Peace for all

Peace for all just aware the people to peace

18/02/2026

رمضان المبارک کی خوشیاں مبارک ہو، اللہ تعالی بہترین اعمال کرنے کے توفیق عطا فرمائے

آج 14 اگست 2025 ہے ۔لہٰذا اس دن خوشی میں دو رکعت پڑھ لیں ۔کہ اللّٰہ نے ملک پاکستان سے نوازا ۔ڈھول باجو سے پرہیز کریں ۔یہ...
14/08/2025

آج 14 اگست 2025 ہے ۔لہٰذا اس دن خوشی میں دو رکعت پڑھ لیں ۔کہ اللّٰہ نے ملک پاکستان سے نوازا ۔ڈھول باجو سے پرہیز کریں ۔یہ ایک غیر مناسب عمل ہے ۔جو شور سے لوگ تکلیف میں ہوتے ہیں ۔جو جاہلانہ عمل ہے اپنے پیاروں کو بچوں کو بھی ترغیب دیں ۔کہ اس سے بچے اور خود بھی ۔جو دوسروں کو تکلیف دہ کام کرتے ہیں پھر اللہ بھی اسکو تکلیف دہ زندگی دیتے ہے لہٰذا آسانیاں پیدا کریں ۔نفرت نہ پھیلائے ۔اور ملک کی ترقی اور خوشحالی سالمیت کے لئے دعا کریں ۔پرچم سے نفرت نہ کرے یہ ہمارے ملک کی پہچان ہے ۔آج ہَم نفرت کرتے رہے لیکن کل ہمارے بچے بھی کرینگے لہٰذا مثبت سوچ اپنائیں ۔دعا کرے اللّٰہ تعالیٰ دشمن کو تبا ہ کرے جو بھی ہے جو kpk اور بلوچستان میں بدامنی اور خونریزی کرتے ہیں اور اور امن لئے جو بھی اس سازش میں ملوث ہیں کیسے بھی اللّٰہ انکو کو بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیں اور خوارج کو تبا ہ کرے جو سیکیورٹی فورسز کو اے دن شہید کرتے ہیں ۔اللّٰہ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے امین کہئے اور فلسطین میں یہودیوں سے ہمارے معصوم مُسلم کو چھٹکارا دے ان ظالموں کو تباہ کن زلزلے سے ہلاک کر امین پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🌱

26/06/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

*مُحرَّمُ الحرام١٤٤٧ھ*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو...ایمان، اخلاص، ہدایت، تقوی، عافیت، برکت، توفیق، صحت اور حُسن اخلاق اور حُسن خاتمہ نصیب فرمائیں...
آج مغرب سے ”نیا مہینہ“...اور ”نیا سال“ شروع ہو رہا ہے..ان شاء اللہ تعالی......
مہینے کا نام ہے ”محرم الحرام“ اور سال کا عدد ہے١٤٤٧ھ...
اللہ تعالی ”جمعۃ المبارک“ کے دن سے شروع ہونے والے اس نئے سال کو ہم سب کے لیے اور پوری امت مسلمہ کے لیے خیر، فتح، نصرت، ہدایت، برکت اور ”نور“ والا سال بنائے....
اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هٰذَا العَامِ، فَتْحَهٗ، وَنَصْرَهٗ، وَنُورَهٗ، وَبَرَكَتَهٗ، وَهُدَاهُ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهٖ، وَشَرِّ مَا قَبْلَهٗ، وَشَرِّ مَا بَعْدَهٗ......
اللہ تعالی ہمارے پچھلے سال اور پچھلی عمر کے سارے گناہ معاف فرمائیں..اور ہماری زندگی کا ہر اگلا دن پچھلے دن سے...زیادہ بہتر اور خیر والا بنائیں...اور اللہ تعالی اُمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو....فلاح، صلاح، مغفرت، عروج اور غلبہ عطاء فرمائیں...چاند رات کے معمولات کی یاد دہانی ہے...مغرب سے جمعہ شریف، محرم شریف، نیا سال اور مقابلہ حُسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله

26/06/2025
07/06/2025

جب میں مر جاؤں گا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوگی… اور نہ ہی اپنے بے جان جسم کی کوئی پرواہ ہوگی… کیونکہ میرے مسلمان بھائی وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہے، یعنی:
• وہ میرے کپڑے اتار دیں گے…
• مجھے غسل دیں گے…
• مجھے کفن میں لپیٹیں گے…
• مجھے میرے گھر سے نکالیں گے…
• اور مجھے میرے نئے مسکن (قبر) تک لے جائیں گے…
• بہت سے لوگ میری نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے…
• بلکہ کئی لوگ اپنی مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کر دیں گے، صرف میری تدفین کے لیے…
یہ وہ لوگ ہوں گے جن میں سے شاید بہت کم نے کبھی میری نصیحتوں پر دھیان دیا ہو۔
پھر میری چیزیں ختم کر دی جائیں گی…
• میری چابیاں…
• میری کتابیں…
• میرا بیگ…
• میرے جوتے…
• میرے کپڑے…
اور اگر میرے اہلِ خانہ نیک ہوں گے، تو وہ ان چیزوں کو صدقہ کر دیں گے تاکہ وہ مجھے فائدہ دے سکیں۔
یقین رکھیں کہ دنیا مجھ پر نہیں روئے گی…
• دنیا کا نظام نہیں رکے گا…
• معیشت چلتی رہے گی…
• اور میری جگہ کسی اور کو نوکری مل جائے گی…
• میرا مال ورثاء کو منتقل ہو جائے گا…
جبکہ ان سب چیزوں کا حساب مجھ سے لیا جائے گا!
• تھوڑے کا بھی…
• زیادہ کا بھی…
• ذرہ ذرہ کا بھی…
اور موت کے وقت سب سے پہلے جو چیز مجھ سے چھین لی جائے گی، وہ میرا نام ہوگا!
جب میں مر جاؤں گا تو لوگ کہیں گے: “جنازہ کہاں ہے؟”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ میری نمازِ جنازہ پڑھیں گے تو کہیں گے: “جنازہ لاؤ!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ مجھے دفن کریں گے تو کہیں گے: “میت کو قریب کرو!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
لہذا مجھے میرے نسب، میری قومیت، میرے عہدے اور میری شہرت پر کوئی غرور نہیں ہونا چاہیے!
یہ دنیا کتنی حقیر ہے…
اور وہ حقیقت کتنی عظیم ہے جس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں!
لہذا اے زندہ انسان! جان لو کہ تم پر تین طرح کا غم کیا جائے گا:
1. وہ لوگ جو تمہیں سرسری جانتے ہیں، کہیں گے: “بیچارہ!”
2. تمہارے دوست کچھ گھنٹوں یا دنوں تک غم کریں گے، پھر اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے۔
3. گہرا غم تمہارے گھر والوں کو ہوگا، جو ایک ہفتہ، دو ہفتے، ایک ماہ، دو ماہ یا ایک سال تک رہے گا…
پھر وہ تمہیں یادوں کے گوشے میں ڈال دیں گے!
تمہاری کہانی دنیا والوں کے لیے ختم ہو جائے گی…
اور تمہاری اصل کہانی شروع ہو جائے گی…
تم سے چھن جائے گا:
• حسن…
• دولت…
• صحت…
• اولاد…
تم گھر، محلات، اور بیوی کو چھوڑ دو گے…
اور تمہارے ساتھ صرف تمہارے اعمال رہ جائیں گے!
اور یہی حقیقی زندگی کی شروعات ہوگی!
سوال یہ ہے:
آج سے اپنی قبر اور آخرت کے لیے کیا تیار کیا؟
یہ حقیقت سوچنے کی متقاضی ہے…
لہذا…
• فرض نمازوں کا خیال رکھو…
• نفل عبادات کرو…
• خفیہ صدقہ کرو…
• اچھے اعمال کرو…
• رات کی نماز ادا کرو…
تاکہ تم بچ سکو۔
“اور نصیحت کرتے رہو، کیونکہ *نصیحت مومنوں کو فائدہ دیتی ہے۔” (الذاریات: 55)*

07/06/2025

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

07/06/2025

سلام صبح. عاشق کی عید محبوب کا دیدار ھے اور وہ اسے دنیا میں دو مرتبہ نصیب ھوتا ھے,پہلی بار جب اس کی ,,میں,,مرتی ھے!اور دوسری بار وہ خود مرتا ھے.اللهُ تمام اعمال روزہ عرفہ,تکبیرات تشریق,قربانی قبول فرما کر تمام ارض وسماءکے افات سے محفوظ فرمائے. ..عید الاضحٰی اپ اور اپ کے معزز ممبران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک ھو یہ خوشیاں اپ اوراپ کے اہل بیت کو ہمیشہ کے لئے ھو....نور القدوس قریشی

Address

Charsadda

Telephone

+923018848965

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peace for all posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Peace for all:

Share