدادی کاموں میں شریک ہوئے بلکہ اپنی فلاحی تنظیم "ابازئی ویلفیئر فاؤنڈیشن" کے ذریعے ہزاروں یتیموں، بیواؤں اور مستحقین کی مدد کا روشن باب رقم کیا۔

ان کی سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاسی وفاداری اور قربانیوں کی کہانی بھی مثالی ہے۔ ANP کے مقامی اور ضلعی عہدوں پر فائز رہنے کے بعد وہ "ملگری اُستازان" ضلع چارسدہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور تحصیل ٹانگی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ سود اور منشیات کے خلاف جہاد میں بھی وہ "پشکلاوتی قومی جرگہ" کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے سرگرم عمل ہیں۔

مختار خان درانی کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کی طرح خدمت کا راستہ اپنایا۔ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر الیکشن جیت کر ضلع بھر میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

مختار خان درانی کی شخصیت ایک ایسے درخت کی مانند ہے جس کی چھاؤں میں مسافر سستا بھی لیتے ہیں اور راہ بھی پالیتے ہیں۔ وہ اپنے علم، خدمت، سماجی شعور اور سیاسی وابستگی کے باعث اپنے علاقے کا فخر ہیں۔ ان کی زندگی کا ہر باب انسانیت، قربانی، ایثار اور خلوص سے مزین ہے۔

ایسے لوگ کم ہوتے ہیں جو بیک وقت معلم، سماجی کارکن، سیاسی رہنما اور فلاحی انسان بھی ہوں۔ مختار خان درانی ان خوش نصیب ہستیوں میں سے ہیں جن کی زندگی کا ہر لمحہ عوام کے لیے وقف رہا۔
خدا کرے کہ ان کی خدمات کا یہ کارواں یونہی چلتا رہے، اور آنے والی نسلیں ان کے نقشِ قدم پر چل کر سماج کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔

سلام مختار خان درانی!
سلام تیرے جذبے کو!

Address

Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abazai, Let's Help Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share